27/05/2025
آج گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفرگڑھ میں تمام سٹاف کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ مختلف پروفیسر صاحب اور سول سوسائٹی نمائندگان نے اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی جس کو متفقہ تمام تر سٹاف نے منظور کیا۔ قرار داد میں مظفر گڑھ یونیورسٹی کے قیام کے لیے مقامی سیاسی قیادت کی کوششوں کو سراہا گیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائی گئی تاہم یہ بات بھی کہی گئی کے یونیورسٹی کالج کی عمارت میں تعمیر نہ کی جائے۔ اس سے کالج کی بقا کو خطرہ ہے کالج کو صرف کالج رہنے دیا جائے۔ یونیورسٹی الگ سے بنائی جائے۔ ہمارا کالج شہر کا واحد اور بڑا کالج ہے ہم آپکو یونیورسٹی کے قیام کے سلسلہ میں آپکو اپنا مکمل تدریسی اور انتظامی تعاون دیں گے۔ ہم خوش ہیں کے ہماری سیاسی لیڈرشپ نے اس ضلع کی محرومیاں دور کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ رب تعالیٰ آپکو کامیاب کرے۔ آمین ۔ ❣️
fans