Bannu Student Welfare Society Agricultural University Peshawar

Bannu Student Welfare Society Agricultural University Peshawar 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐮𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐮𝐩𝐝𝐚𝐭𝐞𝐬 𝐨𝐧 𝐁𝐚𝐧𝐧𝐮 𝐒𝐭𝐮𝐝𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐄𝐯𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐚𝐜𝐭𝐢𝐯𝐢𝐭𝐢𝐞𝐬 𝐚𝐧𝐝 𝐢𝐧𝐢𝐭𝐢𝐚𝐭𝐢𝐯𝐞𝐬 𝐢𝐧 𝐏𝐞𝐬𝐡𝐚𝐰𝐚𝐫

19/04/2026

بنوں امن پسون کے حوالے سے، بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی زرعی یونیورسٹی پشاور کے طلبہ یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہم اپنے علاقے کے امن کے لیے ہر محاذ پر آواز اٹھائیں گے۔

ہم امن، استحکام اور اپنے لوگوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور اس راہ میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ہم بنوں کے عوام کے ساتھ ہیں—آج بھی، کل بھی۔

بنوں سٹوڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی کو اپنے ممبران کے بے لوث کاموں پر فخر ہے!سوسائٹی کی طرف سے  عاکف وحيد اور شيان خان نے انسانی...
11/03/2026

بنوں سٹوڈنٹ ویلفیئر سوسائٹی کو اپنے ممبران کے بے لوث کاموں پر فخر ہے!

سوسائٹی کی طرف سے عاکف وحيد اور شيان خان نے انسانیت اور ہمدردی کے جذبے کو ظاہر کرتے ہوئے بنوں سے ائے ایک ضرورت مند مریض کے لیے خون کا عطیہ دے رہا ہے۔



10/03/2026

آج خیبر سٹوڈنٹس یونین زرعی یونیورسٹی پشاور کی جانب سے ایک خوبصورت افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اس افطار پارٹی میں بنوں سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی زرعی یونیورسٹی پشاور نے بھی شرکت کی۔

ہم خیبر سٹوڈنٹس یونین کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں اس خوبصورت محفل میں مدعو کیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے درمیان محبت، بھائی چارہ اور اتحاد کو ہمیشہ قائم رکھے۔






کل بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی، یونیورسٹی آف پشاور کی جانب سے ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بنوں اسٹوڈنٹ...
08/03/2026

کل بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی، یونیورسٹی آف پشاور کی جانب سے ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بنوں اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی، ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔ الحمدللہ پروگرام بہت اچھا اور کامیاب رہا۔ تمام دوستوں اور معزز مہمانوں کی شرکت نے اس محفل کو مزید خوبصورت بنا دیا۔

ہم تمام منتظمین اور شرکاء کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس افطار پارٹی کو یادگار بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمیشہ ایسے خوبصورت مواقع پر اکٹھا رکھے۔ 🤲🌙

2026🌙










Bannu Student’s Society UOP
Bannu Students Society Islamia College Peshawar

آج Bannu Students Welfare Society کے پلیٹ فارم سےThe University of Agriculture Peshawar میںبنوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی او...
16/02/2026

آج Bannu Students Welfare Society کے پلیٹ فارم سے
The University of Agriculture Peshawar میں
بنوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور حالیہ دھماکوں کے خلاف ایک پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔

طلبہ نے اس بات پر زور دیا کہ:
• معصوم جانوں کے ضیاع کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے
• علاقے میں امن و امان قائم کیا جائے
• شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

ہم بطور طلبہ اور باشعور شہری، اپنے علاقے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔
ہم ہر قسم کی دہشتگردی اور بدامنی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

✊ ہمیں امن چاہیے!
✊ بنوں میں امن بحال کیا جائے!





بنوں کے رہائشی اور پشاور یونیورسٹی کے سیاسیات کے طالب علم حسن خان کی غمگین خبربنوں اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی، ایگریکلچرل ...
07/01/2026

بنوں کے رہائشی اور پشاور یونیورسٹی کے سیاسیات کے طالب علم حسن خان کی غمگین خبر

بنوں اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی، ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور یہ دکھ بھرا اعلان کرتی ہے کہ پشاور یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے طالب علم اور بنوں کے رہائشی حسن خان ایک المناک حادثے میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔

بنوں اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی، ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور کی جانب سے ہم مرحوم حسن خان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پشاور یونیورسٹی کے تمام ساتھیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ حسن خان ایک روشن مستقبل کے حامل نوجوان تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل دے، نیز زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔


بنوں اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی
ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور

بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ایک شاندار فئیر ویل اینڈ ویلکم پارٹی کا انعقاد...
13/12/2025

بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ایک شاندار فئیر ویل اینڈ ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بنوں کے معزز مشران اور اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے بھرپور شرکت کی اور پروگرام سے خوب لطف اُٹھایا۔
اس موقع پر Bannu Students Welfare Society، ایگریکلچرل یونیورسٹی پشاور نے بھی خصوصی شرکت کی، جس سے پروگرام کی رونق میں مزید اضافہ ہوا۔

بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی امن، تعلیم اور شعور کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ بھی طلباء کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہے گی

آج بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج پشاور کی جانب سے نئے آنے والے طلباء کے لیے شاندار ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا، ج...
10/12/2025

آج بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی اسلامیہ کالج پشاور کی جانب سے نئے آنے والے طلباء کے لیے شاندار ویلکم پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نئی کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا۔

اس خوشی کے موقع پر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کی بنوں اسٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی نے بھی خصوصی شرکت کی، جس سے دونوں اداروں کے طلباء کے درمیان رابطہ، بھائی چارہ اور تعاون مزید مضبوط ہوا۔

ہم دونوں سوسائٹیز کی جانب سے شرکت کرنے والے تمام طلباء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی محبت، اتحاد اور مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا

آج ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں وزیرستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی کا شاندار پروگرام منعقد ہوااس تقریب میں بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی...
31/10/2025

آج ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں وزیرستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی کا شاندار پروگرام منعقد ہوا
اس تقریب میں بنوں اسٹوڈنٹس سوسائٹی کو بھی مدعو کیا گیا تھا
پروگرام نہایت منظم، پُرجوش اور یادگار رہا
آخر میں کیک کاٹنے کی تقریب نے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا
تمام منتظمین کو اس کامیاب اور خوبصورت تقریب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 🌸

#2025

Address

Agriculture University Peshawar
Peshawar
25130,

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bannu Student Welfare Society Agricultural University Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share