15/06/2026
الحمدللہ! 🎉
آج گورنمنٹ کالج پشاور کے پرنسپل پروفیسر شفیع اللہ خٹک، ایڈیشنل ڈائریکٹر جناب اشتیاق صاحب، بی ایس کوآرڈینیٹر جناب سید ولی صاحب نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کے ساتھ اسپورٹس فیس کے مسئلے پر کامیاب مذاکرات کیے۔
مذاکرات کے نتیجے میں یہ طے پایا کہ طلبہ سے اس وقت اسپورٹس فیس اور گزشتہ سالوں کے بقایاجات امتحانی فارم کے ساتھ وصول نہیں کیے جائیں گے۔ یہ فیس فی الحال مؤخر (Deferred) رہے گی جبکہ امتحانات کے بعد اس معاملے پر مزید مشاورت اور مذاکرات کیے جائیں گے۔
چونکہ یہ فیصلہ 2021 کے سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا تھا، اس لیے اس کے مستقل حل اور فیس کے خاتمے کے لیے متعلقہ فورمز پر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ آئندہ سنڈیکیٹ اجلاس میں طلبہ کے حق میں مثبت فیصلہ ہو سکے۔
طلبہ کے مفاد میں تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے پر وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر جوہر علی صاحب کا خصوصی شکریہ۔