08/07/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج (خواتین)، پیرمحل کے طالبات نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ہونے والے ADA/ADS سالانہ امتحانات میں 100% نتائج حاصل کرکے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ شاندار کارکردگی ہماری طالبات کی محنت، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ہم اپنی ہونہار طالبات، پرنسپل محترمہ پروفیسر شمائلہ رشید صاحبہ، پوری فیکلٹی اور سٹاف کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ آپ کا مستقبل مزید کامیابیوں سے روشن ہو۔