Govt. Graduate College Civil Lines Multan

Govt. Graduate College Civil Lines Multan This is the ONLY official page of Govt. Graduate College, Civil Lines, Multan; a prestigiou

https://youtu.be/0_nux6T7kEY
19/04/2025

https://youtu.be/0_nux6T7kEY

This video showcases the brilliant minds and hardworking students who have earned top positions in public sector higher education colleges. Their dedication ...

16/04/2025
گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین کی زیر نگرانی اور ان کی مخلص ٹیم کی انتھک محنت سے 14 اپری...
16/04/2025

گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین کی زیر نگرانی اور ان کی مخلص ٹیم کی انتھک محنت سے 14 اپریل 2025 کو پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں کلچرل ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر عامر شہزاد سنجرانی، پروفیسر ملک امجد حسین، پروفیسر ڈاکٹر نازیہ کلثوم، پروفیسر رابعہ ناصرہ اور پروفیسر محمد توفیق نے انتظامات کو نہایت عمدگی سے سرانجام دیا۔ پروگرام میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی اور پنجاب کے روایتی لباس زیب تن کر کے اپنی ثقافت سے محبت کا والہانہ اظہار کیا۔ اس موقع پر علاقائی موسیقی، لوک رقص، اور ثقافتی اسٹالز نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ اس رنگا رنگ تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے روشناس کرانا اور مقامی ورثے کو زندہ رکھنا تھا۔ انتظامیہ کی بہترین تنظیم اور طلبہ کی پُرجوش شرکت نے اس دن کو ایک یادگار موقع میں بدل دیا۔ پروگرام کے اختتام پر اساتذہ نے ثقافت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو اپنی روایات سے جڑے رہنے، ان پر فخر کرنے اور انہیں آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کا پیغام دیا۔

12/04/2025

تمام طلبا کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 14 اپریل بروز سوموار پنجاب کلچرل ڈے منایا جا رہا ہے، اس لئیے آپ یونیفارم کی بجائے اپنے ثقافتی، روایتی لباس میں تشریف لائیں۔ نیز اپنا کالج کارڈ ضرور ہمراہ رکھیں۔ بغیر کارڈ کے کالج میں داخلہ کی اجازت نہ ہو گی۔۔۔!!!

وہ تمام لوگ جو کسی بھی دور میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں بحیثیت طالب علم پڑھتے رہے ہیں ان سے درخواست ہے ک...
12/04/2025

وہ تمام لوگ جو کسی بھی دور میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں بحیثیت طالب علم پڑھتے رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ اس فارم کو فِل کر یں تاکہ مستقبل میں ان سے رابطہ کیا جا سکے اور کالج کے معاملات میں ان کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

Access Google Forms with a personal Google account or Google Workspace account (for business use).

"پلانٹیشن پلان" اور آگاہی مقابلہ جات"  گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان  تاریخ: 19 مارچ 2025    بمطابق ہدایات ڈائریک...
19/03/2025

"پلانٹیشن پلان" اور آگاہی مقابلہ جات"



گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان

تاریخ: 19 مارچ 2025



بمطابق ہدایات ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز)، پنجاب، لاہور، گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں 19 مارچ تا 21 مارچ 2025 تک "پلانٹیشن پلان" کے تحت شجرکاری اور آگاہی سرگرمیاں کامیابی سے منعقد کی گئیں۔

1. پلانٹیشن مہم:

19 مارچ کو کالج میں 50 پودے لگائے گئے، جن میں مختلف اقسام کے سایہ دار اور پھلدار درخت شامل تھے۔

- طلباء اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی اور ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

2. آرٹ اور پوسٹر مقابلہ:

- 19 مارچ کو شجرکاری کے موضوع پر آرٹ اور پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے اپنے فن کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔

- ججز کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین (پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز، ملتان)، پروفیسر محمد انور چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر اسد رضا، پروفیسر رابعہ ناصرہ، ڈاکٹر نازیہ کلثوم اور پروفیسر عامر شہزاد سنجرانی نے انجام دیے۔

ججز نے طلباء کے کام کو سراہا اور جیتنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

پرنسپل صاحب نے طلباء کو مبارکباد دی اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

یہ مہم نہ صرف کامیاب رہی بلکہ طلباء اور اساتذہ میں ماحول سے محبت اور اس کے تحفظ کا شعور بیدار کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی۔

On the instructions of the Higher Education Department, Government of Punjab, Principal Professor Dr. Masroor Sibtain is...
11/03/2025

On the instructions of the Higher Education Department, Government of Punjab, Principal Professor Dr. Masroor Sibtain is holding an important meeting with the heads of science departments regarding the start of MDCAT classes in Government College.

09/03/2025

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریبگورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں خواتین کے ع...
08/03/2025

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی وومن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر میمونہ تھیں۔

سیمینار میں مقررین نے خواتین کی ترقی میں تعلیم کے کردار پر زور دیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک معاشرہ تب ہی حقیقی معنوں میں ترقی کر سکتا ہے جب خواتین کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ شرکاء نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعلیمی اصلاحات اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور معاونین پروفیسر عامر شہزاد سنجرانی، پروفیسر ڈاکٹر نازیہ کلثوم، اور پروفیسر ڈاکٹر رابعہ ناصرہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اساتذہ اور طالبات کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں، تاکہ ان کی محنت اور لگن کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

یہ تقریب خواتین کے حقوق، ان کی خودمختاری، اور تعلیمی ترقی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کا ایک اہم قدم تھی، جس میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی ترقی ہی ایک خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔

کالج میں پھلدار پودے لگانے کی مہم کا آغازپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین کی قیادت میں کالج میں پھلدار پودے لگانے کی مہم...
05/03/2025

کالج میں پھلدار پودے لگانے کی مہم کا آغاز

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسرور سبطین کی قیادت میں کالج میں پھلدار پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد نہ صرف کالج کے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا تھا بلکہ طلبہ میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنا بھی تھا۔

اس موقع پر مختلف پروفیسرز نے کالج کے مختلف حصوں میں آم، امرود، جامن اور دیگر پھلدار درخت لگائے۔ ڈاکٹر مسرور سبطین نے اپنے ہاتھوں سے پہلا پودا لگا کر مہم کی شروعات کی اور تمام اساتذہ اور طلبہ کو شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ماحول کی بہتری کے لیے بھی ضروری ہے۔

تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان درختوں کی مکمل دیکھ بھال کریں گے تاکہ آنے والے سالوں میں یہ درخت سایہ اور پھل فراہم کر سکیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء احمد – ایک مثالی قائد  گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان کے پرنسپل کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء ...
21/02/2025

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء احمد – ایک مثالی قائد

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان کے پرنسپل کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء احمد نے ڈیڑھ سالہ مدت میں جو انقلابی تبدیلیاں متعارف کرائیں، وہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے قابل تقلید مثال ہیں۔

انہوں نے نہ صرف کالج کی فضا کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے پھلدار اور پھولدار درخت لگوائے بلکہ جدید تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی پنجاب میں پہلی بار دو سمارٹ کلاس رومز بھی قائم کیے۔ ان کے زیرِ نگرانی کالج میں داخلہ مہم کو فروغ ملا، اور طلبہ و طالبات کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف علمی و آگاہی سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا، جس سے طلبہ کی فکری اور تعلیمی ترقی کو مزید جِلا ملی۔

پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف (ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن، ساؤتھ پنجاب) نے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ایک تعریفی سند جاری کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈاکٹر ضیاء احمد نے بطور پرنسپل ادارے کے تعلیمی معیار اور ماحول کو بہتر بنانے میں بے مثال کردار ادا کیا۔

اب جب کہ ان کی پرنسپل شپ کا یہ مرحلہ اختتام پذیر ہو رہا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی آئندہ تعلیمی ذمے داریوں میں بھی اسی جذبے اور محنت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ان کی رہنمائی میں مزید علم کے دیے جلیں گے اور طلبہ و طالبات کے لیے کامیابی کے نئے دروازے کھلتے رہیں گے۔

Address

Govt. Graduate College, Civil Lines, District Courts Road
Multan
GOVT.GRADUATECOLLEGECIVILLINES,KATCHERYROAD,MULTAN.

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Graduate College Civil Lines Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share