07/08/2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کی خبر اس نازک اور پُرآشوب عالمی ماحول میں امتِ مسلمہ کے لیے امید، اعتماد اور حوصلے کی ایک روشن کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ یہ خبر سن کر بے اختیار زبان پر "الحمد للہ رب العالمین، الحمد للہ علیٰ کل حال" جاری ہوگیا اور دل اللہ تعالیٰ کے حضور شکر سے بھر گیا۔
اگر یہ پیش رفت حقیقتاً مضبوط عملی تعاون کی صورت اختیار کرتی ہے تو یہ صرف تین ممالک کا باہمی معاہدہ نہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد، خودمختاری، وقار اور اجتماعی دفاع کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔ آج امت کو انتشار نہیں بلکہ اتحاد، باہمی اعتماد اور مشترکہ حکمتِ عملی کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادتوں کو اخلاص، بصیرت اور استقامت عطا فرمائے، ان کے اس مبارک اقدام کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے نظرِ بد، شرِ حاسدین اور ہر قسم کی سازشوں سے محفوظ رکھے، اور اسے پوری امتِ مسلمہ، خصوصاً عالمِ اسلام کے امن، استحکام اور سربلندی کا ذریعہ بنائے۔
اللہ تعالیٰ اس اتحاد کو بیت المقدس کی آزادی، مظلوم مسلمانوں کی نصرت، حرمین شریفین کے تحفظ، اور عالمِ اسلام کے وقار و دفاع کے لیے مؤثر ذریعہ بنائے، تمام مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و یگانگت پیدا فرمائے، اور امتِ مسلمہ کو پھر سے عزت، قوت اور قیادت نصیب فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
علامہ محمد جاوید اقبال کھارا
پرنسپل، جامعہ مدینۃ النبی ﷺ، نوشہرہ، وادیٔ سون، ضلع خوشاب