08/01/2025
کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے صوبے کے تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست پر پابندی کے نام نہاد غیرآئینی ، غیر قانونی نوٹیفیکیشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فارم 47 کی غیر آئینی اور مسلط شدہ حکومت کی کوئی بھی نوٹیفیکیشن عوام کیلئے قابل قبول نہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں طلباء سیاست کی بندش کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن سریحاً آئین و قانون کے خلاف ہے کیونکہ ملکی آئین کی بنیادی انسانی حقوق سے متعلق باب کے آرٹیکل 8 سے لیکر 28 تک تحریر و تقریر کی آزادی، پارٹی و انجمن بنانے، انسانی حقوق کی حرمت اور عوام کے جان ومال کی تحفظ سمیت دیگر بنیادی دفعات شامل ہے جس کی کسی بھی طرح کوئی بھی ادارہ اور حکومت اس کے خلاف کوئی نوٹیفیکیشن اور نہ ہی کوئی ایگزیکٹیو آرڈر پاس کرسکتا ہے کیونکہ یہ آئین اُس کے بنیادی روح کے خلاف ہے اور اس سلسلے میں پہلے ہی سپریم کورٹ نے واضح فیصلہ دیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز میں سٹوڈنٹس یونین کو بحال کیا جائے اور سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد فارم 47 اور عوام کی مسترد شدہ حکومت اور اس کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اس سے طلباء سیاست پر پابندی عائد ہوسکتی ہے ۔ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن دیگر مترقی وطن دوست طلبہ تنظیموں کے ساتھ ملکر اس غیر آئینی نوٹیفکیشن کے خلاف جدوجہد کریگی۔