The Professors Academy of Sciences Pail Khushab

The Professors Academy of Sciences Pail Khushab An educational institution working on the basis of purity, Standard & Quality education.

19/06/2026

*آفیشل الرٹ: فیڈرل بورڈ (FBISE) کے تمام طلباء متوجہ ہوں!* 🚨
اگر آپ سال 2027 میں کلاس (9th) اور کلاس (11th)کا فیڈرل بورڈ امتحان دینے والے ہیں، تو یہ اہم خبر آپ کے لیے ہے:
وفاقی بورڈ (FBISE) کے نئے تعلیمی پالیسی اور پیپر پیٹرن کے مطابق، آپ کے تمام اہم مضامین:
* 📐 **ریاضی (Maths)**
* 🔭 **فزکس (Physics)**
* 🧪 **کیمسٹری (Chemistry)**
* 🧬 **بائیولوجی (Biology)**
* 💻 **کمپیوٹر سائنس (Computer Science)**
اب مکمل طور پر **نئے امتحانی پیٹرن** کے تحت ہوں گے۔
📊 نیا امتحانی پیٹرن (New Paper Pattern) کیا ہے؟
اب رٹہ سسٹم کا خاتمہ اور کانسیپٹ (Concept) کی جیت ہوگی! آپ کا فائنل پیپر دو برابر حصوں میں تقسیم ہوگا:
*50% کثیر الانتخابی سوالات (MCQs):یہ حصہ آپ کی گہری سمجھ بوجھ اور کانسیپٹ کو جانچنے کے لیے ہوگا۔*
*50% تشریحی سوالات (Descriptive Questions):اس حصے میں مختصر اور تفصیلی سوالات شامل ہوں گے، جن میں آپ کو سوچ سمجھ کر جواب لکھنا ہوگا.*
> 💡 **کامیابی کا سنہری اصول:**
> چونکہ آدھا پیپر معروضی (MCQs) پر مبنی ہے، اس لیے اب صرف آخری مہینے کی تیاری کام نہیں آئے گی۔ کامیابی کے لیے ہر ٹاپک کو گہرائی سے سمجھنا لازمی ہوقت تیزی سے گزر رہا ہے! تمام طلباء سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی تاخیر کے بغیر **آج ہی سے**اس نئے پیٹرن کے مطابق اپنی پڑھائی کا شیڈول بنائیں۔
* کتاب کی ہر لائن کو سمجھ کر پڑھیں۔
*کانسیپچوئل (Conceptual) سوالات کی زیادہ سے زیادہ پریکٹس کریں۔
روزانہ کی بنیاد پر MCQs حل کرنے کی عادت ڈالیں *اپنی محنت کو درست سمت دیں

14/05/2026

عنوان: چھٹیاں مسئلہ نہیں چھٹیاں تو حل ہیں! اکثر سنا جاتا ہے کہ "تین ماہ کی چھٹیاں ہو گئیں اب بچوں کا وقت کیسے گزرے گا؟" یا "بچے پڑھائی بھول جائیں گے۔" یا اب بچے سارا دن فون استعمال کریں گے" وغیرہ .
​بطور ایک #تعلیمی سربراہ میں اس سوچ سے تھوڑا مختلف رخ رکھتی ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ 22 مئی سے 22 اگست تک کا یہ وقت مسئلہ نہیں بلکہ ان بہت سے مسائل کا حل ہے جو ہم سال بھر #نصابی بوجھ کی وجہ سے حل نہیں کر پاتے۔
​یہ وہ 90 دن ہیں جہاں تعلیم "کتاب" سے نکل کر "عمل" میں ڈھلتی ہے۔ یہ صرف کیلنڈر کی تاریخیں نہیں ہیں یہ ہمارے بچوں کی زندگی کے وہ قیمتی 2160 گھنٹے ہیں جو یا تو انہیں نکھار دیں گے یا انہیں سکرین کا غلام بنا دیں گے۔
​بطور ایک تعلیمی سربراہ میں اس خاموشی کو محسوس کر رہی ہوں جو سکول کی گھنٹی بند ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔ لیکن یہ خاموشی ہمارے مقصد کو روک نہیں سکتی ہرگزنہیں!
​میرا ہم سب سے ایک سوال ہے:
ہم #پرنسپلز، #اساتذہ اور #والدین کب تک ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے رہیں گے؟ ​اگر میں ایک پرنسپل ہوں تو میرا کام صرف نوٹس نکالنا چھٹیوں کے کام اور امتحانات کو چیک کرنا نہیں ھے بلکہ اس خلا کو پر کرنے کی #حکمت عملی دینا ہے۔ جو اگلے تین ماہ ہمارے بچوں اور اساتذہ کے درمیان پیدا ہونے والا ھے ۔
​اگر آپ والدین ہیں تو آپ کو یہ سمجھنا ھے کہ آپ کا گھر اب ایک #تجربہ #گاہ (Lab) ہے جہاں بچے نے اخلاق سیکھنے ہیں اسکا کردار بننا ھے اس نے لوگوں کے ساتھ تعلقات بنانا رشتے بنانا اور نبھانا سیکھنا ھے۔
​اور اگر آپ #سوشل #میڈیا پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، تو آپ کی ایک ویڈیو کسی بچے کو تعمیری کام پر لگا سکتی ہے یا اسے فضولیت میں غرق کر سکتی ہے۔ اب آپ مواد تحریر کرتے وقت یا ویڈیو بناتے وقت وویورشپ کا خیال کرتے ہیں یا اس کو اپنی اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوٸے مفید اور معلوماتی کانٹینٹ بناتے ہیں یہ آپکا عمل ھے
​میں اپنے ادارے کی حد تک تو ایک لائحہ عمل تیار کر چکی ہوں، لیکن میری فکر اس پوری نسل کے لیے ہے جو ان حالات میں گھروں میں محصور ہوگی۔ آئیے! اس گیپ کو ختم کریں جو سکول اور گھر کے درمیان حائل ہے۔
​تعلیم چھٹیوں کی محتاج نہیں ہوتی اور #تربیت کبھی چھٹی پر نہیں جاتی۔
آئیے اس وقفے کو ایک ' #ٹریننگ #کیمپ' کی نظر سے دیکھتے ہیں:
​1. فاصلوں کا حل (والدین اور بچہ)
​سال بھر کی بھاگ دوڑ میں والدین اور بچوں کے درمیان جو مکالمہ (Communication) ختم ہو جاتا ہے یہ چھٹیاں اسے بحال کرنے کا حل ہیں۔
​اصول: گھر میں تین وقت ایک جگہ بیٹھ کر سب کھانا کھاٸیں گےاور کم ازکم ایک کھیل کھیلیں گے دس سے پندرہ منٹ ہر بچے کو انفرادی توجہ ملے گی۔بجٹ کو دیکھتے ہوٸے والدین بچوں کے ساتھ ایک چھوٹی سی آوٹنگ کا پروگرام رکھ سکتے ہیں ۔
​2. تربیت کا حل (کردار سازی)
​جو اخلاقیات ہم کلاس روم میں صرف لکھواتے ہیں گھر ان کی تجربہ گاہ ہے۔
​آئیڈیا: بچے کو گھر کے بجٹ، سودا سلف کی خریداری اور رشتوں کے احترام میں عملی طور پر شامل کریں۔ اسے " #ذمہ #داری" دے کر اس کا اعتماد بحال کریں۔اسے گھر کے بزرگوں کی مدد اور دیکھ بھال کا عادی بناٸیں ۔پرندوں اور جانوروں سے دیکھ بھال سے اس سے اندر ذمہ داری ہمدردی اور محبت کا جذبہ پروان چڑھے گا۔
​3. جدید مہارتوں کا حل (Skills)
​ہمارا روایتی نظامِ تعلیم ہنر سکھانے میں پیچھے رہ جاتا ہے۔ یہ چھٹیاں اس کمی کو پورا کرنے کا بہترین حل ہیں۔
​مشورہ: بچوں کو آرٹ، کوڈنگ، #پبلک #سپیکنگ AI #پرامپٹ #انجینٸرنگ ,کوکنگ , گھریلو ذمہ داریاں یا کوئی بھی جسمانی کھیل سکھائیں انہیں" #صارف" (Consumer) سے " #تخلیق کار" (Creator) بنائیں۔
مذہب سے وابستگی مضبوط کرنا : عید قربان کے موقع پہ قربانی کرنا اور غریب و نادار طبقے کو مکمل ذمہ داری سے گوشت پہنچانا ان میں شکر گزاری اور ہمدری کے جذبات پیدا کرے گا ۔پنجگانہ نماز ,تلاوت قرآن ,مختصر سورتیں و دعاٸیں حفظ کروانا نیز غسل و وضو کے فراٸض جیسے امور سمجھاٸے جاسکتے ہیں
​میرا پیغام بطور سربراہِ ادارہ:
​میں اپنے اساتذہ اور والدین کو ایک نیا #وژن دینا چاہتی ہوں: ان چھٹیوں کو "گزارنا" نہیں ہے، بلکہ ان کو "استعمال" کرنا ہے۔ ہم نے مل کر اس گیپ کو ختم کرنا ہے جو ایک ادارے اور گھر کے درمیان ہوتا ہے۔
​سوشل میڈیا #انفلوئنسرز سے بھی میری یہی گزارش ہے کہ وہ 'چھٹیوں کے مسائل' پر بات کرنے کے بجائے 'چھٹیوں کے حل' پر مواد بنائیں۔کیوں کہ چھٹیاں دینا یا نہ دینا ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن انکو بامقصد بنانا مکمل ہمارے اختیار میں ھے۔
​آئیے ایک اصول طے کریں: 22 اگست کو جب ہمارا بچہ سکول واپس آئے، تو وہ صرف اگلی کلاس کا طالب علم نہ ہو، بلکہ ایک بہتر انسان، ایک ذمہ دار بیٹا/بیٹی اور ایک پُراعتماد شخصیت بن کر لوٹے۔
​آپ کے خیال میں وہ کون سا ایک 'مسئلہ' ہے جو ان چھٹیوں میں 'حل' کیا جا سکتا ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیے۔

ڈاکٹر گلشن زہرا

Computer course started
12/05/2026

Computer course started

Intermediate date sheet ist annual 2026
07/05/2026

Intermediate date sheet ist annual 2026

30/04/2026
20/04/2026
13/04/2026

پیارے بچوں آپ نان پروگرام ایبل کوئی بھی سائنٹیفک کیلکولیٹر استعمال کر سکتے ہیں
صرف وہ کیلکولیٹرز استعمال کرنے کی اجازت نہیں جن میں ڈیٹا سٹور ہو سکتا ہے
آپ چاہے Casio کا fx ماڈل استعمال کر لو یا کوئی بھی سادہ انجینئرنگ کیلکولیٹر، کسی قسم کی ممانعت نہیں ۔
اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر زیر گردش پوسٹس کو اگنور کریں۔

Important data.10th mathematics.
12/04/2026

Important data.10th mathematics.

Congratulations our bright starAli Hyder Shah on your brilliant success in SSC-1 exam 2025
20/08/2025

Congratulations our bright star
Ali Hyder Shah on your brilliant success in SSC-1 exam 2025

Congratulations 🎉🎉🎉 Our Bright Stars especially the topper بنت ریاض حسین شاہ
24/07/2025

Congratulations 🎉🎉🎉
Our Bright Stars especially the topper بنت ریاض حسین شاہ

Address

Pail

Opening Hours

Monday 16:00 - 19:00
Tuesday 16:00 - 19:00
Wednesday 16:00 - 19:00
Thursday 16:00 - 19:00
Friday 16:00 - 19:00
Saturday 16:00 - 19:00

Telephone

+923337485811

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Professors Academy of Sciences Pail Khushab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share