Raja M. Naseem Khan Shaheed Govt. Boys Degree College Danna

Raja M. Naseem Khan Shaheed Govt. Boys Degree College Danna College Official Page

طلبا و طالبات ADS/ADA نوٹ کر لیں
05/06/2026

طلبا و طالبات ADS/ADA نوٹ کر لیں

اعلان!!!!    الحمدللہ!راجہ نسیم خان شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈنہ کے شاندار نتائج۔آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآبا...
21/05/2026

اعلان!!!! الحمدللہ!
راجہ نسیم خان شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈنہ کے شاندار نتائج۔
آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے زیر اھتمام ہونے والے امتحانات ADA/ADS سمسٹر 04 سیشن 25-2023 کے شاندار نتائج پر اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے۔12 مضامین میں 100 فیصد جبکہ 02 مضامین میں 86 فیصد نتائج حاصل ہوئے۔ جناب پرنسپل ادارہ اور جملہ تدریسی سٹاف اس عظیم کامیابی پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔
اسی طرح سمسٹر 02 سیشن 2024-26 میں بھی 7 مضامین میں 100 فیصد نتائج حاصل کیے گئے، جو ادارے کی مسلسل محنت، نظم و ضبط اور تعلیمی معیار کا واضح ثبوت ہیں۔
ہم الحمدللہ اپنے فرائض بطریقِ احسن ادا کر رہے ہیں اور ادارہ کو ریاست کے بہترین تعلیمی اداروں میں شامل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ کامیاب طلبا و طالبات، ان کے والدین اور جملہ سٹاف ادارہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ادارہ اس وقت سٹاف کی کمی کا سامنا کر رہا ہے۔ متعدد بار متعلقہ حکام کو مکتوبات ارسال کیے گئے، مگر تاحال شنوائی نہ ہو سکی۔ تاہم حالات جیسے بھی ہوں، ہم ان شاء اللہ اپنی پوری محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ بہترین نتائج دیتے رہیں گے۔
اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اپنے ادارے میں گاہے بگاہے تشریف لاتے رہیں۔ خصوصاً طلبا و طالبات کے والدین ماہ میں کم از کم دو بار ادارہ آ کر اپنے بچوں کی تعلیمی کارکردگی اور تربیت کا جائزہ ضرور لیں تاکہ باہمی رابطہ مزید مضبوط ہو اور بچوں کے بہتر مستقبل کی راہ ہموار ہو سکے۔
“محنت کی روشنی سے ہی منزل سنورتی ہے
قوموں کی تقدیریں تعلیم سے نکھرتی ہیں”

15/05/2026

#

15/05/2026

Very well organized programme held in our college.congratulations to Administration and organizers.

پروفیسر راجہ نسیم خان شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈنہ مظفرآباد میں  ایک پُروقار الوداعی تقریب  پرنسپل ادارہ جناب راجہ ن...
14/05/2026

پروفیسر راجہ نسیم خان شہید گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ڈنہ مظفرآباد میں ایک پُروقار الوداعی تقریب پرنسپل ادارہ جناب راجہ نثار علی خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں محمد زرین خان لائبریرین ادارہ کی مدت ملازمت کی تکمیل ہونے ، انٹرمیڈیٹ سالِ دوم اور اے ڈی اے / اے ڈی ایس سمسٹر 4 کے طلبہ و طالبات کو حسبِ روایت شاندار پروگرام کے ذریعے پُرخلوص انداز میں الوداع کیاگیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، حمد نعت شریف کی سعادت کے بعد مقررین نے طلبہ کی ذہنی و فکری بالیدگی پر روشنی ڈالی۔ سربراہِ ادارہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں آگے بڑھنا ہو گا ۔ ہر اک کو اپنے اپ کو سمجھنے اور اپنے فرائض کو کما حقہ دیانت داری سے سرانجام دینا ہو گا۔ہمارے زمہ قوم کی آبیاری ہے تو فریضہ ہم سے بہت ایمانداری اور جانفشانی کا متقاضی ہے۔ہمارہ کام محض ملازمت نہیں بلکہ پیشہ پیغمبری سے جڑا ہے۔اسے دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیئے 100 فیصد درست سمت میں رہ کر ادا کرنا ہے۔ طلبا کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اگر آپ کا مقصد صرف عمومی نمبرات میں ڈگریاں اور سرٹیفیکیٹس حاصل کرنا ہو تو یہ وقت کا ضیاع ہے۔ اس کے بجائے آپ کو چاہیے کہ کسی ہنر یا سکل میں عملی مہارت حاصل کریں تاکہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔ اور اپنے سے جڑے افراد کے کام آسکیں اور اگر اعلیٰ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنا ہے تو نمبر ون کی دوڑ میں شامل ہوں اور اپنے سبجیکٹ میں نمایاں کامیابی کو اپنا ہدف بنائیں، کیونکہ “ادھا تیتر ادھا بٹیر” والا رویہ کامیابی نہیں دلا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس شعبے کا انتخاب کریں، اُسے ہی مقصدِ حیات بنائیں اور اس میں اعلی درجے کی پیشہ ورانہ مہارت حاصل کریں ۔ وقت کی قدر پہچانیں اور اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں استعمال کریں۔
اس موقع پر زرین خان صاحب، لائبریرین ادارہ، کی خدمات کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا اور اعلان کیا گیا کہ ان کے اعزاز میں الگ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں ان کی علمی، اخلاقی اور تعلیمی خدمات کو تفصیل سے خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
دیگر مقررین میں پروفیسر مرزا سجاد بیگ صاحب، مرزا امتیاز بیگ صاحب، ظہیر شاہ صاحب، راجہ عبدالواحد صاحب، سکندر حیات صاحب اور زرین خان صاحب شامل تھے۔ انہوں نے طلبہ کو عملی زندگی میں محنت، دیانت داری اور مستقل مزاجی اپنانے کی تلقین کی اور امتحانات میں دن رات محنت کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر طلبہ نے بھی اپنے اساتذہ اور انتظامیہ کی شب و روز محنت کو خراج عقیدت پیش کیا اور بیتے لحموں کا زکر کیا ادارے میں اپنے سے وابستہ تعلیمی عرصے کا ذکر کیا اور اس سفر میں پرنسپل صاحب اور اساتذہ کی رہنمائی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول، دعائیہ کلمات اور نیک تمناؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

The Battle of Truth “Bunyan-un-Marsoos” and the Responsibilities of Youth and StudentsWritten by :Raja Nisar Ali KhanThe...
10/05/2026

The Battle of Truth “Bunyan-un-Marsoos” and the Responsibilities of Youth and Students
Written by :Raja Nisar Ali Khan

There come certain moments in the history of nations when truth and falsehood stand face to face. At such times, only those nations emerge victorious that become like “Bunyan-un-Marsoos” — a solid wall of steel — defending their ideology, faith, and values with unity and determination. This battle is not fought merely with swords and weapons; rather, it is a struggle of character, awareness, knowledge, and unity. Today, the Muslim Ummah is passing through such an intellectual and cultural conflict, where enemies are attacking not only borders but also minds, faith, and morality. In these critical times, the youth and students are the greatest hope of the nation, because the future of nations is shaped within educational institutions.
Students are the consciousness of every society. When they hold pens in their hands, they write revolutions, and when faith resides in their hearts, they alter the course of history. A student who combines knowledge with character, honesty, and patriotism can transform the destiny of a nation. Sadly, today’s youth are being trapped in moral decline, blind imitation of foreign cultures, and meaningless distractions so that their sense of responsibility may fade away. Yet history bears witness that when youth awaken, empires tremble, and when students step into the field of action, revolutions are born.
Youth are not only the strength of a nation but also its honor and dignity. When their ambitions are high, nations rise to greatness, and when they fall into despair, laziness, and division, nations descend into decline. This is why Islam regards youth as the age of courage, sacrifice, and action. In the battle of truth, the responsibility of young people is not limited to slogans; they must prove themselves in the fields of knowledge, research, unity, and morality. If today’s youth make the pen their weapon and character

Different activities in college...
26/04/2026

Different activities in college...

26/04/2026
23/04/2026

آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر نے جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل سے متعلق ایک اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب آزاد کشمیر کے تمام سرکاری دفاتر میں جمعہ کو مکمل ورکنگ ڈے قرار دیا گیا ہے، اور اس فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
اسی طرح تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں بھی جمعہ کی تعطیل ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد تعلیمی ادارے جمعہ کے روز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

Address

Dana Kacheely
Muzaffarabad
13020

Opening Hours

Monday 09:00 - 13:00
Tuesday 09:00 - 13:00
Wednesday 09:00 - 13:00
Thursday 09:00 - 13:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 13:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja M. Naseem Khan Shaheed Govt. Boys Degree College Danna posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share