02/10/2026
مذمتی بیان
اقرا یونیورسٹی میں آج طلبہ کی جانب سے اپنے جائز حقوق کے لیے کیے گئے احتجاج کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے طالب علم پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
پُرامن احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ ایسا رویہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
خیبر اسٹوڈنٹس یونین، اسلامیہ کالج پشاور