Tameerians - The Best

Tameerians - The Best *** Proud To Be A Tameerian ***

Ex Tameerians

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونکمال خان یوسفزئی مختصر علالت کے بعد انقال کرگئےمرحوم کافی عرصہ ادارہ  تعمیر ا ن...
17/03/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

کمال خان یوسفزئی مختصر علالت کے بعد انقال کرگئے
مرحوم کافی عرصہ ادارہ تعمیر ا نو کالج کوئٹہ کے ساتھ منسلک رہیں ( پارکنگ سائکل اسٹینڈ ) ، ہزاروں تعمیرینز کے انگنت یادگار لمحات کی تاریخ ہیں مرحوم کے ساتھ

اللہ پاک غریق رحمت کرے

عبدالرافع خان – خدمت، علم اور قیادت کی درخشاں مثالعبدالرافع خان ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جن کی علمی و سماجی خدمات کا د...
20/09/2025

عبدالرافع خان – خدمت، علم اور قیادت کی درخشاں مثال

عبدالرافع خان ایک ایسی ہمہ جہت شخصیت ہیں جن کی علمی و سماجی خدمات کا دائرہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں روشنی بکھیر رہا ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم کے بعد FSc (ICS) اور BSc (ڈبل میتھ، اسٹیٹسٹکس) میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مزید برآں آپ نے ایم اے اسلامیات، ایم فل اور BA ایجوکیشن میں اپنی علمی پیاس بجھائی اور الحمد یونیورسٹی اسلام آباد سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

آپ نہ صرف علم کے میدان میں نمایاں ہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی ملک کا نام روشن کیا۔ باکسنگ میں قومی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرنا آپ کے غیر معمولی عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسی طرح پاکستان ریڈیو پر آپ کی 10 سالہ خدمات بھی آپ کی ہمہ جہتی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔

جب کرونا کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا، تو آپ نے خدمتِ خلق کی شاندار روایت قائم کی۔ آپ نے کوئٹہ کی تمام مساجد، امام بارگاہوں، مندروں اور گرجا گھروں میں جراثیم کش اسپرے کر کے مذہبی ہم آہنگی اور انسان دوستی کی عظیم مثال قائم کی۔ جماعت اسلامی کوئٹہ کے فکل پرسن کے طور پر آپ نے ذمہ داریوں کو نہایت ایمانداری اور لگن کے ساتھ نبھایا۔

اسی طرح 2022 کے تباہ کن سیلاب میں آپ الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر کے طور پر سرگرم رہے۔ آپ نے ہزاروں متاثرین تک راشن، پانی، حفظانِ صحت کا سامان اور ضروریاتِ زندگی پہنچا کر تاریخ میں سنہری نقوش ثبت کیے۔

آپ ایک سچے سماجی رہنما ہیں، جنہیں عوام الناس "ایماندار" اور "محنت کش" انسان کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔ آپ کی خدمات کے اعتراف میں آپ کو الخدمت فاؤنڈیشن، حکومتِ بلوچستان، آئی جی ایف سی اور الحمد یونیورسٹی سمیت متعدد اداروں نے ایوارڈز سے نوازا ہے۔

آج آپ تعمیر نو کالج میں کوآرڈینیٹر اسسٹنٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آپ کا جذبۂ خدمت، خلوصِ نیت، اور محنت طلبہ و اساتذہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

یقیناً عبدالرافع خان کی شخصیت علم و خدمت، ایثار و قربانی اور قیادت و دیانت کا حسین امتزاج ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ جہاں بھی جاتے ہیں اپنی مثال آپ ثابت ہوتے ہیں۔

On 26 August 2025-State Bank of pakistan conducted a session on Currency Management operations in pakistan at Tameer i N...
26/08/2025

On 26 August 2025-
State Bank of pakistan conducted a session on Currency Management operations in pakistan at Tameer i Nau college for commerce students.

07/08/2025

"یہ ڈیجیٹل دور ہے... جہاں انٹرنیٹ زندگی ہے!"
لیکن کوئٹہ جیسے شہر کو 7 دن کے لیے جان بوجھ کر انٹرنیٹ سے کاٹ دیا گیا — امن و امان کے نام پر!
طلبہ کی تعلیم، مریضوں کا علاج، فری لانسرز کا روزگار، عوام کی آواز… سب بند!
یہ حفاظتی اقدام نہیں، عوامی حقوق کی کھلی پامالی ہے!

کوئٹہ کوئی دشمن کا شہر نہیں… یہ پاکستان کا دل ہے۔ اسے خاموش نہ کرو!

28/05/2025

Link in Comment

06/05/2025

Where is Our Air defense system … ???

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَBoth Were X-Tameerians Innocent lives are shedding like flies, educated and...
09/04/2025

إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

Both Were X-Tameerians

Innocent lives are shedding like flies, educated and well civilized people are being martyred every day, who is responsible for all these tragedies … ?

آج فائیرنگ سے شہید ، سب انسپیکٹر عبدالولی خان
کچھ دن پہلے دھماکے میں شہید ، ڈاکٹر مہراللہ ترین

We are officially in a Stone Age era , Incompetent Government With Zero Authority exploiting basic human rights , Roads ...
05/04/2025

We are officially in a Stone Age era , Incompetent Government With Zero Authority exploiting basic human rights , Roads Are Blocked , Internet Service Suspended , the situation in the province is getting worse , repeatedly cutting off the internet, further humiliating the already humiliated people . Thousands of innocent civilians earning through freelancing and other platforms which can only be accessed through internet . Thousands of delivery riders need internet access to work and make a living for themselves and their family .

Shahid Rind
Muhammad Hamza Shafqaat
Sarfraz Bugti [Official]

ممتاز ماہر تعلیم ، مذہبی سکالر ، دانشور، محقق اور اُستاد پروفیسر فضل حق میر کی ساتھوی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منا...
23/03/2025

ممتاز ماہر تعلیم ، مذہبی سکالر ، دانشور، محقق اور اُستاد پروفیسر فضل حق میر کی ساتھوی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے مرحوم پروفیسر فضل حق میر سات سال قبل طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ مرحوم کی وفات کے بعد شعبہ تعلیم میں پیدا ہونے والا خلاءآج تک پُر نہیں ہوسکااور شاید اسے پُر کرنے کیلئے کئی صدیاں درکار ہوں۔ مرحوم پروفیسر فضل حق میر زندگی بھر درس و تدریس سے منسلک رہے اُن کی تعلیمی خدمات کئی عشروں پر محیط ہیں وہ زندگی بھر تعمیر نو ٹرسٹ کے ساتھ منسلک رہے طویل عرصے تک تعمیر نو ہائی سکول کے پرنسپل رہے کالج کے قیام کے بعد کالج کے پرنسپل بنادیئے گئے بعد ازاں اُن کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں انہیں تعمیر نو ٹرسٹ کا سیکرٹری بنادیا گیا اور وہ مرتے دم تک اسی عہدے پر فائز رہے۔ مرحوم نے تعلیمی میدان میں کئی کارہائے نمایاں سرانجام دیئے بالخصوص انہیں دین کے شعبے پر مکمل عبور حاصل تھے اور وہ اسلامی تاریخ کے حوالے سے لیکچر دیا کرتے تھے۔ مرحوم کے شاگروں میں آج ہزاروں افراد اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں مرحوم پروفیسر فضل حق میر نے اپنی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کی بدولت تعمیر نو ٹرسٹ کو عروج کی بلندیوں پر پہنچایا اور ٹرسٹ کی زیر نگرانی کئی دیگر ادارے بھی قائم کئے۔ مرحوم کی دلی خواہش تھی کہ وہ یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لائیں مگر زندگی نے وفا نہیں کی وہ طویل عرصے تک شدید علیل رہے مگر علالت کے باوجود بھی کبھی کام کرنا ترک نہیں کیا وہ بھرپور محنت پر یقین رکھتے تھے مرحوم کی تعلیمی خدمات کا احاطہ کرنا ممکن نہیں تاہم اُن کے ہاتھ کے لگے پودے آج تناور درخت بن کر لوگوں کو اپنے سائے میں لئے ہوئے ہیں۔

22/03/2025

Agha Jaan ( Professor Fazal Haq Mir )
On his 7th Death Anniversary

انتقال پرملالانتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ  اسد میر راشد میر اور سعد میر کے والد بزرگوار،قمر الدین میر جو مرحو...
17/03/2025

انتقال پرملال
انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اسد میر راشد میر اور سعد میر کے والد بزرگوار،قمر الدین میر جو مرحوم پرنسپل تعمیر نو کالج اور سابق سیکریٹری تعمیر نو ٹرسٹ پروفیسر فضل حق میر اور شمس الدین مرحوم کے بھائی تھے، آج انتقال کرگئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج 17 مارچ کو ظہر کےوقت ڈیڑھ بجے جامع مسجد تعمیر نو کالج گلستان روڈ پر ادا کی جائے گی۔ احباب سے شرکت کی استدا ہے۔

Address

Gulistan Road , Opposite Police Line Near Mellinium Mall
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tameerians - The Best posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share