جامعہ انوارالسراج خانقاہ موسیٰ زئی شریف

  • Home
  • Pakistan
  • Musazai
  • جامعہ انوارالسراج خانقاہ موسیٰ زئی شریف

جامعہ انوارالسراج خانقاہ موسیٰ زئی شریف Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from جامعہ انوارالسراج خانقاہ موسیٰ زئی شریف, College & University, Darbaar e Alia Khanqah Ahmadiah Saeediah, Musazai.

پاک و ہند کی عظیم خانقاہ خانقاہ احمدیہ سعیدیہ موسیٰ زئی شریف تحصیل درابن کلاں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
Khanqah Ahmadia Saeedia Musa Zai Sharif Tehsil Draban Kalan District Dera Ismail Khan جامعہ انوار السراج برصغیر پاک ہند کی عظیم خانقاہ، خانقاہ احمدیہ سعدیہ موسیٰ زئی شریف تحصیل درابن کلاں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک عظیم دینی درسگاہ ہے۔
جسمیں شعبہ حفظ و ناظرہ کے ساتھ درس نظامی کی تعلیم درجہ اعدادیہ سے دورہ حدیث شریف(آٹھواں درجہ) تک بڑے احسن انداز میں دی جا رہی ہے۔

سال کے اختتام پر عموماً مدارس میں امتحانات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے چنانچہ صاحبزادہ حضرت مولانا پیر شہاب الدین عثمانی صاحب ...
20/01/2026

سال کے اختتام پر عموماً مدارس میں امتحانات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے چنانچہ صاحبزادہ حضرت مولانا پیر شہاب الدین عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی زیر نگرانی۔ان کے مفید مشوروں اور دعاؤں کی برکت سے
10 جنوری 2026 بروز ہفتہ جامعہ انوار السراج خانقاہ احمدیہ سعیدیہ موسیٰ زئی شریف ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر وفاقی درجات کا تحریری امتحان شروع ہوا جوجمعرات تک بایں صورت جاری رہاکہ منگل تک چار پرچے اساتذہ کی نگرانی میں ہوئے۔بروزمنگل تجوید للحفاظ کے حدرومشق کے امتحان کے لیے درابن کلاں سے مجود قاری ۔حضرت مولانا قاری عبد الرحمن صاحب تشریف لائے جنہوں نے امتحان کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔اوران کو تجوید کے بارے مفید مشوروں سے نوازا ۔
ساتھ ساتھ مارکنگ کا عمل بھی جاری رہا بعد ازاں بروز بدھ غیر وفاقی طلباء کے قرآن مجید کا امتحان ہوا جس میں جامعہ کے صدر مفتی حضرت مولانا مفتی عصمت اللہ صاحب دامت برکاتہم اورجامعہ کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا مفتی محمد نعمان صاحب نےخدمت سر انجام دی۔
نتیجہ بھی تیار ہوتا رہا جس کا سہرا حضرت مولانا رضوان احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے سر ہے ۔
15 جنوری 2026 بروز جمعرات 9:30 بجے صبح غیر وفاقی طلباء کرام کےنتیجے کا اعلان ہوا۔
سٹیج سیکرٹری کی زمہ داری حضرت مولانا رضوان احمد صاحب نے سنبھالی نتیجے کا آغاز جامعہ کے استاد قاری محمد احسان صاحب کی تلاوت قرآن سے ہوا۔جامعہ کے درجہ اولی کے طالب علم محمدایاز نے نعتیہ کلام پیش کیا۔اس کے بعد اساتذہ کرام کے نصائح کا سلسلہ شروع ہوا
سب سے جامعہ کے شیخ الحدیث استاذ العلماء حضرت مولانا ضیاء الرحمن صاحب دامت برکاتہم نے انتہائی مدلل وعظ فرمایاپھر جامعہ کے صدر مفتی ۔مفتی عصمت اللہ صاحب دامت برکاتہم نے حسن اخلاق اور ہئیت صلحاء پر بہترین خطاب فرمایا پھر استاد محترم مولانا احسن نوید صاحب دامت برکاتہم نے اپنی علمی نسبت اور حیثیت کے لحاظ رکھنے کے متعلق مختصر پراثر نصیحت فرمائی انکے بعد جامعہ کے استاد حضرت مولانا حیات خان صاحب دامت برکاتہم نے تقوی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا پھر مفتی فخر الدین صاحب دامت برکاتہم نے بیعت اور تعلق مع الشیخ پر پراثر نصائح فرمائیں آخر میں جامعہ کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا مفتی محمد نعمان صاحب نے ان تمام اساتذہ کرام کے مواعظ و نصائح کانچوڑ اور خلاصہ بیان کیا
بعد ازاں نتائج کا اعلان ہواجامعہ اور وفاق المدارس العربیہ میں امتیازی حیثیت حاصل کرنے والے ۔تمام سال حاضر باش رہنے والے طالب علموں کو انعامات سے نوازا گیا۔یوں اس پُرنور محفل کا اختتام شیخ الحدیث حضرت مولانا ضیاء الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی دعاسے ہوا۔
اللہ تعالیٰ اس جامعہ کو تاقیامت شادو آباد رکھے۔
ان تمام امور میں تعاون کرنےوالوں کے ہم شکر گزار ہیں خصوصاً حضرت مولانا رضوان احمد صاحب دامت برکاتہم کے کہ جنہوں پرچہ جات کی کمپوزنگ۔ان کی ترتیب ۔نگرانی ۔نگران عملے کی خدمت ۔نتائج کی تیاری وغیرہ میں دن رات ایک کیا۔
اللہ تعالیٰ ان کواورتمام معاونین کو اپنی شان کے مطابق جزائے خیر عطاء فرمائے۔
مفتی محمد نعمان عفا عنہ الرحمٰن
ناظم تعلیمات
جامعہ انوار السراج خانقاہ احمدیہ سعیدیہ موسیٰ زئی شریف ڈیرہ اسماعیل خان

15/01/2026

جامعہ کے غیر وفاقی درجات کے سالانہ امتحانات کے نتائج

12/01/2026
جامعہ کے غیر وفاقی درجات (تجوید للحفاظ ، درجہ اولی ، الصف التمہیدی) کا سالانہ امتحانآج تیسرا پرچہ ہےاللہ تعالیٰ تمام طلب...
12/01/2026

جامعہ کے غیر وفاقی درجات (تجوید للحفاظ ، درجہ اولی ، الصف التمہیدی) کا سالانہ امتحان
آج تیسرا پرچہ ہے
اللہ تعالیٰ تمام طلباء کرام کو کامیاب فرمائے آمین

06/01/2026

مکمل بیان خود سنیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔
جزاکم اللہ خیرا ♥️

26/12/2025

جامعہ کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا مفتی نعمان صاحب کی والدہ محترمہ بقضائے الٰہی وفات پاگئی ہے۔
جس کی نمازہ جنازہ آج ساڑھے چاربجے عصر 04:30 PM
کوٹ عیسیٰ خان میں ادا کی جائے گی۔

21/12/2025

رجب اور شعبان کا چاند نظر آئے تو یہ پڑھیے
اَللّٰهُمَّ ‌بَارِكْ ‌لَنَا فِيْ رَجَبَ وَ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا شَهْرَ رَمَضَانَ
ترجمہ:
اے الله! ہميں بركت عطا فرما رجب اور شعبان ميں اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔
(السنن الكبرى للبيهقي، 8/299، مرکز ھجر۔ عمل اليوم والليلة لابن السُنِّي، 610، بیروت)

میرے نئے ٹاپ فینز کا تہہ دل سے شکریہ! ‏💎‏ M***i Saleem Rabbani Offical, Sadam Khan, H Abdullah Essa Khanvi, Abdul Hameed...
17/12/2025

میرے نئے ٹاپ فینز کا تہہ دل سے شکریہ! ‏💎‏ M***i Saleem Rabbani Offical, Sadam Khan, H Abdullah Essa Khanvi, Abdul Hameed Abdohu Mkl, Fahim Baloch, Shbei Khan, Muhammad Shazad, Habib Khan, Mamish Pathan, محمد یاسر الحسینی قادری

ہماری کمیونٹی میں ان کا استقبال کرنے کیلئے کمنٹ کریں، @ٹاپ فینز

Address

Darbaar E Alia Khanqah Ahmadiah Saeediah
Musazai

Telephone

03339982129

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جامعہ انوارالسراج خانقاہ موسیٰ زئی شریف posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to جامعہ انوارالسراج خانقاہ موسیٰ زئی شریف:

Share