Must Student Union Palandri MSU official

Must Student Union Palandri MSU official Official page of MUST Student Union Pallandri
MUST Campus Pallandri Sadhnuti AJK

06/06/2026
Eid ul Adha Mubarak to all of you!
27/05/2026

Eid ul Adha Mubarak to all of you!





السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے تمام لوگ خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آپ لوگ کیمپس 29 اپریل سے احتجاج چل رہا تھا آج ...
07/05/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ہے تمام لوگ خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آپ لوگ کیمپس 29 اپریل سے احتجاج چل رہا تھا آج 07 مئی 2026 کو کوآرڈینیٹر صاحب کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ طے ہو گیا ہے کہ جتنے بھی مطالبات ہیں ان پر فل فور کام شروع کر دیا جائے گا اور جو کام وہ نہیں کر سکتے ان کے لیے وائس چانسلر صاحب کا ایک دورہ مسٹ کیمپس پلندری میں کروایا جائے گا۔ اور ایگریمنٹ میں کوآرڈینیٹر صاحب نے اس بات کا حلف بھی لیا کہ جب تک کوآرڈینیٹر صاحب یہ تمام کام نہیں کروا لیتے نہ وہ ریزائن کریں گے اور نہ ٹرانسفر۔ اور اگر یہ کام نہ ہوں تو سٹوڈنٹس لیگل ایکشن لے سکتے ہیں۔ اور اس ایگریمنٹ پر ان کے اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے دستخط موجود ہیں۔
امید ہے اس بار ان ہی مطالبات کہ لیے سٹوڈنٹس کو پھر سے درخواست نہیں دینی ہوگی ۔
سٹوڈنٹس مسٹ زندہ باد🚩
طلباء اتحاد زندہ باد 🚩
🚩

06/05/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے تمام لوگ خیریت سے ہوں گے 04 مئی کو شروع ہونے والی سٹرائیک کے نتیجے میں آج سٹوڈنٹس کمیٹی کی کوآرڈینیٹر صاحب کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس کے بعد انہوں نے یہ یقین دہانی کروائی کہ ہمارے جو مین مطالبات ہیں ان کے لیے وائس چانسلر صاحب سے میٹنگ ارینج کی جائے گی اور جو باقی کیمپس کے کام ہیں وہ ابھی شروع کروا دیے جائیں گے۔
اس میٹنگ کے بعد سٹوڈنٹس کمیٹی نے مشاورت کے بعد یہ ختمی فیصلہ کیا ہے کہ جب تک جن مطالبات کی کوآرڈینیٹر صاحب نے زمہ داری اٹھائی ہے جب تک وہ پورے نہیں ہو جاتے اور اسی دوران وائس چانسلر صاحب سے میٹنگ کا ٹائم طے نہیں ہو جاتا سٹرائیک جاری رہے گی۔
اپنا مستقبل محفوظ کریں🚩
متحد رہیں قائم رہیں 🚩
طلباء اتحاد زندہ باد 🚩
🚩

05/05/2026

السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
مسٹ کیمپس پلندری
آج 05 مئی 2026 احتجاج کا دوسرا دن۔ سٹوڈنٹس کی طرف سے بھرپور احتجاج کیا گیا اور انتظامیہ سے پرزور اپیل کی گئی کہ مطالبات کو پورا کیا جائے لیکن انتظامیہ کوئی مذاکرات نہ ہو سکے۔ مسٹ سٹوڈنٹس یونین انتظامیہ سے بھرپور اپیل کرتی ہے کہ ان مطالبات جو جلد سے جلد پورا کیا جائے ان پر کام کروایا جائے اور سٹوڈنٹس کو سہولیات دی جائیں۔
طلباء اتحاد زندہ باد🚩

آج مورخہ 29 اپریل، 2026 کو مسٹ جامعہ پلندری کے طلباء کا پُر امن احتجاج کلاسز سے بائیکاٹ کر کے شروع کیا گیا۔بائیکاٹ سے پہ...
29/04/2026

آج مورخہ 29 اپریل، 2026 کو مسٹ جامعہ پلندری کے طلباء کا پُر امن احتجاج کلاسز سے بائیکاٹ کر کے شروع کیا گیا۔بائیکاٹ سے پہلے ایڈمنسٹریشن تک سٹوڈنٹس نے اپنے مطالبات مسٹ کیمپس پلندری کے کوآرڈینیٹر محترم منور ہاشمی قریشی صاحب کے آفس میں پہنچا دیئے تھے۔
احتجاج کا پہلا روز انتہائی پُر امن رہا مگر کیمپس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے طلباء کی کور کمیٹی کے ساتھ کوئی میٹنگ نہیں کی گئی۔ جس سے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کے ہماری اپنی مینجمنٹ ہی ہمارے مطالبات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔
اگر ہمارے مطالبات کے حل کے لئے کوئی مثبت اقدامات نا لئے گے تو یہ پُر امن احتجاج کی کال ایک پُر امن ہڑتال کی طرف چلی جائے گی اور پھر بھی ہمارے مطالبات نا مانے گے تو یہ اسٹرائیک کیمپس سے باہر روڈ بلاک کی طرف بھی جا سکتی ہے۔ لیکن امید ہے اتنے سیریس اقدامات کی نوبت نہیں آئے گی ۔
ایڈمنسٹریشن انکھیں کھولو، اِس سے پہلے ہم آپ کی انکھیں کھولیں۔۔۔
کیمپس کی بہتری تک جد و جہد جاری رہے گی۔
طلبہ اتحاد زندہ آباد

چارٹر آف ڈیمانڈ فرام مسٹ کیمپس پلندری سٹوڈنٹس کی جانب سے کوآرڈینیٹر صاحب کے دفتر میں پیش کیا گیا اور فوری طور پر عمل  کی...
29/04/2026

چارٹر آف ڈیمانڈ فرام مسٹ کیمپس پلندری سٹوڈنٹس کی جانب سے کوآرڈینیٹر صاحب کے دفتر میں پیش کیا گیا اور فوری طور پر عمل کی اپیل کی گئ۔ اور گزارش۔کی گئ کہ برائے مہربانی ہمارے ان مطالبات کی طرف توجہ دیں تاکہ ہم مزید محرومیوں سے بچ سکیں۔ اگر وہ ہمارے مطالبات پورے نہیں کر رہے تو مسٹ کیمپس سٹوڈنٹس کی جانب سے یہ اعلان ہے جو کلاسز سے بائیکاٹ سے ایک پر امن احتجاج کی طرف جائیں گے ۔ امید ہے کہ مسٹ کیمپس پلندری سٹوڈنٹس سے مطالبات پورے کیے جائیں گے تاکہ وہ مزید محرومیوں سے بچ سکیں ۔
🚩
متحد رہیں قائم رہیں

اسلام وعلیکم امید ہے تمام گروپ۔ممبران خیر و آفیت سے ہوں گے جیسا کہ آپ سب لوگوں کو معلوم ہے کہ 15 دسمبر 2025 میں ہم نے ای...
29/04/2026

اسلام وعلیکم امید ہے تمام گروپ۔ممبران خیر و آفیت سے ہوں گے جیسا کہ آپ سب لوگوں کو معلوم ہے کہ 15 دسمبر 2025 میں ہم نے ایک چارٹر آف ڈیمانڈ دیا تھا کوآرڈینیٹر صاحب کو جس پر کوآرڈینیٹر صاحب نے ایک وقت مقرر کر کے دستحط کیے تھے لیکن افسوس کہ انکے مقررہ وقت سے بھی زیادہ وقت ہو چکا اس پر کوئ لاحہ عمل نہ دے سکے۔۔اور ہمارا چارٹر آف ڈیمانڈ جو اس بار ہم پیش کر رہے ہیں آج تیسرا دن ہو گیا اس ہفتے کا کوآرڈینیٹر صاحب کے انتظار میں ہیں کہ وہ آئیں اور اپلکیشن دیں انکو انکی کوئ خبر نہیں کہ وہ کہاں ہیں مسٹ کیمپس سٹوڈنٹس کمیٹی کی طرف سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ کل مورخہ 29 اپریل 2026 کو ہم مسٹ کیمپس پلندری کے سٹوڈنٹس کلاسز سے مکمل طور پر بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔تاکہ کوآرڈینیٹر صاحب تک یہ بات پہنچ سکے کہ ہم لوگ واقعی اپنے مطالبات کو لے کر سیریس ہیں۔ ہم کلاسز سے بائیکاٹ کر کہ ایک پر امن ریکارڈ بیان کروا سکیں کہ برائے مہربانی ہمارے مطالبات پر توجہ دی جائے تاکہ ہمیں احتجاج کی نوعیت نہ آن پہنچے اگر پھر بھی توجہ نہ دی گئ تو یہ کلا سز سے بائیکاٹ سے ایک پر امن احتجاج کی صورت میں چلا جائے گا۔۔۔اب جن سٹوڈنٹس کا کوئ بہت ہی بڑا مسئلہ ہے انکو چھوڑ کر تمام سٹوڈنٹس اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ برائے مہربانی اس مہم میں اپنا کردار ادا کریں اور کلاسز نہ لگائیں تاکہ ہم اپنے مطالبات پورے کروانے میں۔ کامیاب ہو سکیں
وسلام
منجانب: مسٹ کیمپس سٹوڈنٹس کمیٹی .

🚩
متحد رہیں قائم رہیں۔✌️

چارٹر آف ڈیمانڈز​مسٹ اسٹوڈنٹ یونین (MSU)، پلندری کیمپس​عنوان: انتظامیہ کی مسلسل نااہلی اور طلبہ کے بنیادی حقوق کی پامالی...
25/04/2026

چارٹر آف ڈیمانڈز
​مسٹ اسٹوڈنٹ یونین (MSU)، پلندری کیمپس
​عنوان: انتظامیہ کی مسلسل نااہلی اور طلبہ کے بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف اعلامیہ
​پس منظر:
مسٹ پلندری کیمپس 2018 میں قائم کیا گیا، مگر افسوس کہ آج آٹھ سال گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی بے حسی اور وعدہ خلافیوں کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ ہم اب مزید زبانی دلاسوں پر یقین نہیں رکھتے اور درج ذیل مطالبات کی فوری اور عملی منظوری چاہتے ہیں:
​1۔ قانونی و تعلیمی مطالبات
​کیمپس NOC کا فوری اجراء: 2018 سے اب تک کیمپس کی قانونی رجسٹریشن (NOC) کا نہ ہونا انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ اسے فی الفور یقینی بنایا جائے۔
​مستقل فیکلٹی کا تقرر: چار شعبہ جات کے لیے صرف 4 مستقل اساتذہ موجود ہیں۔ تمام ڈیپارٹمنٹس میں فوری طور پر مستقل پروفیسرز تعینat کیے جائیں۔
​وزٹنگ اسٹاف کی ادائیگی: وزٹنگ اساتذہ کی تنخواہوں میں تاخیر کو ختم کیا جائے تاکہ تعلیمی تسلسل برقرار رہے اور ہر سمسٹر میں نئے اساتذہ کا تجربہ نہ کرنا پڑے۔
​ڈیپارٹمنٹل اسٹیمپس: IR، ایجوکیشن، فزکس اور فاریسٹری کے شعبہ جات کو ان کی اپنی آفیشل مہریں (Stamps) آج ہی فراہم کی جائیں۔
​2۔ انفراسٹرکچر اور ادھورے وعدے
​کیمپس بس کی فراہمی: بس کا وعدہ جو کئی بار احتجاج کے بعد سیاسی اور انتظامی سطح پر کیا گیا، اسے فوری پورا کیا جائے۔ طلبہ کو اپنی ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے۔
​تعمیر و مرمت کی تکمیل: کیمپس کی رینوویشن (Renovation) کے لیے 2 ماہ کا وقت مانگا گیا تھا جو کہ گزر چکا ہے۔ تمام ادھورے کاموں کو فی الفور مکمل کیا جائے۔
​کمپیوٹر لیب کی بحالی: دو ہفتوں کا وعدہ بھی سراب ثابت ہوا۔ کمپیوٹر لیب کو تمام ضروری آلات اور انٹرنیٹ کے ساتھ آج ہی مکمل فعال کیا جائے۔
​3۔ طلبہ کی فلاح و بہبود اور سہولیات
​فیسوں میں توازن: سہولیات کی عدم موجودگی میں فیسوں میں بے جا اضافہ واپس لیا جائے یا فیس کے مطابق سہولیات دی جائیں۔
​ہاسٹل کی فراہمی: دور دراز سے آنے والے طلبہ کے لیے فوری طور پر ہاسٹل کی سہولت میسر کی جائے۔
​بنیادی ضروریات: 1۔ پینے کے صاف پانی کے لیے کم از کم 3 مختلف جگہوں پر فلٹرز لگائے جائیں۔
2۔ واش رومز کی ابتر حالت درست کی جائے (ٹوٹیاں، شیشے اور لائٹس کی مرمت)۔
3۔ کلاس رومز میں پنکھے، وائرنگ اور نئے وائٹ بورڈز کا انتظام کیا جائے۔
​تیز رفتار وائی فائی: پورے کیمپس میں ریسرچ ورک کے لیے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ (Wi-Fi) کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
​اعلانِ ہڑتال (آخری نوٹس)
​ہم مسٹ پلندری کے طلبہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اب مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے۔
​جب تک ان تمام مطالبات پر عملی طور پر کام شروع نہیں ہوتا، تمام تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل رہیں گی اور اسٹوڈنٹ یونین کی جانب سے ہڑتال جاری رہے گی۔ ہمیں اب ڈیڈ لائنز نہیں، نتائج چاہئیں!
​منجانب:
ایگزیکٹو کمیٹی، مسٹ اسٹوڈنٹ یونین (MSU)
پلندری کیمپس، آزاد جموں و کشمیر

Address

Palandri, District Sudhnoti, Azad Jammu Kashmir
Palandri

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Must Student Union Palandri MSU official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share