Education Hub Nawabshah

Education Hub Nawabshah The Purpose of creating Nawabshah Education Hub Page is to update u with the educational activities.

Education Hub Nawabshah
Admin - Hassan Memon (Nawabshah Walay)

🔹 نواب شاہ🔹 ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی جانب سے تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے سال 2022 میں  دسویں و با...
27/01/2023

🔹 نواب شاہ
🔹 ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کی جانب سے تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کے سال 2022 میں دسویں و بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک پروقارتقریب تقسیم میرٹ ایوارڈ ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربارہال میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن عبدالعلیم لاشاری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ تعلیمی بورڈ سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات ، اساتذہ و والدین کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں کمشنر نے مزید کہا کہ آج کی تقریب کا انعقاد کرنے پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریارگل میمن اور انکی ٹیم کوبھی مبارک ہو کہ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ مختصر مگر پروقار تقریب منعقد کرکے ایک اچھی روایت قائم کی ہے امید ہے کہ آئندہ بھی ایسی تقریبات منعقد کی جائے گی کمشنر نے مزید کہا کہ آج کا دور مقابلے کا دور ہے اس لئے نوجوان نسل اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر آگے بڑہے کیونکہ تعلیم کی وجہ سے ہی ہم آج اس جگہ پر بیٹھے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی کامیابی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی فلاح و بھبود کے لئے بھی کام کا جذبہ قائم رکھیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بدین کالج میں انٹر کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے پر میرے لئے تقریب منعقد کی گئی تھی جو آج تک پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش تھی کہ شہید بینظیرآباد تعلیمی بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لئے یہ تقریب منعقد کی گئی ہے جو میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات،والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن طلباء و طالبات نے پوزیشن حاصل کی ہے امید ہے کہ وہ آگے چل کر بھی اسی محنت و لگن کے ساتھ اپنی تعلیم پر توجہ دیں گے اور اپنی اپنی فیلڈ میں جاکر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے تقریب سے تعلیمی بورڈ کے چئیرمین پروفیسر محمد فاروق حسن نے کہا کہ یہ تقریب بورڈ کو منعقد کرنی تھی لیکن ڈپٹی کمشنر کی جانب سے منعقد کی گئی ہے جس پر ہم اس کے شکر گذار ہیں اور بورڈ کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں جلد تقریب منعقد کی جائے گی تقریب سے پرنسپل بختاور گرلز کیڈٹ کالج شہید بینظیرآباد ڈاکٹر فریدہ شیخ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز عبدالستار پیرزادہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قربان علی راہو، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نواب شاہ لالا رخ بلوچ ,طلباء و طالبات اور انکے والدین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن عبدالعلیم لاشاری ، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن اور چئیرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر فاروق حسن شاہ نے شہید بینظیرآباد تعلیمی بورڈ میں سال 2022 میں پری میڈیکل، پری انجنئیرنگ ،کمپیوٹر سائنس اور ہیومنٹیز گروپ میں شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہروفیروز اضلاع کے سرکاری ونجی اسکولوں اور کالجز کے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں شیلڈ اور میرٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے تقریب میں ایڈیشنل کمشنر ون شہید بینظیرآباد سبھاش چندر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد محمد سلیم جتوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن غلام عباس گوراہو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز قمر الدین کیریو، انفارمیشن آفیسر اعجاز علی تیونو سمیت تینوں اضلاع سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے والدین، اساتذہ اور متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہاں نے شرکت کی۔
🔹 DC school Nawabshah is going to celebbrate Cleanliness week.









🔹 DC school Nawabshah is going to celebbrate Cleanliness week.
24/01/2023

🔹 DC school Nawabshah is going to celebbrate Cleanliness week.









23/01/2023










🔹 نواب شاہ 🔹 ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیرآباد ریجن پروفیسر شاہدہ تاج ابڑو نے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پانچو...
20/01/2023

🔹 نواب شاہ
🔹 ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیرآباد ریجن پروفیسر شاہدہ تاج ابڑو نے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ پانچویں سندھ کالج گیمز کے تحت کالج ایجوکیشن شہید بینظیرآباد کی جانب سےگرلز و بوائز کھیلوں کے مقابلے نواب شاہ میں 23 اور 25 جنوری کو منعقد کئے جائیں گے اس سلسلے میں ریجن کے کالجز کی میراتھن ریس 23 جنوری کو نواب شاہ پریس کلب سے بلاول اسپورٹس کمپلیکس تک منعقد کی جائیگی جبکہ کھیلوں کے دیگر مقابلے بلاول اسپورٹس کمپلیکس اور بوائز ڈگری کالج میں منعقد کئے جائیں گے ۔









🔹 نواب شاہ 🔹 صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو اور ڈائریکٹر جنرل کالجز محمد علی مانجھی...
14/01/2023

🔹 نواب شاہ
🔹 صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو اور ڈائریکٹر جنرل کالجز محمد علی مانجھی کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیرآباد پروفیسر شاہدہ تاج ابڑو کی زیر نگرانی شہید بینظیرآباد ڈویژن کے کالجز میں بھی کھیلوں کے مقابلے آج سے شروع ہوگئے ہیں ان مقابلوں میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں صوبائی سطح کے مقابلوں میں ڈویژن کی نمائندگی کریں گی کھیلوں کے مقابلوں میں شہید بینظیرآباد ضلع کے 11 کالجز، نوشہروفیر کے 10 کالجز اور سانگھڑ کے 9 کالجز کی طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں سندھ کالجز گیمز میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال، ٹگ آف وار، ایک سو میٹر ریس، ٹیبل ٹینس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے شہید بینظیرآباد ریجن میں کھیلوں کے مقابلوں کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے لئے ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیرآباد پروفیسر شاہدہ تاج ابڑو کو چیئرپرسن جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عبدالستار پیرزادہ کو کمیٹی کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ لالا رخ بلوچ، جمیل احمد قاضی، فدا حسین ڈاہری، علی جواد اور عابد علی کو کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے سندھ کالجز گیمز کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ 16 جنوری کو کراچی میں کریں گے کھیلوں کے مقابلے 14 فروری تک جاری رہیں گے۔









02/01/2023









Address

Qazi Ahmed Road
Nawabshah
67450

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Education Hub Nawabshah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Education Hub Nawabshah:

Share