09/07/2025
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا جامعہ بلوچستان سب کیمپس پشین کا دورہ — تعلیمی ترقی کے لیے بھرپور حکومتی تعاون کی یقین دہانی
09 جولائی2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، جامعہ بلوچستان
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ بلوچستان کے سب کیمپس پشین کا ایک اہم اور تاریخی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، اور صوبائی وزیرِ ریونیو میر عاصم کرد گیلو صوبائی وزراء میر سلیم کھوسہ، ، محمد خان لہڑی، بھی موجود تھے۔
وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کیمپس میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یونیورسٹی کی ٹیم نے سب کیمپس پشین کی کارکردگی، موجودہ سہولیات اور زیرِ تکمیل منصوبوں پر ایک جامع پریزنٹیشن بھی پیش کی۔
اس دورے کے موقع پر جامعہ کے دیگر اہم عہدیداران بھی شریک تھے جن میں:
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی
ڈین فیکلٹی آف بایولوجیکل، فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر محمد ایوب کاکڑ
ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ انجینئرغلام فاروق بادینی
پرنسپل یونیورسٹی لا کالج عمٰت اللہ کاکڑ
ڈائریکٹر کیمپسز ڈاکٹر نقیب اللہ اچکزئی
کوآرڈینیٹر پشین کیمپس ڈاکٹر مرزا خان شامل تھے۔
یہ گورنر اور وزراء کا سب کیمپس پشین کا پہلا باضابطہ دورہ تھا، جو بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کی اہمیت اور حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔ وفد نے کیمپس کے اساتذہ، طلباء اور انتظامی عملے سے ملاقات کی اور جامعہ بلوچستان کی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ حکومت جامعہ بلوچستان، بالخصوص پشین کیمپس کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو معیاری اور جدید تعلیم کے مساوی مواقع میسر آئیں۔
صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے اور دیہی علاقوں میں تعلیمی ترقی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتی ہے۔
صوبائی وزیرِ ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے اس موقع پر اعلان کیا کہ سب کیمپس پشین کے لیے مستقل زمین مختص کی جائے گی، جس سے اس کیمپس کی طویل المدتی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔
یہ دورہ تعلیمی ترقی کے عزم، دیہی علاقوں میں تعلیم کے فروغ اور طلباء کو جدید سہولیات کی فراہمی کے وعدے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ حکومتی نمائندوں نے جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سب کیمپس پشین جلد ہی بلوچستان کے تعلیمی نقشے پر ایک نمایاں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
Governor Balochistan Sheikh Jaffar khan Mandokhail Sab, Education Minister Mr's Raheela Hameed Durrani, provincial Minister revenue Meer Asim Gellu, Minister C&W Saleem Ahmed Khoso, Minister finance Mir Shoaib Ahmed Nosherwani, And other officials visited UOB Sub Campus Pishin, Vice Chancellor UOB Zahoor Ahmed Bazai, Pro Vice Chancellor Abdul Razaq shawani, DG Engr Farooq Badini, Muhammad Ayoub Kakar Director campuses Coordinate Sub Campus Pishin Dr Mirza Khan Highlights different issues faced as, HEC registration, Land Allotment, Pharmacy Labs establishment And regarding staff and supporting staff...