Education Zhob Division

Education Zhob Division This is sample page only General information

27/01/2026

بڑی خبر
رحمان باجوہ کی قیادت میں آگیگا قائدین آج رانا ثناءاللہ سے ملاقات کریں گے،
وفاقی و صوبائی ملازمین کی ڈیمانڈ پیش کی جائیں گی

24/01/2026
24/01/2026

بلوچستان گرینڈ الائنس۔ میٹنگ اپ ڈیٹ۔
مورخہ۔ 24 جنوری 2026.

آج کوارڈینیشن کمیٹی، گرینڈ الائنس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اور درج ذیل فیصلے کئے گئے۔
1. *لاک ڈاؤن۔*
لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اور اس بات پر زور دیا گیا کہ لاک ڈاؤن کو ہر حال میں کامیاب کریں گے۔
اس بابت تمام ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کو ہدایات دی جاتی ہیں۔
الف۔ اضلاع میں تمام تنظیموں کے ایک ایک ممبر پر محیط ایکشن کمیٹی بنائی جائے، جو افسز، سکولز، کالجز کا دورہ کرے اور تمام متعلقہ ہیڈز کو پاپند کرے کہ وہ ان دفاتر اور افسز کع ملازمین کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بند رکھے۔
(ب). جو ہیڈز اور افسران گرینڈ الائنس کا ساتھ نہیں دیتے۔ ان کی نشاندہی کرے اور ان کو خبردار کرے کہ اگر وہ ساتھ نہیں تو وہ میر صادق اور میر جعفر ہیں ہمارے لئے۔ اور ان کے کردار کو تمام ملازمین کے ساتھ اشکار کرکے اس کے خلاف بھرپور تحریک چلایا جائے گا۔
اس کے علاوہ تمام پرائیوٹ ادارے جو اس وقت ایجوکیشن، ہیلتھ، ایگریکلچر یا کسی بھی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کر رہی ہے ان کے دفاتر بھی بند کرنے کی استعداء کی گئی اور کمیٹی اس کو بھی دیکھے گی۔ اور ان سے ملاقات کر کے ان کےدفاتر لازمی بند کروائے گی۔

2. *جیل بھرو تحریک۔*
جیل بھرو تحریک اس طرح جاری و ساری رہے گا۔ اور یہ اعادہ کیا گیا کہ تمام ٹریڈ یونین اس میں بھرپور حصہ لیں گی۔ اور فیز ۱ کے مطابق درج ذیل شیڈول کے حساب سے مجموعی گرفتاری دی جائے گی۔
کوئٹہ۔ 26 جنوری
کچی بولان۔ 26 جنوری
لسبیلہ۔ 27 جنوری
خضدار۔ 28 جنوری
لورالائی۔ 29 جنوری
پشین 30 جنوری
سبی 31 جنوری
اس کے لئے گرینڈ الائنس کے تمام ٹریڈ یونین زیادہ سے زیادہ ملازمین کو جیل بھرو تحریک کے لئے پیش کرے گی اور اسی دن ملازمین کی کثیر تعداد اس جیل بھرو تحریک کے ایونٹ میں شامل ہو کر، دوستوں کی بہترین پزیرائی کرے گی۔

3. *خواتین اور بچوں کا احتجاجی مظاہرہ۔*
کیچ تربت۔ 26 جنوری
کوئٹہ۔ 29 جنوری
تمام خواتین ممبران کو خواتین پر۔ محیط اس احتجاج کو کامیاب کرنے کے لئے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہیں۔ اور ملازمین میل و فیمیل کو اپنے بچوں کو اس میں شامل کرنے کا لائحہ عمل بنایا گیا ہے۔
اس کامیاب ایونٹ کے لیے تمام خواتین ملازمین، اور بچوں کو شامل کرنا لازمی ہو گا۔

4. *آل پارٹیز احتجاجی مظاہرہ۔*
گرینڈ الائنس کی تمام ضلعی آرگنائزنگ کمیٹیز کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ اس کو بھرپور طریقہ سے کامیاب کرے ۔ کمیٹی طکو یہ بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ کل اتوار کے دن اضلاع میں موجود پارٹیز کے دفاتر جائے اور ان سے ٹائم اور جگہ فکس کر کے تمام ملازمین کو اس میں شرکت کے لیے پہنچائے۔
آل پارٹیز کے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائے۔ جن اضلاع میں خواتین احتجاج کا حصہ بن سکتی ہے ان کو بھی شامل کرے۔

5. *مڈل ایگزام اور ویکسینیشن بائکاٹ۔*
کمیٹی نے گرم علاقہ جات میں 26 جنوری سے شروع ہونے والے ایگزام کا مکمل بائکاٹ کا اعلان کیا۔ اور
ساتھ ہی ساتھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ویکسینیشن پروگرام کا بھی بائکاٹ کا اعلان کیا۔ اور ہر سطح پر فوری روک کر احتجاج کا اظہار کیا گیا۔

6. کمیٹی نے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کو یکسر مسترد کیا۔ اور مزمت کی۔ اور ان کی معطلی اور تنخواہوں کی بندش سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب کا ٹارگٹ عوام۔ دشمنی پر محیط ہے اور خواہ مخواہ کی زد کی وجہ سے یہ عوام اور ملازمین کے نفرت کے شکار ہو گئے ہیں۔

7. کوارڈینیشن کمیٹی نے دو سب کمیٹیز کا قیام بھی عمل میں لایا جو کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نا کرنے والے پارٹیز سے ملاقات کر کے ان کو 3 فروری کے آل پارٹیز اجلاس میں خصوصی شرکت اور ملازمین کا ساتھ دینے کے لیے ال پارٹیز اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان تنظیموں سے بھی ملاقات کرے گی جو گرینڈ الائنس کا حصہ نہیں۔
خصوصی استعداء از ملازمین۔
بلوچستان بھر کے تمام ملازمین، افیسران سے آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور تحریک کو کامیاب کرنے کی اپیل کی گئی۔ اور تمام ملازمین اور افیسران کو ملازمین دشمنی سے اجتناب کرنے کی بھی استعداء کی گئی۔
مزید یہ بھی تمام ملازمین کو ہدایت دی جاتی ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے اسیران کی گرفتاری، ملازمین کے حق میں جاری بیانات کو بھرپور شئر کرے اور پھیلائے۔ یہ تمام چینل میں ہر ایک زاتی طور پر روزانہ شئر کرے۔
ٹویٹر یعنی ایکس پر، فیس بک پر، ٹک ٹاک پر، انسٹا گرام پر۔
اگر ہم سب ایک پوسٹ کرے تو روزانہ 2 لاک سے زائد پوسٹ ہو جائے گی۔ اس پر ضرور عمل کرے۔

کوآرڈینیشن کمیٹی
بلوچستان گرینڈ الائنس

21/01/2026

بلوچستان بھر میں ویکسینشن کا بائیکاٹ
گرینڈ الائنس

21/01/2026

بلوچستان گرینڈ الائنس کے آرگنائزر پروفیسر عبد القدوس کاکڑ زخمی حالت میں اور باقی ساتھیوں کو ابھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ شیم شیم

Address

Home
Quetta

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Education Zhob Division posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share