09/05/2026
کوئی قابل ہو تو شان ہم کئی دیتے ہیں
گورنمنٹ ڈگری کالج بلگراں کو سابق چیف جسٹس غلام مصطفی مغل صاحب کے نام سے منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ یہ ایک طویل اور صبر آزما کام تھا۔۔آج سے ٹھیک چھ سال قبل یہ تجویز پیش کی گئی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ رواں برس کالج میں منعقدہ ایک تقریب میں منسٹر آزاد حکومت سردار جاوید ایوب صاحب نے اعلان کیا کہ یہ کالج ان کی ریاستی سطح پر خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب ہونا چاہیے۔ اس پر مختلف سطح پر کام ہوا۔ کالج میں بھی ایک کمیٹی قائم ہوئی جس نے عوام کی راۓ لی۔ عوام نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔
یہ کالج ان کے نام سے منسوب کیوں ہوا؟
باقاعدہ عمارت نہ ہونے کے باوجود اس وقت تعداد کے لحاظ سے یہ ضلع مظفرآباد کا تیسرا بڑا کالج ہے۔سابق پرنسپل راجا محمد فیاض خان کی کاوشوں سے اے۔دی۔اے تک کلاسز چل رہی ہیں۔اگر وسائل فراہم کیے گئے تو آئندہ بی۔ایس پروگرم بھی شروع کیے جائیں گے۔۔دور آفتادہ علاقہ میں اس کالج کے قیام کے پیچھے ان کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔ ریاستی سطح پر ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ انہوں نے طویل مدت تک عدالتی خدمات سرانجام دیں۔ بہ طور چیف الیکشن کمشنر الیکشن کا انعقاد کروایا۔ اب بھی وہ چیف الیکشن کمشنر ہیں۔یعنی ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے۔ گویا ان بڑی ذمہ داری کو نبھانے کے بعد کالج کا ان کے نام سے منسوب ہونا یہ ان کی ذاتی محنت اور اخلاص کا صلہ ہے۔
وہ ذاتی جیب سے پیسے دے کر کالج کی مالی امداد بھی کرتے ہیں۔کالج میں لائبریری کے قیام کے لیے انہوں نے پیسے فراہم کیے ۔بعد ازاں کتب کے کیے بھی خطیر رقم فراہم کی ۔
عوام علاقہ میں اس خبر پر خوشی کی لہر دوڑ پڑی۔ ان کے محسن کو ایک اور اعزاز ملا۔