Madrsa Al Hadi مدرسة الهادي

Madrsa Al Hadi مدرسة الهادي مدرسہ الھادی نصرپور

🌹 اسلام شناسی شارٹ کورس 2026 🌹  📍 مدرسہ الہادی نصرپور  الحمدللہ!  مدرسہ الہادی نصرپور، قبلہ محترم  سید واجد علی شاہ رضوی...
16/05/2026

🌹 اسلام شناسی شارٹ کورس 2026 🌹
📍 مدرسہ الہادی نصرپور

الحمدللہ!
مدرسہ الہادی نصرپور، قبلہ محترم
سید واجد علی شاہ رضوی صاحب
کی سرپرستی میں طویل عرصے سے دینی، تعلیمی اور تربیتی خدمات انجام دے رہا ہے۔

یہ عظیم ادارہ نہ صرف نوجوان نسل کی بہترین دینی و اخلاقی تربیت کر رہا ہے بلکہ مختلف شہروں اور دیہاتوں میں دینِ مبین کی روشنی پھیلانے میں بھی مسلسل مصروفِ عمل ہے۔

✨ گزشتہ سال 2025 کا اسلام شناسی شارٹ کورس بے حد کامیاب اور ثمر آور ثابت ہوا۔
اسی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بار پھر نصرپور اور گرد و نواح کے علم دوست نوجوانوں کے لیے:

📚 15 روزہ اسلام شناسی شارٹ کورس / تربیتی کیمپ 📚

کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

🕌 اس بابرکت علمی و تربیتی کیمپ میں:
✔ حوزاتِ علمیہ کے جید علماء کرام
✔ بہترین اساتذہ
✔ تربیتی و اخلاقی شخصیات

اپنے علمی و فکری بیانات سے نوجوانوں کی رہنمائی فرمائیں گے۔

🤝 گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی علاقائی مومنین سے تعاون کی اپیل ہے، خصوصاً:

🌹 قبلہ محترم سید ثمر حسین شاہ رضوی و سادات برادری
🌹 سید خادم حسین شاہ رضوی
🌹 سید کاظم حسین شاہ کاظمی
🌹 تمام دینی و سماجی تنظیمیں اور احباب

نوجوانوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اس علمی و تربیتی کیمپ سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنی دینی و اخلاقی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

📞 کیمپ میں شرکت اور مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبرز پر رابطہ فرمائیں۔
مولانا محمد شفیق نجفی
009647711825451

مولانامحسن رضا عابدی
00923190424793



#نصرپور
#ٹنڈوالہیار
#حیدرآباد

  مدرسہ الھادی نصرپور کے فاضل  طالب علم جناب سید عارف حسین شاہ رضوی صاحب نے جامعہ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا اور کفیل...
15/05/2026


مدرسہ الھادی نصرپور کے فاضل طالب علم جناب سید عارف حسین شاہ رضوی صاحب نے جامعہ الکوثر اسلام آباد کا دورہ کیا اور کفیل یتیمان آل محمد مفسر قرآن علامہ شیخ الاسلام محسن علی نجفی نور اللہ مرقدہ کے قبر پر فاتحہ خوانی کی.

مدرسہ الھادی نصرپور کے طلبہ کرام نے مدرسہ "ڈاٹ پی کے" کے زیرِ اہتمامدو روزہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا، ورکشاپ کے مقاصد ذ...
20/04/2026

مدرسہ الھادی نصرپور کے طلبہ کرام نے مدرسہ "ڈاٹ پی کے" کے زیرِ اہتمام
دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لیا، ورکشاپ کے مقاصد ذیل میں مرقوم ہیں.

🎤 ٹرینرز:
مولانا افضل علی عسکری صاحب
مولانا مراد علی بلاغی صاحب

خصوصی مہمان

مولانا غلام علی آملی صاحب
مولانا ندیم علی محمدی صاحب
مولانا فرحت حسین صاحب

🎯 ورکشاپ کے مقاصد:
تدریسی مہارتوں کو بہتر اور مؤثر بنانا.
طلبہ میں مطالعہ، تحقیق اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینا.
جدید ذرائع ابلاغ کے مؤثر استعمال کی عملی تربیت فراہم کرنا.

✨ نمایاں خصوصیات:
علمی رسوخ کے حصول میں عملی رہنمائی.
جدید تدریسی اسالیب سے آگاہی.
قائدانہ صلاحیتوں کی نشوونما.
پیشہ ورانہ تدریسی مہارتوں کی تربیت.
ریسرچ اور میڈیا کے جدید استعمال کی تعلیم.

🎗️ورکشاپ کے اختتام پر طلاب کرام کے بین ادارے کی جانب سے اعزازی اسناد (Certificates) تقسیم کیے گئے.

📍 مقام:
مدرسہ الہادی، نصر پور، ضلع ٹنڈو الہ یار (سندھ)

مولانا لیاقت علی نجفی صاحب: علم کا ایک روشن مینار​مولانا قبلہ لیاقت علی نجفی صاحب ایک مخلص اور بلند پایہ عالمِ دین ہیں،ج...
10/04/2026

مولانا لیاقت علی نجفی صاحب: علم کا ایک روشن مینار

​مولانا قبلہ لیاقت علی نجفی صاحب ایک مخلص اور بلند پایہ عالمِ دین ہیں،
جن کا علمی خمیر ارضِ مقدس نجف اشرف کے "حوزہ علمیہ" کی برکتوں سے تیار ہوا ہے۔
ایک طویل عرصہ شہرِ علم میں کسبِ فیض کرنے کے بعد، آپ 2015 میں پاکستان تشریف لائے اور خود کو تبلیغِ دین کے لیے وقف کر دیا۔
​خوش قسمتی سے حالیاً آپ مدرسہ الہادی نصرپور میں بحیثیت مدرس اپنی خدمات بدرجہ اتم سرانجام دے رہے ہیں، جہاں آپ کے برسوں کے علمی تجربات تشنہ لبِ علم (طلاب) کی پیاس بجھا رہے ہیں۔

قبلہ صاحب کی تدریسی مہارت محض صرف و نحو تک محدود نہیں، بلکہ آپ فقہ، عقائد، ادبیات اور "اصولِ کافی" جیسے عمیق مضامین پر بھی مکمل دسترس رکھتے ہیں۔
مزید برآں، مختلف دعاؤں کی ترجمہ و تشریح کے ذریعے آپ طلاب کے قلوب کو معرفتِ الٰہی سے منور کر رہے ہیں، جس سے طلاب کرام میں ہمہ جہت علمی و فکری صلاحیتیں بیدار ہو رہی ہیں۔
#نصرپور

07/04/2026

🌸 بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ 🌸
🤲اللہ تعالیٰ معاونین ذی کرم و شرف کی توفیقات عالیہ کو اپنی بارگاہ اقدس میں شرف قبولیت بخشے.🤲

الحمد للہ الذي بشكره تدوم النعم
مدرسہ الھادی نصرپور کا تعمیراتی کام شروع ہے
مخیر شخصیات سے التماس تعاون ہے.

ایک خواب… جو چودہ سال سے آپ کی اور ہماری محنت و خدمت کے ساتھ سفر میں ہے —

اب اپنی مستقل بنیاد پر اُترنے کو ہے۔

📍 نصرپور میں مدرسہ الہادی
جہاں پچھلے چودہ سالوں سے نوجوانانِ ملت،
دینِ مبینِ محمدی ﷺ، قرآنِ حکیم، عقائدِ امامیہ، فقہِ اہلِ بیت علیہم السلام،اور اخلاقِ محمد و آلِ محمدؐ کی روشنی حاصل کر رہے ہیں۔

الحمدللہ! اس مدرسے کے کئی فاضل طلبہ آج
نجفِ اشرف،قم المقدسہ، مشہدِ مقدس،اسلام آباد، کراچی، کے حوزاتِ علمیہ میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اب وقت آ گیا ہے کہ اس علمی و دینی سفر کے لیے
ایک مستقل تعلیمی و تعمیراتی مرکز قائم کیا جائے
،تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے علم و ایمان کا یہ چراغ ہمیشہ روشن رہے۔

🌿 آئیے! اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیں۔
اپنے تعاون سے اس خواب کو مکمل تعبیر دیجئے۔

💐تعاون کے طریقے:💐
💰 مالی مدد، 🧱 تعمیراتی سامان، یا کسی بھی شکل میں عطیہ دے کر شاملِ خیر بنیں۔

📞 رابطہ برائے عطیات / Donations:
📱 Jazz Cash: 0304 0299601
👤 Account Holder: Gada Hussain

Bank Alhabib limited

Gada Hussain shah(Wajid Ali shah)
IBAN :
PK12BAHL1185004800138301
✅ ہر اینٹ پر آپ کا ثواب لکھا جائے گا،
اور ہر طالب علم کی دعا آپ کے نام کے ساتھ بلند ہوگی۔
یہ صدیقہ جاریہ اور اجرِ عظیم ہے جو ہمیشہ آپ کے نام کے ساتھ باقی رہے گا۔

📢 اس پیغام کو شیئر کریں تاکہ نیکی کا یہ عمل آپ کے ذریعہ مزید پھیل سکے۔

جزاکم اللہ خیر الجزاء 🌸

#نصرپور

الحمد لله الذي بشكره تدوم النعم 🤲عیدالفطر کے پُرمسرت موقع کے دوسرے دن، مدرسہ الھادی نصرپور میں معزز و محترم مہمانانِ گرا...
24/03/2026

الحمد لله الذي بشكره تدوم النعم 🤲

عیدالفطر کے پُرمسرت موقع کے دوسرے دن، مدرسہ الھادی نصرپور میں معزز و محترم مہمانانِ گرامی قبلہ ملک حیدر صاحب اور انکے مخلص ساتھیوں، اور مدرسہ ھذہ کے فارغ التحصیل طلباء کرام حوزہ علمیہ نجف اشرف، قم المقدسہ مشھد المقدسہ، جامعہ الکوثر اسلام آباد ، جامعہ المھدی کراچی، مدرسہ خاتم الانبیاء کراچی، اور جو طلاب مختلف اضلاع میں مصروفِ تبلیغ دین مبین ہیں، کی آمد ایک بابرکت لمحہ ثابت ہوئی.
مدرسے کے پرنسپل، محترم سید واجد علی شاہ رضوی حفظہ اللہ اور طلاب کرام نے نہایت خلوص و محبت کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا.

اس موقع پر مختلف اہم دینی و تعلیمی امور پر سنجیدہ اور بامقصد گفتگو ہوئی۔
مہمانانِ گرامی کو مدرسے کے زیرِ تعمیر نئے مکان کا دورہ بھی کروایا گیا، جہاں انہوں نے جاری کام کا جائزہ لیا اور اس کی جلد تکمیل کے لیے بارگاہِ الٰہی میں خصوصی دعائیں کیں، اسی طرح ایران کی نصرت اور مظلومینِ عالم کی کامیابی و سربلندی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

نشست کے آخری مرحلے میں مہمانانِ کرام نے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں اپنی دینی و تبلیغی سرگرمیوں اور کارکردگیوں کو بیان کیا، جو یقیناً باعثِ حوصلہ و تحریک تھا۔
ان گفتگوؤں نے اس حقیقت کو مزید واضح کیا کہ تعلیماتِ محمد و آلِ محمد علیہم السلام کو سندھ کے کونے کونے تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے، اور اس میدان میں مزید جدوجہد کی ضرورت ہے۔

آخر میں سید بزرگوار واجد علی شاہ رضوی حفظہ اللہ نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد کو مدرسے کے لیے باعثِ سعادت قرار دیا۔ عشائیہ کے بعد اس بابرکت نشست کا اختتام ہوا اور مہمانانِ گرامی اپنے ساتھ یادگار لمحات اور دینی عزم و حوصلہ لیے ہوئے رخصت ہوئے.
پروردگار عالم ہمیں دین مبین اسلام سمجھنے، عمل کرنے اور پھر اسے یتیمان محمد و آل محمد تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے آمین.

✨عید الفطر کی تیسری بابرکت رات ہمارے عظیم اور شفیق استادِ محترم، مربی سید واجد علی شاہ رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے تمام...
24/03/2026

✨عید الفطر کی تیسری بابرکت رات ہمارے عظیم اور شفیق استادِ محترم، مربی سید واجد علی شاہ رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے تمام طلابِ کرام کو ایک نورانی و فکری محفل میں جمع فرمایا۔
یہ محفل محض ایک ملاقات نہ تھی بلکہ روح کی بیداری، فکر کی تازگی اور عمل کی اصلاح کا ایک عظیم اجتماع تھا ۔
اس مبارک نشست میں حوزہ علمیہ نجفِ اشرف، قمِ مقدسہ، مشہدِ مقدسہ، جامعہ الکوثر اسلام آباد، جامعۃ المہدی کراچی اور خاتم الانبیاء کراچی سے آئے ہوئے طلابِ کرام اور مدرسہ ھذہ کے فارغ التحصیل جو مختلف ضلع و تحصیل میں مصروف در تبلیغ دین مبین ہیں شریک تھے۔
مختلف علمی مراکز سے آئے ہوئے ان طلاب کرام کی موجودگی نے اس محفل کو ایک علمی و روحانی رنگ عطا فرمایا۔ 🌙📚

استادِ محترم نے گفتگو کے لیے سورۂ فرقان کی آیت نمبر 23 کو انتخاب فرمایا:

قَدِمْنَا إِلٰی مَا عَمِلُوا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰهُ هَبَاءً مَّنْثُورًا

ترجمہ: پھر ہم ان کے کیے ہوئے اعمال کی طرف متوجہ ہوں گے اور انہیں اڑتی ہوئی گرد و غبار بنا دیں گے۔

اس آیتِ مبارکہ کے ذریعے انہوں نے ہمیں نہایت گہرے انداز میں متوجہ فرمایا کہ انسان کی اصل کامیابی صرف اعمال کرنے میں نہیں بلکہ اعمال کو محفوظ رکھنے میں ہے۔
اور ترک گناہ کے متعلق بنص قرآن فرمایا کہ اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللّٰہُ مِنَ الۡمُتَّقِیۡنَ﴿۲۷﴾
اللہ تو صرف تقویٰ رکھنے والوں سے قبول کرتا ہے۔
استاد بزرگوار نے فرمایا کہ قرآن حصر کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ متقین کے اعمال قبول فرماتا ہے اور تقویٰ متفرع ہے کہ ہم گناہوں سے بچیں جب تک گناہوں سے نہیں بچا جائے گا عین ممکن ہے کہ ہمارے کیے گئے اعمال اڑتی ہوئی گرد و غبار بنا دیے جائیں.

اگر نیت خالص نہ ہو، تقویٰ نہ ہو، اخلاص نہ ہو اور خدمتِ خلق کا جذبہ نہ ہو تو بڑے سے بڑا عمل بھی بـے وزن ہو سکتا ہے۔

استاد بزرگوار نے زور دے کر فرمایا کہ ہمیں اپنے آپ کو پرہیزگار، باعمل اور ذمہ دار انسان بنانا ہے۔

جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ صرف علم سے نہیں بلکہ کردار، نظم و ضبط اور مسلسل جدوجہد سے کیا جا سکتا ہے۔ قوم کی خدمت، دین کی سربلندی اور معاشرے کی اصلاح ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

استادِ محترم نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر بھی خصوصی تاکید فرمائی۔
انہوں نے کہا کہ آج کا طالبِ علم صرف کتابوں تک محدود نہ رہے بلکہ جدید ذرائع ابلاغ کو علم، اخلاق اور شعور کی ترویج کا ذریعہ بنائے۔
اگر ہم سوشل میڈیا کو مقصدی انداز میں استعمال کریں تو ہم ہزاروں دلوں کو بیدار کر سکتے ہیں، مایوس ذہنوں کو امید دے سکتے ہیں اور نئی نسل کو صحیح سمت دکھا سکتے ہیں۔ 📱✨

یہ نورانی محفل ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ حقیقی جدیت لباس یا انداز میں نہیں بلکہ فکر، کردار اور خدمت کے جذبے میں ہوتی ہے۔
جو طالب علم اپنے مقصد کو پہچان لے، وقت کی قدر کرے، مسلسل محنت کرے اور اللہ پر توکل رکھے وہی قوموں کی تقدیر بدلنے والا بن جاتا ہے۔

آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے اعمال کی حفاظت کریں گے، تقویٰ کو اپنا زیور بنائیں گے، علم کو اپنا ہتھیار بنائیں گے اور خدمتِ انسانیت کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں گے۔
یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں ایک باوقار، بامقصد اور جہدوجہد کرنے والی جدید شخصیت میں ڈھال سکتا ہے۔

اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲✨
#نصرپور

17/03/2026

*حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق:*
*ماہ رمضان المبارک کے ستائیسویں دن کے روزہ کا ثواب*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🎬 *✨ آقای شہزاد علی*

Duration: 30 seconds
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*📖 مأخذ*
*📚 بحار الانوار جلد 96، صفحہ 351، حدیث24*
*📚 امالی شیخ صدوق ص 29/32*
*📚 رمضان المبارک تربیت اور انسان سازی کا مہینہ*

•┈┈••✾❀🕊💓🕊❀✾••┈┈•
♥️ 🌐ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

#نصرپور #رمضان



16/03/2026

*حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق:*
*ماہ رمضان المبارک کے چہبیسویں دن کے روزہ کا ثواب*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🎬 *✨ آقای عبدالرزاق جعفری*

Duration: 29 seconds
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*📖 مأخذ*
*📚 بحار الانوار جلد 96، صفحہ 351، حدیث24*
*📚 امالی شیخ صدوق ص 29/32*
*📚 رمضان المبارک تربیت اور انسان سازی کا مہینہ*

•┈┈••✾❀🕊💓🕊❀✾••┈┈•
♥️ 🌐ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

#نصرپور #رمضان



15/03/2026

*حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق:*
*ماہ رمضان المبارک کے پچیسویں دن کے روزہ کا ثواب*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🎬 *✨ آقای حسن رضا*

Duration: 1 Mint 7 seconds
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*📖 مأخذ*
*📚 بحار الانوار جلد 96، صفحہ 351، حدیث24*
*📚 امالی شیخ صدوق ص 29/32*
*📚 رمضان المبارک تربیت اور انسان سازی کا مہینہ*

•┈┈••✾❀🕊💓🕊❀✾••┈┈•
♥️ 🌐ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

#نصرپور #رمضان



14/03/2026

*حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کے مطابق:*
*ماہ رمضان المبارک کے چوبیسویں دن کے روزہ کا ثواب*
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🎬 *✨ آقای سجاد حسین *

Duration:39 seconds
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

*📖 مأخذ*
*📚 بحار الانوار جلد 96، صفحہ 351، حدیث24*
*📚 امالی شیخ صدوق ص 29/32*
*📚 رمضان المبارک تربیت اور انسان سازی کا مہینہ*

•┈┈••✾❀🕊💓🕊❀✾••┈┈•
♥️ 🌐ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

#نصرپور #رمضان



Address

Matiyari Link Road
Nasarpur
70040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrsa Al Hadi مدرسة الهادي posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Madrsa Al Hadi مدرسة الهادي:

Share