DAHN TV

DAHN TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DAHN TV, Baluchistan Quetta., Quetta.

(DAHN TV)
میں خوش آمدید! یہ ہمارا آفیشل فیس بک پیج ہے جہاں آپ کو ملیں گی پاکستان بھر کی تازہ ترین خبریں، گہرائی سے تجزیات اور دلچسپ پروگرام۔ سچائی اور بروقت معلومات ہمارا عزم ہے۔ خبروں سے باخبر رہنے اور اپنے چینل کے ساتھ جڑے رہے۔

26/04/2026

آواران: ڈپٹی کمشنر عقیل کریم بلوچ کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بروقت تکمیل کی ہدایت

25/04/2026

حب میں خوفناک حادثہ!
آر سی ڈی روڈ پر برف سے لدا ٹرک فٹ پاتھ پر چڑھ گیا
معجزانہ طور پر جانی نقصان نہیں ہوا

25/04/2026

*بلند سمندروں میں پاکستان کسٹمز آپریشن* مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے میرین یونٹ کی ٹیم اورماڑہ، گڈانی انفورسمنٹ نے ایرانی نژاد HSD کی اسمگلنگ میں ملوث ایک لکڑی کی لانچ کو پسنی اور اورماڑہ کے درمیان استولا جزیرے سے سمندر میں روک لیا۔

مزید جانیں اس رپورٹ میں👆🏻👆🏻








25/04/2026

DAHÑ TV
رپورٹ عمر امین شیخ

گڈانی کسٹم انفورسمنٹ نے ایک بڑی اور تاریخی کارروائی کرتے ہوئے سمندر میں پیٹرولنگ کے دوران ایک غیر ملکی لانچ کو تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق لانچ میں بڑی مقدار میں ایرانی ڈیزل لوڈ تھا جو مبینہ طور پر ایران سے انڈیا منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس کارروائی میں برآمد ہونے والے سامان اور کشتی کی مجموعی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق یہ کارروائی ان کی تاریخ کی اہم کامیابیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔ مزید معلومات بھی آپ کو بہت جلد دی جائیں گی۔

#حب #کسٹم #کسٹمانفورسمنٹ #بریکنگنیوز #سمندریکارروائی #ایرانیڈیزل #انڈینلانچ #کروڑوںکیکارروائی #تاریخیکامیابی #بلوچستاننیوز

23/04/2026

وہیل چیئر کا تحفہ، ننھے ایان کے لیے نئی زندگی اور خوشیوں کی شروعات

DAHÑ TV داہن ٹی ویکوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے 01 اپریل 2026 کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں عدالتوں میں غیر متعلقہ افراد، خ...
22/04/2026

DAHÑ TV داہن ٹی وی

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے 01 اپریل 2026 کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں عدالتوں میں غیر متعلقہ افراد، خود کو وکیل ظاہر کرنے والوں اور جعلی منشیوں کی روک تھام کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد عدالتی ماحول کو منظم اور شفاف بنانا بتایا جا رہا ہے۔

سوال: کیا بلوچستان کے دیگر اضلاع کی عدالتوں میں بھی اسی نوعیت کے اقدامات کیے جائیں گے؟

(ظفر امیرزئی)

22/04/2026

DAHÑ TV داہن ٹی وی

حب (تحصیل وندر) میں ایک بزرگ مزدور پر مبینہ طور پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق ایک مقامی کارخانے کے مالک نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ انہیں ڈنڈوں سے مارا پیٹا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

متاثرہ مزدور نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ واقعے کے بعد انصاف کے حصول میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وندر تھانے کی پولیس نے ان کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا ہے، جبکہ دوسری جانب کے خلاف فوری کارروائی نظر نہیں آئی۔

دوسری جانب پولیس یا نامزد افراد کی طرف سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، جس کے باعث واقعے کی مکمل حقیقت جاننے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری قرار دی جا رہی ہیں۔

مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات نہ صرف قانون کی عملداری پر سوال اٹھاتے ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

(ظفر امیرزئی)
#حب #وندر #انصاف #بلوچستان

22/04/2026

DAHÑ TV داہن ٹی وی
حب میں ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈسٹرکٹ حب کے تمام افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر حب بھی موقع پر موجود رہے۔ اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل براہِ راست حکام کے سامنے رکھے اور افسران نے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔
صحافی ظفر امیرزئی نے اس کھلی کچہری میں ہونے والی اہم باتوں کو نہایت سادہ اور آسان الفاظ میں اپنے ناظرین تک پہنچانے کی کوشش کی، تاکہ عوام کو حکومتی اقدامات اور فیصلوں کی واضح سمجھ آ سکے۔ مجموعی طور پر یہ اقدام عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم کرنے کی ایک مثبت کوشش قرار دی جا رہی ہے۔
(ظفر امیرزئی)

20/04/2026

پبلک سکول اوتھل میں پنکھا گرنے کے واقعے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آئی۔ سکول کی عمارت خستہ حال ہے اور اس سے قبل بھی خطرناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ والدین نے فوری نوٹس اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں۔

مزید جانیے اس ویڈیو میں۔

#اوتھل #لاپرواہی

20/04/2026

DAHÑ TV
(رپورٹ : عمر امین شیخ )

حب ساکران میں قدرت کا ایک نیا اور حیران کن منظر سامنے آیا ہے، جہاں ایک گائے کی گردن پر ہمارے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کا نام قدرتی طور پر نقش دکھائی دیتا ہے۔ یہ منفرد نشانی اس گائے کو دیگر جانوروں سے بالکل مختلف بناتی ہے اور اسی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لیے آ رہی ہے۔ لوگ اس منظر کو قدرت کی ایک خوبصورت نشانی قرار دے رہے ہیں اور اس پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

اگر کوئی شخص اس گائے کو خریدنا چاہتا ہے یا اسے دیکھنا چاہتا ہے تو وہ اس کے مالک کے دیے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتا ہے۔

03012567900











Address

Baluchistan Quetta.
Quetta
NONEVER

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAHN TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to DAHN TV:

Share