Government Graduate College For Women Pattoki

Government Graduate College For Women Pattoki Empowering minds, shaping futures.

Govt Graduate College for Women Pattoki offers quality education, leadership and growth in an inspiring, inclusive and student-centered environment.

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، پتوکی​کالج ٹیچر انٹرنز (CTI) کی خالی آسامیوں کا اعلان​تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے ...
26/08/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، پتوکی
​کالج ٹیچر انٹرنز (CTI) کی خالی آسامیوں کا اعلان
​تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے اور تدریسی عمل کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، پتوکی میں کالج ٹیچر انٹرنز (CTI) کی عارضی آسامیوں پر تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اہل اور لائق خواتین امیدواران کے لیے تدریسی میدان میں خدمات انجام دینے کا یہ سنہری موقع ہے۔
​مضمون وار خالی آسامیوں کی تفصیل:
​گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں مختلف شعبہ جات میں کل 20 آسامیاں خالی ہیں، جن کی تفصیلی فہرست درج ذیل ہے:
​انگلش (English): 04 آسامیاں
​کمپیوٹر سائنس / انفارمیشن ٹیکنالوجی (Computer Science / IT): 04 آسامیاں
​کیمسٹری (Chemistry): 02 آسامیاں
​ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن (Health & Physical Education): 02 آسامیاں
​زولوجی (Zoology): 02 آسامیاں
​اسلامیات (Islamiyat): 01 آسامی
​اردو (Urdu): 01 آسامی
​پاک سٹڈیز (Pakistan Studies): 01 آسامی
​فارسی (Persian): 01 آسامی
​ریاضی (Mathematics): 01 آسامی
​فزکس (Physics): 01 آسامی
​کل آسامیاں (Total Positions): 20
​معلومات اور طریقہ کار:
​خواہش مند امیدواران محکمہ ہائر ایجوکیشن کی پالیسی اور دی گئی ہدایات کے مطابق مقررہ وقت میں اپلائی کیجیے۔
اپلائی لنک:
https://cti-hep.punjab.gov.pk
​جاری کردہ:
پرنسپل، گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، پتوکی

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی خصوصی آمد اور دورانِ وزٹ کالج کی بہتری ...
25/08/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی خصوصی آمد اور دورانِ وزٹ کالج کی بہتری کے لیے کیے گئے اہم فیصلوں پہ ایک رپورٹ۔
خصوصی شکریہ 42 نیوز۔

سٹی 42: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات   نے  گورنمنٹ خواتین  کالج پتوکی  کا دورہ کیا ۔  وزیر تعلیم نے  تعلیمی معیار، 

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں محفلِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد۔ اس تقریب کی رپورٹ کو 42 ...
25/08/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں محفلِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد۔
اس تقریب کی رپورٹ کو 42 نیوز کی ویب کا حصہ بنانے پر ہم 42 نیوز کے سینئر کانٹینٹ پروڈیوسر سید اسعد نقوی کے شکرگزار ہیں۔

سٹی 42: گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں روح پرور محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا ۔  گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں محسنِ

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں روح پرور محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقادگورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی...
25/08/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں روح پرور محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں فخرِ موجودات،محسنِ انسانیت،رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک انتہائی پروقار اور ایمانی جذبے سے سرشار ”محفل میلاد النبی ﷺ“ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کالج کی معزز پرنسپل، تدریسی عملے اور بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا،جس کے بعد طالبات نے انتہائی عقیدت و احترام سے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہِ نعت پیش کیا۔ طالبات کی مدحتِ رسول ﷺ پر مبنی پرکشش آوازوں اور درود و سلام کے نعروں سے کالج کا پورا ہال گونج اٹھا اور فضا عشقِ رسول ﷺ سے معطر ہو گئی۔
تقریب کے دوران طالبات نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف گوشوں، خصوصاً آپ ﷺ کی اخلاقیات، عدل و انصاف اور خواتین کے حقوق سے متعلق تعلیمات پر مدلل تقاریر پیش کیں، جنھیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل ڈاکٹر یاسمین اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ: ”حضور اکرم ﷺ کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے مکمل ضابطہِ حیات اور مشعلِ راہ ہے۔“انھوں نے طالبات پر زور دیا کہ دنیا اور آخرت میں حقیقی کامیابی حاصل کرنے کا واحد راستہ اسوہِ حسنہ پر مخلصانہ عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔
محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، امن اور طالبات کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ آخر میں شرکا میں تبرکات اور شیرینی تقسیم کی گئی،جس نے اس روحانی محفل کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

سراپائے اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلماے رسولِ امیں، خاتم المرسلیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیںہے عقیدہ اپنا بصدق ...
25/08/2026

سراپائے اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اے رسولِ امیں، خاتم المرسلیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں
ہے عقیدہ اپنا بصدق و یقیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

اے براہیمی و ہاشمی خوش لقب، اے تو عالی نسب، اے تو والا حسب
دودمانِ قریشی کے دُرِثمین، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

دست قدرت نے ایسا بنایا تجھے، جملہ اوصاف سے خود سجایا تجھے
اے ازل کے حسیں، اے ابد کے حسیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

بزم کونین پہلے سجائی گئی، پھر تری ذات منظر پر لائی گئی
سید االاولیں، سید الآخریں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

تیرا سکہ رواں‌ کل جہاں میں ہوا، اِس زمیں میں ہوا، آسماں میں ہوا
کیا عرب کیا عجم، سب ہیں زیرِ نگیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

تیرے انداز میں وسعتیں فرش کی، تیری پرواز میں رفعتیں عرش کی
تیرے انفاس میں‌ خلد کی یاسمیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

"سدرۃ ُالمنتہیٰ" رہگزر میں تری ، "قابَ قوسین" گردِ سفر میں تری
تو ہے حق کے قریں، حق ہے تیرے قریں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

کہکشاں ضو ترے سرمدی تاج کی، زلف ِتاباں حسیں رات معراج کی
"لیلۃُ القدر "تیری منور جبیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

مصطفےٰ مجتبےٰ، تیری مدح وثنا، میرے بس میں ، دسترس میں نہیں
دل کو ہمت نہیں ، لب کو یارا نہیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

کوئی بتلائے کیسے سراپا لکھوں، کوئی ہے ! وہ کہ میں جس کو تجھ سا کہوں
توبہ توبہ! نہیں کوئی تجھ سا نہیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

چار یاروں کی شان جلی ہے بھلی، ہیں یہ صدیق، فاروق، عثمان ، علی
شاہدِ عدل ہیں یہ ترے جانشیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

اے سراپا نفیس انفسِ دوجہاں، سرورِ دلبراں دلبرِ عاشقاں
ڈھونڈتی ہے تجھے میری جانِ حزیں، تجھ سا کوئی نہیں ، تجھ سا کوئی نہیں

برگِ گل از سید نفیس الحسینی نفیس۔

نعت سارے حرفوں میں اک حرف پیارا بہت اور یکتا بہتسارے ناموں میں اک نام سوہنا بہت اور ہمارا بہتاُس کی شاخوں پہ آ کر زمانوں...
25/08/2026

نعت
سارے حرفوں میں اک حرف پیارا بہت اور یکتا بہت
سارے ناموں میں اک نام سوہنا بہت اور ہمارا بہت

اُس کی شاخوں پہ آ کر زمانوں کے موسم بسیرا کریں
اک شجر، جس کے دامن کا سایہ بہت اور گھنیرا بہت

ایک آہٹ کی تحویل میں ہیں زمیں آسماں کی حدیں
ایک آواز دیتی ہے پہرا بہت اور گھنیرا بہت

جس دئیے کی توانائی ارض و سما کی حرارت بنی
اُس دئیے کا ہمیں بھی حوالہ بہت اور اجالا بہت

میری بینائی سے اور مرے ذہن سے محو ہوتا نہیں
میں نے روئے محمدؐ کو سوچا بہت اور چاہا بہت

میرے ہاتھوں سے اور میرے ہونٹوں سے خوشبوئیں جاتی نہیں
میں نے اسمِ محمدؐ کو لکھا بہت اور چُوما بہت

بے یقیں راستوں پر سفر کرنے والے مسافر سنو
بے سہاروں کا ہے اک سہارا بہت، کملی والا بہت

سلیم کوثر۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں داخلوں کا سلسلہ جاری......! گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں نئے ...
25/08/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں داخلوں کا سلسلہ جاری......!

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پتوکی اور گردونواح کی طالبات کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ ایک معیاری،باوقار اور سازگار تعلیمی ماحول میں اپنی اعلیٰ تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن اور کامیاب بنائیں۔ یہ ادارہ طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی علمی، فکری، اخلاقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
کالج میں طالبات کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ان کی شخصیت سازی، خود اعتمادی اور صلاحیتوں کو نکھارنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ایک اچھا تعلیمی ادارہ صرف کتابی علم تک محدود نہیں ہوتا،بل کہ طالبات کو عملی زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی اسی سوچ کے تحت طالبات کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔داخلہ مہم کے دوران کالج کی پرنسپل ڈاکٹر یاسمین اشرف بھی خصوصی دلچسپی اور ذاتی نگرانی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔پرنسپل خود طالبات کے داخلے کر رہی ہیں اور داخلہ لینے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی رہ نمائی بھی کر رہی ہیں۔ پرنسپل کا خود داخلہ عمل میں شریک ہونا اس امر کا واضح اظہار ہے کہ کالج انتظامیہ طالبات کے تعلیمی مستقبل کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور داخلہ لینے والی ہر طالبہ کو خوش آمدید کہنے اور اس کے تعلیمی سفر میں معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پرنسپل کی اس ذاتی دلچسپی سے نہ صرف طالبات،بل کہ والدین میں بھی اعتماد پیدا ہوا ہے۔ ان کی براہِ راست نگرانی میں داخلہ کے عمل کو منظم اور سہل بنانے کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔طالبات کے لیے یہ حوصلہ افزا امر ہے کہ ادارے کی سربراہ خود ان کے داخلے کے عمل میں موجود رہ کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں اور انھیں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔
والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی تعلیم کو اولین ترجیح دیں اور انھیں اعلیٰ تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کریں۔آج کی تعلیم یافتہ اور باصلاحیت بیٹی ہی کل ایک مضبوط خاندان، باشعور معاشرے اور ترقی یافتہ ملک کی بنیاد بن سکتی ہے۔اس لیے جو طالبات اپنی تعلیمی قابلیت کو مزید آگے بڑھانے اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کی خواہش رکھتی ہیں، وہ داخلے کے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیے۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی کی یہ داخلہ مہم صرف نئے داخلوں کا عمل نہیں،بل کہ طالبات کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ آئیے اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں،ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع دیں اور انھیں کامیابی کی منزل تک پہنچنے کے لیے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کریں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی: معیاری تعلیم، بہترین تربیت اور روشن مستقبل کی ضمانت۔

داخلے جاری ہیں، اپنے روشن مستقبل کی بنیاد آج ہی رکھیے۔






#پتوکی

25/08/2026

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ: عشق و عقیدت کے رنگ، ہمارے کالج کے سنگ!
ربیع الاول کا بابرکت مہینا شروع ہوتے ہی ہمارے کالج کا ماحول بھی رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی محبت میں سرشار ہو گیا ہے۔
پرنسپل ڈاکٹر یاسمین اشرف کی خصوصی ہدایات پر ہمارے کالج کے معاون عملے نے مل کر پورے کالج کو نہایت عقیدت و احترام سے سجایا ہے۔سبز پرچموں کی لہریں، خوب صورت برقی قمقمے اور آقا ﷺ کی شان میں لکھے گئے پیغامات کالج کے ہر گوشے کو منور کر رہے ہیں۔
یہ سجاوٹ صرف ظاہری زیب و زینت نہیں،بلکٹہ ہمارے ان دلوں کی ترجمانی ہے جو اپنے پیارے نبی ﷺ کی آمد کی خوشی میں جھوم رہے ہیں۔
آئیے اس مبارک مہینے میں نہ صرف اپنے اداروں کو سجائیں،بل کہ اپنے دلوں کو بھی سیرتِ طیبہ کے نور سے روشن کریں۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں کالج کونسل کا جامع اجلاس، نئے تعلیمی سال کے لیے متعدد اہم ترقیاتی اور تعلیمی...
24/08/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں کالج کونسل کا جامع اجلاس، نئے تعلیمی سال کے لیے متعدد اہم ترقیاتی اور تعلیمی اقدامات کی منظوری
​گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں نئے تعلیمی سیشن کے باقاعدہ آغاز کے ساتھ ہی تدریسی معیار کو مزید بلندیوں پر لے جانے، انتظامی امور کو نکھارنے اور طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کالج کونسل کا ایک انتہائی اہم اور طویل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر یاسمین اشرف نے کی، جس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان اور فیکلٹی ممبرز نے بھرپور شرکت کی۔روایتی عزم اور جوش و خروش سے بھرپور اس اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر پرنسپل صاحبہ نے نئے تعلیمی سال پر تمام فیکلٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ طالبات کی علمی، فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
​اجلاس کے دوران مختلف اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جس میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے تیار کردہ ہفتہ وار اور ماہانہ لیسن پلانز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور تمام مضامین کا نصاب مقررہ مدت میں اس طرح مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی کہ طالبات کو مضامین کی گہرائی سے سمجھ آ سکے۔اس کے علاوہ جاری داخلہ مہم کی حالیہ پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دور دراز علاقوں سے آنے والی طالبات کے داخلے کے عمل کو مزید آسان و شفاف بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کالج کی کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹریز اور لائبریری کے نظام کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے اور ڈیجیٹل وسائل میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ مستحق اور ہونہار طالبات کے لیے حکومتِ پنجاب کی اسکالرشپ اسکیموں اور مالی معاونت کے مواقع کو عام کرنے کے لیے ایک خصوصی ڈیسک فعال کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
​غور و خوض کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے اجلاس میں طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے بعد پیشہ ورانہ مواقع اور مستقبل کے چناؤ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ کیریئر کونسلنگ سیشنز اور سیمینارز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کیمپس کے ماحول کو مزید سرسبز، شاداب اور پرفضا بنانے کے لیے شجرکاری مہم کو وسعت دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کیمپس میں پرامن، سازگار اور متحرک تعلیمی ماحول برقرار رکھنے کے لیے طالبات کی باقاعدہ حاضری، یونیفارم اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے امور پر سیرحاصل بحث کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے آنے والے ہفتوں میں تقریری مقابلوں، بیت بازی، نعت خوانی اور دیگر علمی و ادبی تقریبات کے انعقاد کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی اور کیمپس میں طالبات کی سیکیورٹی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری نوعیت کے انتظامی اقدامات اٹھانے کی منظوری دی گئی۔
​اجلاس کے اختتام پر پرنسپل صاحبہ نے تمام اساتذہ کی پیشہ ورانہ لگن کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی کی ٹیم آنے والے دنوں میں بھی طالبات کے روشن مستقبل اور ادارے کی ترقی کے لیے پوری توانائی اور خلوص سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ دعا کے ساتھ اجلاس کا باقاعدہ اختتام ہوا۔
Maryam Nawaz Sharif
Rana Sikandar Hayat
Higher Education Department-HED Punjab

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں تمام نئی اور پرانی طالبات کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!​نئے تعلیمی سال کا ...
23/08/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پتوکی میں تمام نئی اور پرانی طالبات کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!
​نئے تعلیمی سال کا آغاز نئی امیدوں،بلند حوصلوں اور روشن مستقبل کے عزم کے ساتھ ہو چکا ہے۔ آئیے،ہم سب مل کر ایک بار پھر علم، کردار، اعتماد اور کامیابی کے اس سفر کو مزید شان دار بنائیں اور ایک بااختیار مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
خدا ہمارا حامی و ناصر ہو۔
​Dream | Learn | Achieve
Together for a Brighter Future.

Address

Govt Graduate College For Women Pattoki
Lahore
55300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Graduate College For Women Pattoki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share