07/08/2026
🎓 گریجویٹ سگنیچر ڈے | شعبۂ اردو
کچھ دستخط صرف کاغذ پر نہیں ہوتے، بلکہ دلوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو جاتے ہیں۔ 🌿
آج کا دن ان خوبصورت لمحوں کے نام ہے جنہوں نے دوستیوں کو مضبوط کیا، خوابوں کو پروان چڑھایا اور یادوں کو ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔ ہر دستخط ایک کہانی ہے، ہر مسکراہٹ ایک یاد ہے، اور ہر الوداع ایک نئی شروعات کا پیغام۔
شعبۂ اردو، سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پشاور اپنے تمام گریجویٹ طلبہ و طالبات کو اس یادگار دن پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن، کامیاب اور باوقار مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
رخصتیں اختتام نہیں ہوتیں، بلکہ نئی منزلوں کی ابتدا ہوتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو علم، عزت، کامیابی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
✨ ہمیں آپ پر فخر ہے، اور آپ ہمیشہ شعبۂ اردو کا قیمتی سرمایہ رہیں گے۔
#گریجویشن