26/01/2026
کل فیض احمد فیض پارک کے قریب ہمارے دو انتہائی پیارے اور فرماں بردار طالب علم ضوریز اصغر اور علی شہباز ایک المناک سڑک حادثے کا شکار ہو ئے ۔علی شہباز شدید زخمی جبکہ ضوریز اصغر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، ہر آنکھ اشکبار ہے اور دل افسردہ ہیں مگر اللہ تعالی کے فیصلوں کو ٹالا نہیں جا سکتا۔ اللہ تعالی اس کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ضوریز اصغر کی نمازِ جنازہ آج بتاریخ 26جنوری سہہ پہر 4:30 بجے ان کے آبائی گاؤں بڈھا پنڈ میں ادا کی جائے ۔
احباب سے شرکت کی اپیل ہے ۔
اور علی شہباز کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی استدعا ہے ۔
: انتظامیہ رائل کالج ، جملہ اساتذہ و طلباء ۔