16/10/2026
رائل بولان کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈائریکٹر و سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشکی عبد الباقی بڑیچ کے جانب سے نوشکی کے ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شہک بلوچ کو تین کاٹن ادویات گفٹ کررہے ہے اس موقع پر حاجی سعید بلو چ، میر گل خان اور ڈاکٹر میر طاہر خان بادینی بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد، ایم ایس ڈاکٹر شہک بلوچ نے چیرمین عبد الباقی بڑیچ کے اس جذبہ انسانیت کی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا دیگر مخیر حضرات بھی اس عمل کی تقلید کرتے ہوئے صحت ، تعلیم اور دیگر فلاحی کاموں کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرینگے ان ادویات کو غریب مریضوں میں تقسیم کے عمل کو مکمل کرینگے۔ یاد رہے میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین عبد الباقی بڑیچ نے نوشکی میں آئی فری میڈیکل کیمپ اور دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے