یارن زندباد

Directions

یارن زندباد Qumber khel

15/10/2026
16/09/2026

سیاست کو ہالی ووڈ یا لالی ووڈ کی کوئی سستی فلم سمجھ کر روزانہ نئے ناٹک رچانے والے کرداروں نے آج وہ کر دکھایا جو تاریخ کے کسی صفحے پر نہیں ملتا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد "اغوا کاری" ہے، جس کے مناظر دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
موصوف وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صاحب نے "گرفتاری" یا "اغوا" کا ایسا شاہکار ڈرامہ سجایا کہ وہ اپنے سارے گن مینوں اور باقاعدہ کیمرہ مین کو ساتھ لے کر خود بخود پولیس کی گاڑی میں جا بیٹھے 😂۔ اور کمالِ ظریف دیکھیے کہ اس فرضی "اغوا" کے دوران بھی پولیس نے ان پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بلکہ انہیں ٹِک ٹاک کے لیے ویڈیوز بنانے، کیمرے پر پوز دینے اور سوشل میڈیا پر رونے دھونے کی مکمل آزادی حاصل تھی۔
باشعور حلقوں اور عوام کی طرف سے اب دوٹوک آواز اٹھ رہی ہے کہ بھئی! اگر آپ سے یہ نام نہاد اسٹریٹ موومنٹ اور دنگے فساد سنبھالے نہیں جاتے تو عزت کے ساتھ واپس اپنے صوبے میں جا کر بیٹھ جائیں، مگر یہ پشتو سستی فلموں جیسی اوور ایکٹنگ اور گھٹیا اداکاری بند کر دیں۔ آپ خیبرپختونخوا کے منتخب چیف ایگزیکٹیو ہیں، کسی سرکس کے اداکار نہیں کہ ہر گلی کونے میں جا کر مسخروں کی طرح تماشا لگاتے پھریں!

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when یارن زندباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share