26/09/2026
There is no Invocation to relieve any physical ailment
کسی بھی جسمانی تکلیف کو دور کرنے کے لیے کوئی دم نہیں ہے۔
اکثر لوگ سر درد، گردے کے درد، یرقان اور بہت سی بیماریوں کے لیے دم تجویز کرتے ہیں۔ بہت سارے لوگ 🐍 اور بچھو 🦂 کے ڈسنے کے لیے بھی دم تجویز کرتے ہیں۔ اصل میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ دم اور چوف سے نہ کوئی صحت یاب ہوا ہے اور نہ ہو گا۔ جو بھی شکایت ہو سیدھا ہسپتال جائیں اور اچھے سے معالج سے رجوع کریں۔
اکثر لوگ احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہیں۔ وہ صرف دعا ہے، جو مریض کے حق میں دی جاتی ہے۔ اس سے علاج نہیں ہوتا۔ علاج کے لیے طبیب، ڈاکٹر اور حکیم جیسے علم والوں سے رابطہ کرنا ہے۔ علاج شروع ہو جائے تو پھر ساتھ خداوند تعالیٰ سے دعا بھی کی جاتی ہے، تاکہ جلد شفا ملے۔ اس سلسلے میں جامعہ بنوری کے کئی فتوات موجود ہیں، جس سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس ضمن میں اپنا ایک واقع بیان کر دوں۔ میرے ایک دوست کو بچھو 🦂 نے کاٹا۔ ہم نے اسکا ہاتھ فوراً باندھ لیا۔ میں نے اسے کہا، چلو ہسپتال جاتے ہیں۔ اس نے کہا، نہیں پہلے دم کرتے ہیں۔ پھر میں نے کہا کہ مجھے اجازت دیں کہ ڈسنے والی جگہ پر بلیڈ سے کٹ لگاتا ہوں، تاکہ زہر خون کے ساتھ باہر آ جائے۔ لیکن وہ نہیں مانا۔
ہم دم والے کے پاس گئے۔ اس نے ہاتھ کھول دیا۔ اور دم کرنے لگا۔ دم کے دوران زہر ہاتھ سے ہوتا ہوا سینے اور سر تک پہنچ گیا۔
دم کے بعد وہ چلنے سے بھی قاصر رہا۔ بہت مشکل سے ہسپتال پہنچا دیا۔ ڈاکٹر موقع پر موجود تھا۔ اس نے بھی دو تین جگہ کٹ لگا دیا، لیکن اب بہت دیر ہو چکی تھی۔ پھر ڈاکٹر نے ڈرپ لگایا اور درد دور کرنے کے لئے انجیکشن تجویز کی۔
کوئی پانچ گھنٹے کے بعد ہم اس قابل ہوئے کہ اس کو گھر پہنچا دیا۔ وہ تقریباً دو تین دن انتہائی تکلیف میں رہا۔
اکثر سانپ 🐍 کے ڈسنے کے بعد اگر دم کریں۔ تو مشاہدے میں آیا ہے کہ وہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ سانپ کے اقسام ہوتے ہیں۔ سارے سانپ زہریلے نہیں ہوتے۔ اس لئے چند ایک لوگ دم کرنے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر سانپ زہریلا ہو اور وقت پر ہسپتال نہیں پہنچا۔ تو جتنی مرضی دم کرو۔ وہ موت سے نہیں بچ سکتا۔
بہت سارے کیسیز میں ڈاکٹر بھی نہیں بچا سکتے۔ لیکن پھر بھی وقت پر فرسٹ ایڈ دینے سے گزارا ہو جاتا ہے۔ لیکن دم سے تو بلکل بھی ٹھیک نہیں ہوتا۔
آپ اپنے آس پاس دیکھ لیں، کتنے لوگ سانپ کے ڈسنے کے بعد بچ گئے ہیں اور یہ بھی دیکھ لیں کہ کس وجہ سے بچے ہیں۔
: اگر کسی کا دم پر یقین ہے، اور اس کے خیال میں اس سے کوئی جسمانی تکلیف دور ہو سکتی ہے، یا کسی مرض کا علاج ہو سکتا ہے۔ تو وہ اپنا دم اور چوف جاری رکھ سکتے ہیں۔ لیکن اس کو اپنی ذات تک محدود رکھیں۔ دوسروں پر مت آزمائیں۔
Nafees Mohammad , University of Peshawar