10/06/2019
' کائنات کا سب سے آّخری عمل درود شریف ''
اللّہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اِرشاد فرمایا:
ﻛُﻞُّ ﻣَﻦْ ﻋَﻠَﻴْﻬَﺎ ﻓَﺎﻥٍ O ﻭَﻳَﺒْﻘَﻰ ﻭَﺟْﻪُ ﺭَﺑِّﻚَ ﺫُﻭ ﺍﻟْﺠَﻼﻝِ ﻭَﺍﻹِﻛْﺮَﺍﻡِ O
'' جو کچھ بھی زمین پر ہے سب فنا ہو جانے والا ہے،اور صرف آپ کے پروردِگار کی ذات باقی رہ جائے گی جو نہایت بزرگی اور عظمت والی ہے۔ ''
( سورۃ الرحمٰن،7:55-26 )
دوسرے مقام پر اِرشاد فرمایا:
ﻛُﻞُّ ﻧَﻔْﺲٍ ﺫَﺁﺋِﻘَﺔُ ﺍﻟْﻤَﻮْﺕِ۔
'' ہر جان موت کا ذائقہ چکھنے والی ہے۔ ''
( سورۃ آل عمران،3:185 )
💚💚اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚💚
جب
ہر چیز کو نِیست و نابود اور فنا ہو جانا ہے تو فقط اللّہ ربُّ العزت کی ذات ہی باقی رہ جائے اور اس کی حمد کرنے والا بھی نہیں رہے گا۔تو اس وقت بھی درود پاک ایسا عمل ہے جو جاری و ساری ہو گا۔اِس لیے کہ اللّہ سبحان و تعالیٰ خود یہ عمل فرماتا ہے،جیسا کہ اِرشاد فرمایا گیا:
ﺇِﻥَّ ﺍﻟﻠَّﻪَ ﻭَﻣَﻠَﺎﺋِﻜَﺘَﻪُ ﻳُﺼَﻠُّﻮﻥَ ﻋَﻠَﻰ ﺍﻟﻨَّﺒِﻲِّ۔
'' بے شک اللّہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی ( ﷺ ) پر رحمت بھیجتے ہیں ( اور بھیجتے رہیں گے )۔ ''
( سورۃ احزاب،33:56 )
ہر ذی رُوح کو فنا ہے۔اِس کائنات کی ہر مخلوق نے '' ﺫَﺁﺋِﻘَﺔُ ﺍﻟْﻤَﻮْﺕِ '' کے فرمانِ اِلٰہی کے مطابق ایک مرتبہ موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔بقاء و دوام ایک ہی ذات '' حی و قیوم اللّہ جلالہ '' کو ہے۔چونکہ درود پاک اللّہ تبارک و تعالیٰ کا بھی عمل ہے اور جب باری تعالیٰ ابداً موجود ہے اور اس پر فنا نہیں ہے تو اس کا عمل بھی اس کے ساتھ قائم و دائم رہے گا۔اِس لیے قرآن حکیم میں '' ُ ﻳُﺼَﻠُّﻮﻥَ '' فعلِ مضارع میں اِستعمال کِیا گیا ہے جو کہ حال و مستقبل پر دلالت کرنے کی وجہ سے دائمی مفہوم رکھتا ہے۔حال کبھی ختم نہیں ہوتا۔ہر موجود لمحہ،حال ہے اور ہر آنے والا لمحہ،مسقبل ہے۔تو گویا اللّہ ربُّ العزت کا اپنے نبی ﷺ پر درود بھیجنا ہر لحظہ جاری ہے اور ابد الآباد تک جاری رہے گا۔اس میں آج تک نہ کبھی کوئی انقطاع آیا ہے اور نہ آ سکتا ہے۔اِس لیے یہی مسلّمہ حقیقت ہے کہ:
'' درود شریف ہی اِس کائنات کا سب سے آخری عمل ہے اور اسی عمل کو ہی صِفت الوہیت کی وجہ سے دوام حاصل ہے۔
++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++
اللہ نے عرش عظیم کے ایک خاص کنگورے پر سب سے پہلے اس اُم لدرود کو تحریر فرمایا جو کہ درود اول بھی ہے اور اس سے بہتر ہزار[ ۷۲] درود شریف پیدا فرمائے۔ یہ درود شریف دنیا و عقبئ' کی تمام مہمات کے لئے انتہائی سریع التاثیر ہے۔
💚💚اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚💚
++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++
درودِ پاک بہت بڑا سہارا اور خزانہ ھے
عمل نیت کا محتاج ہے.
مومن کی نیت اس کے عمل سے بہتر ہے.
درود پاک کثرت سے پڑهنےکی نیت کرنے والوں میں شامل ہوجا ئیں
اس مبارک نیت میں شامل ہونےکی دعوت دیں اور آپ بهی شامل ہوجا ئیں.
إِنَّ الـلَّـهَ وَمَـلَـائِـكَـتَـهُ يُـصَـلُّـونَ عَـلَـى الـنَّـبِـيِّ يَـا أَيُّـهَـا الَّـذِيـنَ آمَـنُـوا صَـلُّـوا عَـلَـيْـهِ وَسَـلِّـمُـوا تَـسْـلِـيـمًـا
{Al-Ahzab:56
بے شک الله اور اس کےفرشتےدرود بهيجتےھيں آپ صلی اللہ علیه وآله وسلم پر۰
اے ایمان والوں!
تم بھی آپ صلی الله علیه وآله وسلم پر درود و سلام بهيجو۰
أعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
💚💚اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِمُ💚💚
****************************************************----------------------------------------------------------------------------------
درود شریف عملِ الٰہی ہے۔ سُنت رب العرش عظیم ہے۔
اللّٰہ اور جناب نبی ء کریم صلى الله عليه و سلم کی رضا ہے۔افضل ترین عمل ہے ، عافیتِ دارین ہے ، نجات ہے ، دونوں جہاں کی بڑائی کا ضامن ہے ، رہبر و رہنما ہے ، معلم ہے ، واجبات و فرائض کی سب سے بڑی عادت ہے ، ردِ بَلا ہے ، عذاب قبر سے حفاظت ہے ، گناہوں کا کفارہ ہے ، قبولیتِ دُعا کی ضمانت ہے ، دین و دنیا کی تمام مہمات میں سریع التاثیر ہے۔ ہر عبادت اللّٰہ کے لئے ہوتی ہے لیکن درود شریف اللّٰہ کا عمل ہے، اپنے رب کی ہاں میں ہاں ملانے کا نام ہے۔
فرمانِ الٰہی ہے
اگر ہم کسی پر اپنا عتاب و عذاب نازل کریں اور اس کا دل مسجد میں یا نماز میں لگا ہو یا پھر درود پڑ ھتا ہوگا تو ہمارا عتاب و عذاب بھی رحمتوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
اگر آسمانوں سے آگ اور پتھر برسنے لگیں اور زمین فتنہ فساد کا لاوہ اُبلنے لگے تو دو ہی لوگ محفوظ رہینگے ،ایک وہ جس کا دل نماز یا مسجد میں لگا ہوگا ،دوسرا وہ جو درود پڑھتا ہوگا۔