Nusrat Homeopathic medical college Quetta pakistan

Nusrat Homeopathic medical college Quetta pakistan come join a homeopathic its a way of treatment
b a part of Homeopathic doctor 2003

28/01/2026

*Avoid self medication*
or mother tenture depends on pt sign and symptoms
● Consult your nearest Dr for better information/satisfaction

*اپیکاکوانہا 30*
(Ipecacuanha 30)
ایک نہایت مشہور اور اہم ہومیوپیتھک دوا ہے جو خاص طور پر متلی، قے، کھانسی، سانس کی گھبراہٹ، اور معدے کی خرابی میں بے حد مفید سمجھی جاتی ہے۔
○ یہ دوا معدے، سانس کے نظام، اور خون کی گردش سے متعلق بیماریوں میں خاص اثر رکھتی ہے۔

●● *متلی اور قے کی بیماریاں*

○ یہ دوا مسلسل متلی (Nausea) میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔
○ ہر وقت قے آنے کا احساس، لیکن قے کے بعد بھی آرام نہیں ہوتا۔
○ زبان صاف رہتی ہے (یہ علامت خاص پہچان ہے)۔
○ کھانے پینے کے بعد فوراً متلی یا قے۔
○ حمل کی قے (Morning Sickness) — حاملہ عورتوں کو خاص فائدہ۔
○ بدہضمی، کھانا ہضم نہ ہونا، پیٹ پھول جانا، متلی کے ساتھ چکر۔
○ غیر ہضم شدہ خوراک کی قے، خون کی قے یا سبز رنگ کی قے۔

●● *سانس کی تکالیف اور کھانسی*

○ اپیکاکوانہا سانس کی بیماریوں میں بہت مؤثر ہے، خصوصاً جب متلی ساتھ ہو۔
○ سانس رکنے جیسی کیفیت، دم گھٹنا، سینہ بھاری ہونا۔
○ کھانسی کے ہر دورے کے ساتھ متلی یا قے ہو۔
○ بچوں کی کھانسی (Whooping Cough) — جس میں کھانسی کے بعد قے آ جاتی ہے۔
○ سینے میں بلغم اٹکا ہوا ہو، مگر نکل نہ رہا ہو۔
○ دمہ (Asthma) کے دورے، خاص کر جب سینہ بھرا ہوا لگے اور سانس اٹکتی ہو۔
○ نزلہ یا کھانسی کے دوران پیٹ میں درد، قے، یا چکر۔

●● *خون بہنے والی بیماریاں*

○ نکسیر (ناک سے خون آنا)، خون چمکدار سرخ ہو۔
○ الٹی کے ساتھ خون آنا (Vomiting of blood)۔
○ پاخانے یا حیض کے دوران خون بہنا، خون گاڑھا اور روشن سرخ ہو۔
○ ڈینگی یا ملیریا کے بخار میں خون بہنے کی شکایت ہو تو مفید ثابت ہوتی ہے۔

●● *بخار اور متعدی بیماریاں*

○ ملیریا یا ڈینگی جیسے بخار — خاص کر جب بخار کے ساتھ متلی، قے یا چکر ہوں۔
○ پسینہ بہت زیادہ آنا، کمزوری، بدن ٹوٹنا، چہرہ پیلا۔
○ بخار کے دوران زبان صاف رہتی ہے (یہ اہم علامت ہے)۔

●● *معدے اور ہاضمے کی بیماریاں*

○ معدہ بوجھل، اپھارا، اور کھانا دیکھ کر ہی متلی ہونا۔
○ بچے جو ہر چیز کھاتے ہی الٹی کر دیتے ہیں۔
○ غیر ہضم شدہ خوراک پاخانے میں نکلنا۔
○ دست یا پیچش جن کے ساتھ متلی اور قے ہو۔

●● *ذہنی و عمومی علامات*

○ چڑچڑا پن، برداشت کم، بات بات پر غصہ۔
○ کمزوری، چکر، منہ میں زیادہ پانی۔
○ تازہ ہوا میں کچھ آرام محسوس ہوتا ہے۔
○ جسم میں نمی یا بارش کے موسم میں علامات بڑھ جاتی ہیں۔

● خوراک (Dosage)

○ اپیکاکوانہا 30 کی 3 سے 4 گولیاں یا 5 قطرے ایک خوراک۔

○ شدید علامات میں ہر 2 سے 3 گھنٹے بعد دی جا سکتی ہے۔
○ بہتری آنے پر وقفہ بڑھا دیا جائے۔

● مشابہ ادویات کا فرق

○ Antimonium tart
قے کے بعد آرام ملتا ہے، زبان پر موٹی تہہ۔
○ Nux vomica
قے کے ساتھ چڑچڑاپن اور قبض۔

○ Arsenic alb
قے، کمزوری، پیاس اور بے چینی کے ساتھ۔

05/01/2026

Avoid self medication
or mother tenture depends on pt sign and symptoms
○ Use Accordingly

*معدہ کا السر*
● H Pylori
● ایچ پائیلوری ( ایک بیکٹیریا)

○ یہ بیکٹیریا معدہ اور چھوٹی آنت میں موجود ہوتا دیواروں میں میں زخم بنا دیتا ہے جس کی وجہ ہے معدہ اور چھوٹی آنت کی وجہ سے معدہ میں موجود KCLHCL" NACL ایسڈز یا گیسٹرک جوسز اس کمزور دا ور دیوار میں زخم بنا کے السر (زخم ) Ulter بنا دیتا ہے جیسے Peptic Ulcer بولتے ہیں جس کی وجہ کھانا کھانے بعد جلن اور معدہ میں درد شروع ہو جاتا ہے ایسیڈیٹی اور تیزابیت ہو جاتی ہے۔

●●●● *Treatment علاج*

● *Hydrastis Q-3x*
○ معدہ کی سوزش و زخم کھانا کھانے ہاضمہ کمزور معدہ میں دکھن کا احساس غذا کا ذائقہ کڑوامعدہ میں مسلسل درد جیسے معدہ میں کوئی نوکیلی چیز رکھی ہومنہ کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے پیٹ کے باہر والے حصہ میں لیکن ہوتی ہے مریض روٹی یا سبزیاں نہ کھا سکے۔

● *Argentum Nit 30-200*
○ میٹھی اشیاء کھانے کی زبردست خواہش رکھنے والے افراد مریض کے معدہ اور انتریوں میں کے زخم ہوتے ہیں اپھارہ جلن اور معدہ کے چاروں طرف درد پھیلتا ہے معدہ کی پُر درد سوجن ہوتی ہے معدہ میں دانتوں سے گٹر نے جیسا درد ہوتا ہے مریض کو ولی ہے معدہ میں دانتوں سے اونچی آواز میں ڈکار آتے ہیں مریض جوانی میں ہی اپنی عمر سے زیادہ عمر کا لگتا ہے اس روا کے مریض وقت کے بہت پابند ہوتے ہیں ہر کام اپنے مقررہ وقت پر کرتے ہیں

● *Nux Vomica 30 200*
○ یہ عیاشی لوگوں کی دوا ہے جو خیلی چیزیں استعمال کرتے ہیں، مرغن غذا میں اور رات بھر جاگتے ہیں، کھانا کھانے کے دو گھنٹہ بعد طبیعت خراب ہو جاتی ہے مریض میں چڑچڑاپن ہوتا ہے، پاخانہ غیر کسی بخش اور معدہ میں جلن ہوتی ہے، کھائی ہوئی خوراک کے ذرات حلق تک آجاتے ہیں۔

● *Nitricum Acid 30-200 نائٹرک ایسڈ*
○ اس دوا کے مریض کو شدید بھوک لگتی ہے، غذا کا ذائقہ میٹھا لگتا ہے، نا قابل ہضم شیاء کی خواہش ہوتی ہے جیسے چاک ہمٹی وغیرہ معدہ میں درد اور بد ہضمی ہوتی ہے نمکین اور مرغن غذا کھانے کی خواہش ہوتی ہے قبض ہوتی ہے، مقعد میں چیرے لگے ہوتے ہیں۔ ہے،

● *Phosphorus 30-200 فاسفورس*
○ معدہ کی سوزش اور معدہ کی جلن ہوتی ہے، پورے پیٹ میں تیز کٹن والے درد ہوتے ہیں، کمزوری محسوس ہوتی ہے جیسے ابھی جان نکل جائے گی، کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد پھر بھوک لگ جاتی ہے، ہر کھانے کے بعد ذائقہ ترش اور ترش ڈکار آتے ہیں، منہ بھر کے قے آتی ہے، پانی جیسے ہی پیٹ میں پہنچ کر گرم ہوتا ہے تے ہو جاتی ہے، قے کے اندر بلغم صفرا یا خون آتا ہے۔

● *Lycopodium30-200 لائیکو پوڈیم*
○ قوت ہاضمہ کی زبردست کمزوری ہوتی ہے، مریض جب رات کو جاگ جاتا ہے تو بھوک محسوس کرتا ہے سیدھا کیچن میں جاتا ہے، بھوک لگے مگر صرف چند نوالے کھائے جائیں اور کھانے کو ل نہ کرے میٹھی اشیاء کی خواہش، پیٹ ہوا کے ساتھ بھرا رہتا ہے، دل کھٹے ڈکار آتے ہیں، سینے میں جلن ہوتی ہے، ناف کے نیچے گیس بنتی ہے، کھانے کے فورا بعد طبیعت بوجھل ہو جاتی ہے۔

● *Calcarea Carb 30-200 کلکیریا کارب*
○ بلند آواز میں ڈکار آتے ہیں، مریض ندیددوں کی طرح کھاتا ہے، گرم غذا برداشت نہیں ہوتی ہے، کھانا کھاتے وقت تکلیف اور تیزابیت بڑھ جاتی ہے، اس دوا کے مریض کو گوشت اور اہلے ہوئی چیزوں سے نفرت ہوتی ہے غیر ہضم شدہ چیزوں کی خواہش ہوتی ہے، انڈے کھانے کی شدید خواہش ہوتی ہے نمکین اور میٹھی اشیاء کھانے کا شوق ہوتا ہے، دودھ ہضم نہیں ہوتا ہے، سینے میں جلن، کھٹے ڈکار، سانس کا پھول جانا، متلی، ہاضمہ ست، سینے کی جلن گلے تک پہنچ جاتی ہے۔

● *Pulsatilla 30-200 پلسٹیلا*
○ چکنائی زیاد کھانے کی وجہ سے معدہ اور انتڑیوں السر ہو جاتا ہے معدہ میں جلن ہوتی ہے، زبان سفید، بھوک کی کمی ہوتی ہے، کھایا ہوا کھانا معدہ میں پڑا ہوا محسوس ہوتا ہے یہ دوا چکنائی والے کھانے کو ہضم کرنے میں سب سے مفید دوا ہے۔

● *Carbo veg 3x-30 کاربوویچ*
○ یہ دوا بدانی، تیزابیت ، گیس ہوا، اور گیسٹرک السر میں مفید ہے، معدہ میں بھاری پن جیسے ہوا بھری ہو، کھانا کھانے کے بعد ڈکار آئیں، گیس اپھارہ ہو، متلی ہو معدہ میں جلن ہو، کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد محسوس ہو مریض گوشت اور مرغن غذا نہ کھا سکے۔

● *China 3x -30*
○ اس دوا کے مریض کا ہاضمہ کمزور ہوتا ہے، غیر ہضم شدہ غذا کی قے آتی ہے، کڑ دے کھٹے ڈکار آتے ہیں، غذا منہ میں و واپس آجاتی ہے، ہے، دودھ ہضم نہیں ہوتا ہے،
پیٹ میں شدید درد ہوتا ہے۔

● *Anacardium30-200 انا کارڈیم*
○ دو ضمیر والے افراد کی دوا جو قوت فیصلہ نہیں رکھتے ہیں، اس دوا کے مریض کو خالی معده تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے، بد ہضمی رہتی ہے، کھانے کھانے کے بعد درد کم ہو جاتا ہے، ہاضمہ کمزور ہوتا ہے، پیٹ میں اپھارہ ہو جاتا ہے، ڈکاریں آتی ہیں اور متلی ہو کر تے آجاتی ہے۔

28/12/2025

*Avoid self medication*
or mother tenture depends on pt sign and symptoms but got result by 30
□ For further enquiries consult your nearest Dr

Today s Rubric
Delusions tormented he is
○ مریض کو لگتا ہے کہ وہ شدید ازیت میں ہے زہنی اور جسمانی دونوں صورتیں ہو سکتی ہیں
○○○ Delusions persecuted he is
مریض کو ستایا جا رہا ہے، جسمانی طور پر
○○○ Delusions hindered he is everyone by
○ لوگ اس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں
ان ریوبرک کی China اہم دوا ہے
○○○ Let's we understand the depth of these Rubrics

*ان تینوں ریوبرک میں مختصر فرق درج ذیل ہے*

● Delusion tormented he is

○ مریض کو یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ مسلسل تکلیف یا اذیت میں ہے، چاہے جسمانی ہو یا جذباتی۔

○ یہ ریوبرک ان مریضوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جو خود کو زندگی کے حالات، جذباتی دباؤ، یا بیماری کی وجہ سے اذیت زدہ محسوس کرتے ہیں۔

○ China
کے مریض میں یہ کیفیت اس وقت ظاہر ہو سکتی ہے جب وہ جسمانی کمزوری، خون کی کمی (anemia)، یا بار بار بیماری کی وجہ سے مسلسل تکلیف کا شکار ہو۔

● Delusion persecuted he is

○ مریض کو لگتا ہے کہ لوگ یا حالات اس کے خلاف ہیں اور اسے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں یہ ایک قسم کی paranoia (شک) ہے۔

○ یہ ریوبرک ایسے مریضوں پر لاگو ہوتی ہے جو ذہنی طور پر خوف زدہ ہوں اور دوسروں پر شک کریں کہ وہ ان کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

○ China
کے مریض میں یہ کیفیت اس وقت پیدا ہو سکتی ہے جب وہ جسمانی تھکن، بے خوابی، یا مسلسل دباؤ کی وجہ سے اعصابی دباؤ کا شکار ہو۔

● Delusion hindered he is everyone by

○ مریض کو یہ لگتا ہے کہ لوگ اسے کامیاب ہونے یا ترقی کرنے سے روک رہے ہیں۔

○ یہ ریوبرک ان افراد پر لاگو ہوتی ہے جنہیں اپنی ناکامی یا مشکلات کا ذمہ دار دوسرے لوگ یا حالات نظر آتے ہیں۔

○ China
کے مریض میں یہ کیفیت اس وقت ہو سکتی ہے جب وہ ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور ہو اور اپنی حالت کا ذمہ دار دوسرے لوگوں یا بیرونی عوامل کو ٹھہرائے۔

○ China کی خصوصیات کے مطابق وضاحت

○ China
مریضوں میں یہ تینوں delusions عام طور پر ان کی جسمانی حالت اور بیماری کی شدت سے منسلک ہوتی ہیں:

○ کمزوری (weakness): بار بار خون یا جسمانی توانائی کی کمی سے مریض خود کو اذیت زدہ محسوس کر سکتا ہے۔

○ حساسیت (sensitivity): شدید حساسیت کی وجہ سے مریض کو لگتا ہے کہ لوگ اسے نقصان پہنچا رہے ہیں یا اسے روکا جا رہا ہے۔

○ نفسیاتی دباؤ (mental strain): بیماریوں کے طویل اثرات یا تھکن کی وجہ سے مریض ایسے delusions کا شکار ہو سکتا ہے۔

○ ان ریوبرکس کا انتخاب اس وقت ہوگا جب مریض کے ذہنی اور جذباتی علامات ان کی جسمانی حالت سے ہم آہنگ ہوں، جیسا کہ China کے کیسز میں عام ہے۔

26/12/2025

Avoid self medication
or mother tenture depends on pt sign and symptoms
○ For any queries consult your nearest Dr
*بہترین ھومیوپیتھک ٹیپس* *خواتین کے لیے*

○ *کالی کارب 200* ایسا اسقاط حمل جو ہر بار دوسرے مہینے ہو۔

○ *سباٸنا 30* ایسا اسقاط حمل جو ہر تیسرے مہینے ہو۔

○ *سیپیا 200*.ایسا اسقاط حمل جو رحم کی کمزوری سے ہو

○ *کالی سلف 200*
ایسا اسقاط حمل جو سوزاک کی وجہ سے ہو

○ *کیمومیلا 1000* ایسا اسقاط حمل جو غصہ کی وجہ سے ہو

○ *سفلینیٸم 1000* ایسا اسقاط حمل جو آتشک کی وجہ سے ہو

○ *ملی فولیٸم 30* .ایسا اسقاط حمل جو بغیر درد سے ہو جاۓ

○ *پاٸیروجینیٸم 200*.ایسا اسقاط حمل جو خون کی سمیت یعنی زہریلا ہو جانے سے ہو

○ *کالوفاٸلم 200* ایسا اسقاط حمل جو جھوٹے درد زہ کے ساتھ ہو

○ *سباٸنا 3x* ایسا اسقاط حمل جو ہر بار ہو

○ *آرنیکا 200* ایسا اسقاطحمل جو چوٹ کی وجہ سے ہو

○ *واٸ برنم آپولیس30* ایسا اسقاطحمل جو بغیر کسی علامت یا وجہ سے ہو

○ *تھاٸ روڈینٸم 1M* حفظ ماتقدم کے طور پر ایک ہفتہ وار Dose دیں اور دل کی دھڑکن پر دھیان رکھیں کم نا ہو جاۓ

○ *کالوسنتھ 30* پیٹ کو گرم ٹکور کرنے سے سکون ملے

○ *واٸ برنم آپولیس 30* پیٹ کا درد جو بچہ کی پیداٸش کے بعد ہو

○ *سٹیفی سگیریا 200* آپریشن کے بعد کی تکالیف میں دیں

○ *لیک کیناٸنم 30* عورت کا دودھ خشک کرنے کے لیے

*○ آرٹیکا یورنس Q* اور
*ریسی نس کمینس 30* زچہ میں دودھ بڑھانے کے لیے

20/12/2025

*Avoid Self medication*
○ Potency or mother tenture depends on patients sign and symptoms

#دانتوں کا مسئلہ دوا
تاج خراب، جڑیں ٹھیک Mercurius
کنارے سے گلنا Staphysagria
جڑوں سے گلنا Thuja, Mezereum
تاج ٹھیک، جڑ خراب Mezereum, Thuja
دانت کالے یا سیاہ لکیریں Staphysagria
مسوڑھوں کے کنارے سے ٹوٹنا Syphilinum

20/12/2025

اسلام علیکم
#اطلاع
*Respected Students & Drs*
24 دسمبر 2025
کو کالج انتظامیہ فرسٹ ایئر سیشن 2025_26 کے انرولمینٹ فارم کونسل بجھوا رہے ہے، اگر کسی نے فرسٹ ایئر میں داخلہ کروانا ہے تو جلد از جلد کروا لے ۔ 29 دسمبر کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ ایڈمیشن ہو گے
*Requirements*
○ Matric science & FSC Pre Medical DMC / certificate verified From board
○ 12 pics
○ CNIC 2 copies
○ Court affidavit
کالج انتظامیہ نصرت ہومیو پیتھک میڈیکل کالج
سبزل روڈ کوئٹہ بلوچستان پاکستان

15/12/2025



Admission are open for batch 2025_26
At Nusrat Homeopathic medical college Quetta
Sabzal road

*National Council For Homeopathy*2025  Regarding results ○ Currently only top three students holder results announced Ra...
04/12/2025

*National Council For Homeopathy*
2025
Regarding results

○ Currently only top three students holder results announced Rawalpindi

○ Statistics Report announced
○ Complete result awaited
● Will be updated soon and College administration will inform
Regards

07/10/2025

*اطلاع عام*
○ نصرت ہومیو #پیتھک میڈیکل کالج کوئٹہ کے تمام طلباء/طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نصرت ہومیو پیتھک کالج نجم الدین روڈ سے سبزل روڈ پود گلی چوک مینگل اسٹریٹ کوئٹہ پر شفٹ
(منتقل )کر دیا گیا ہے
○ ریگولر کلاسز اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں وغیرہ 6 اکتوبر کے بعد سے نصرت ہومیو کالج کی نئی بلڈنگ سبزل روڈ پود گلی چوک پہ ہو گی
○ مزید معلومات کے لئے پرنسپل & کالج انتظامیہ سے رابطہ کریں ۔

Address

پودکلی چوک مینگل اسٹریٹ سبزل روڈ کوئٹہ
Quetta
83700

Telephone

+923353067772

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nusrat Homeopathic medical college Quetta pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Nusrat Homeopathic medical college Quetta pakistan:

Share