BANNU Students Society Islamia College Peshawar

  • Home
  • BANNU Students Society Islamia College Peshawar

BANNU Students Society Islamia College Peshawar BANNU GULL

We are pleased to announce that our respected Chairman of Bannu Students’ Society Islamia, Mr. Wasif Khan,  who was arre...
14/08/2025

We are pleased to announce that our respected Chairman of Bannu Students’ Society Islamia, Mr. Wasif Khan, who was arrested in Bannu during peaceful protest and remained in Haripur Jail for the past 15 days, has been released today. His release is a moment of relief and pride for all of us. We welcome him back with full respect and stand united in our continued support for his leadership and struggle.

Reg: President: Wasiq khan
G.S : M. Junaid Alam ...

بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی جانب سے تعزیتی بیان!(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)بن...
10/07/2025

بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی جانب سے تعزیتی بیان!

(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)
بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کی جانب سے آج کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے، جس میں باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے جید عالم دین، ممتاز مذہبی اسکالر اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور اسلامی امور کے سیکرٹری مولانا خنزیب شہید ہو گئے۔

مولانا خنزیب نہ صرف ایک عالم دین تھے بلکہ وہ ہمیشہ امن، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور قوم پرستی کے علمبردار رہے۔ ان کی شخصیت علم و عمل کا حسین امتزاج تھی۔ وہ نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال تھے اور ہمیشہ اتحاد و اتفاق کا پیغام دیتے رہے۔ ان کی شہادت نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے باجوڑ، عوامی نیشنل پارٹی اور علمی و سیاسی حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ہم اس سانحے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ وقت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بزدلانہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔ ایسے واقعات نہ صرف سیاسی و مذہبی کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ پورے معاشرے کے امن و سکون کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی اس دکھ کی گھڑی میں مولانا خنزیب شہید کے اہلِ خانہ، کارکنانِ عوامی نیشنل پارٹی، اور تمام پشتون و مذہبی طبقے کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔

بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی، اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور

بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے تمام معزز ممبران کو گریجویشن کی تکمیل پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے م...
28/06/2025

بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے تمام معزز ممبران کو گریجویشن کی تکمیل پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ کامیابی آپ کی شب و روز محنت، والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے، جس پر نہ صرف آپ بلکہ پورا بنوں فخر محسوس کرتے ہیں۔ آپ نے علم کے جس سفر کو کامیابی سے مکمل کیا ہے، اب وہی سفر آپ کو عملی زندگی کی نئی راہوں کی طرف لے جائے گا جہاں آپ نے اپنی قابلیت، کردار اور خدمت سے اپنے علاقے، قوم اور ملک کا نام روشن کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ کامیاب، باعمل اور بااخلاق رکھے اور آپ کے مستقبل کو روشن ترین بنائیں۔
گریجویشن مبارک ہو! آپ سب کو ❤️🎉

منجانب:
صدر واثق خان
جنرل سکریٹری محمد جنید عالم

بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی، اسلامیہ کالج پشاور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بی-ایس امتحانات کی نئی تاریخ (11 جون 2025) کو ...
26/05/2025

بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی، اسلامیہ کالج پشاور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بی-ایس امتحانات کی نئی تاریخ (11 جون 2025) کو مسترد کرتی ہیں۔ عید الاضحی کی چھٹیاں جو کہ 10 جون تک جاری رہیں گی، کے فوراً بعد 11 جون سے امتحانات کا آغاز طلبہ کے لیے انتہائی مشکل صورتحال پیدا کرے گا۔ خاص طور پر دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے یونیورسٹی پہنچنا اور تیاری کرنا ناممکن ہوگا۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ امتحانات کی تاریخوں کو پہلے جاری کردہ اکیڈمک کیلنڈر کے مطابق 17 جون 2025 تک برقرار رکھا جائے، تاکہ تمام طلبہ کو مناسب وقت میسر آسکے۔

~صدر واثق خان
~جنرل سکریٹری محمد جنید عالم
بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج پشاور

13/03/2025

ہم بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج پشاور ، ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے ایک بہترین افطار پارٹی arrange کرنے پر مارکباد پیش کرتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے جس بہترین انداز میں پارٹی arrange کیا تھا وہ تمام ایگریکلچر اسٹوڈنٹس کیلئے قابل فخر ہیں ۔

بنوں گل کے طلباء جہاں پر بھی ہوتے ہیں ان میں بھائی چارہ ، مُحبت ، خلوص اور امن کا فضا ہوتا ہے جو کہ بنوں کے لوگوں کا اپس میں محبت کا ثبوت کو ظاہر کرتا ہیں ۔

ہم بطورِ صدر واثق خان اور جنرل سیکرٹری محمد جُنید عالم , وائس پریزیڈنٹ مہران قریشی ، نصراللہ اور واصف خان تمام ایگریکلچر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے بہت مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہمیں اپنے افطار پارٹی میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

Reg: BSS_ICUP

10/03/2025

Iftar party arrange by Bannu student society islamia collage university peshawer...
10/3/2025

اج بنوں سٹوڈنٹ سوسائٹی اسلامیہ کالج پشاور نے افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں پشاور یونیورسٹی کے کابینہ اور ایگریکلچر یو...
10/03/2025

اج بنوں سٹوڈنٹ سوسائٹی اسلامیہ کالج پشاور نے افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں پشاور یونیورسٹی کے کابینہ اور ایگریکلچر یونیورسٹی کے کابینہ نے شرکت کی اور ہمارے افطار پارٹی کو مزید حوبصورت بنا دیا گیا ۔
ہمارے افطار پارٹی کی چيف گیسٹ advocate Natasha Suman تھی ۔ ہم ایڈووکیٹ نتاشہ سمن کے بہت شکرگزار ہے جس نے ہمارے افطار پارٹی میں شرکت کی
اس دوران ایڈووکیٹ نتاشہ سمن کے ساتھ بنوں کے طلباء کا بنوں کے موجودہ حالات پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوگئی ۔
ایڈووکیٹ نتاشہ سمن نے بنوں سٹوڈنٹ سوسائٹی اسلامیہ کالج کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ ہر قسم تعاون کا عہد کیا۔
اور آخر میں صدر واثق خان نے اسلامیہ کالج کے طلباء کے لئے ایڈوکیٹ نتاشہ سمن سے کچھ مطالبات کیے ، خاص کر فیمیل اسٹوڈنٹس کیلئے سوشل ایکٹیویٹیز اور سیمینار وغیرہ ۔ تو میڈم نے نے ہم لوگوں سے یہ عہد کرلیا کہ انشاء االلہ میں آپ لوگوں کے لیے عید کے بعد تین دن کا سیمینار arrange کرونگی اور آپ لوگوں کو ہم آپ نے ساتھ ہر قسم کے سوشل ایکٹیویٹیز میں بھی ساتھ ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں ۔

ہم بطورِ صدر واثق خان اور جنرل سیکرٹری محمد جُنید عالم تمام بنوں اسٹوڈنٹس کا شُکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ لوگوں نے ہمیں اس افطار پارٹی میں ساتھ دیا اور آپ لوگوں کی وجہ سے یہ پارٹی حوبصورت بنا دیا گیا ۔
Reg: BSS_ICUP

Address

Agricultural University Peshawar, Pakistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BANNU Students Society Islamia College Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your university to be the top-listed University?

Share