14/09/2025
ایک تلخ حقیقت جو زیادہ تر لوگ جانتے ہی نہیں۔
شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بینظیر آباد کا ماحول خراب ہونے کے پیچھے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کا ہاتھ ہے۔ یہ وہ طلباء ہیں جو نہ تو کلاسز باقاعدگی سے لیتے ہیں اور نہ ہی پڑھائی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان کا مقصد صرف یونیورسٹی آ کر غریب اور عام طلباء کو مارنا پیٹنا، خوف و ہراس پھیلانا اور اپنی دھاک بٹھانا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ لڑکیوں کو ہراساں کرنا، کینٹین والوں سے بھتہ خوری، اساتذہ کے ساتھ بدتمیزی، روزانہ یونیورسٹی کا گیٹ بند کر کے طلباء کو پریشان کرنا، اپنے ناجائز مطالبات کو دھونس اور دہشت کے ذریعے منوانا , اُس کے علاوہ یونیورسٹی میں اصلہ ساتھ لانا، جس میں پستول، خنجر، ہنٹر اور ڈنڈے لے کر آنا شامل ہے۔ اور تو اور، کافی ایسی خبریں موصول ہوئی ہیں کہ یہ لوگ لڑکیوں کو بلیک میل بھی کرتے ہیں۔
یہ سب ان سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چند عناصر کا معمول بن چکا ہے۔
یہ لوگ خود ہی مسائل پیدا کرتے ہیں اور جب انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرے تو معصوم بن کر ایسے پیش آتے ہیں جیسے ان سے بڑا تعلیم دوست کوئی نہیں۔ حالانکہ ان کی ویڈیوز اور حرکات سے سب واضح ہو جاتا ہے کہ انہیں تعلیم سے کوئی دلچسپی نہیں۔
ہم وائس چانسلر صاحب سے پُر زور اپیل کرتے ہیں کہ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ ان 50/60 افراد کی وجہ سے باقی 5000/6000 طلباء کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
شکریہ۔