Department of Islamic Studies IUB RYK Campus

Department of Islamic Studies IUB RYK Campus The Islamic studies Department at Islamia University Rahim Yar Khan campus was established in Fall 2020.

15/03/2026

National Webinar on the International Day to Combat Islamophobia, by The Department of World Religions and Interfaith Harmony
Sunday, March 15 · 11:00am – 12:00pm
Time zone: Asia/Karachi
Google Meet joining info
Video call link: https://meet.google.com/tfu-yfwt-qtw
Or dial: ‪(US) +1 269-767-8039‬ PIN: ‪124 329 207‬ #

الحمدللہ!شعبہ علومِ اسلامیہ،  دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور  (رحیم یار خان کیمپس) میں طلبہ و طالبات کی علمی ترقی کے ل...
05/03/2026

الحمدللہ!
شعبہ علومِ اسلامیہ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور (رحیم یار خان کیمپس) میں طلبہ و طالبات کی علمی ترقی کے لیے ایک اہم مرحلہ دیکھنے میں آیا۔ پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم کے تحت بی ایس اور ایم فل کے قابل اور محنتی طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر طلبہ میں خوشی اور جوش و خروش نمایاں تھا۔ اس سکیم کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا اور انہیں تحقیق، مطالعہ اور علمی سرگرمیوں میں مزید سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔
شعبۂ علومِ اسلامیہ کے اساتذہ کرام نے اس اقدام کو طلبہ کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ لیپ ٹاپ طلبہ و طالبات کو اپنی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دیں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے سٹوڈنٹس کو علمِ نافع عطا فرمائے اور انہیں دین و دنیا میں کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین 🤲

01/03/2026
الحمدللہ!آج شعبہ علومِ اسلامیہ میں سمسٹر سپرنگ 2026 ایم فل (علومِ اسلامیہ) کے داخلوں کے سلسلے میں انٹرویوز منعقد ہوئے۔ ی...
12/02/2026

الحمدللہ!
آج شعبہ علومِ اسلامیہ میں سمسٹر سپرنگ 2026 ایم فل (علومِ اسلامیہ) کے داخلوں کے سلسلے میں انٹرویوز منعقد ہوئے۔ یہ مرحلہ نہایت اہم اور سنجیدہ نوعیت کا حامل ہوتا ہے، جہاں امیدواروں کی علمی استعداد، تحقیقی ذوق، اور موضوع سے وابستگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
الحمدللہ، طلبہ و طالبات نے بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کی اور اپنے تحقیقی رجحانات، آئندہ منصوبہ جات اور علمی اہداف کا مدلل انداز میں اظہار کیا۔ اس موقع پر اساتذۂ کرام نے نہ صرف سوالات کے ذریعے علمی جانچ کی بلکہ امیدواروں کی رہنمائی بھی فرمائی تاکہ وہ تحقیق کے میدان میں مضبوط بنیاد کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔
ایم فل کی سطح پر تعلیم محض ڈگری کا حصول نہیں بلکہ یہ سنجیدہ تحقیق، تنقیدی فکر اور علمی دیانت کا تقاضا کرتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام امیدواروں کے لیے آسانیاں فرمائے، انہیں علمِ نافع عطا کرے اور دینِ اسلام کی خدمت کا ذریعہ بنائے۔
اللہ تعالیٰ اس شعبہ کو مزید ترقی، وقار اور علمی برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاتهجن امیدواروں نے ایم فل علومِ اسلامیہ(رحیم یار خان کیمپس) میں ایڈمشن کے لیے اپلائی کیا ہوا...
11/02/2026

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جن امیدواروں نے ایم فل علومِ اسلامیہ(رحیم یار خان کیمپس) میں ایڈمشن کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے۔ ان کا انٹرویو 12 فروری بروز جمعرات 9 بجے صبح شعبہ علوم اسلامیہ کے آفس میں منعقد ہو گا۔ تمام امیدوار اپنی اصل اسناد کے ساتھ برقت تشریف لائیں۔

100 Years of IUB Celebrations
24/01/2026

100 Years of IUB Celebrations

Al Raqim Research Journal, Department of Islamic Studies. IUB RYK Campus
13/01/2026

Al Raqim Research Journal, Department of Islamic Studies. IUB RYK Campus

Admission Open Spring 2026
09/01/2026

Admission Open Spring 2026

ایم فل علوم اسلامیہ کے ایک مزید سکالر نے اپنی ڈگری کے تمام مراحل مکمل کر لیے۔ الحمد لله
01/01/2026

ایم فل علوم اسلامیہ کے ایک مزید سکالر نے اپنی ڈگری کے تمام مراحل مکمل کر لیے۔ الحمد لله

Address

Rahimyar Khan

Telephone

+923157711289

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Department of Islamic Studies IUB RYK Campus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Department of Islamic Studies IUB RYK Campus:

Share