Jamia Dar-Ul-Uloom Usmania

Jamia Dar-Ul-Uloom Usmania This Page Is The Official Page Of Jamia Dar-Ul-Uloom Usmania RYK.

شکریہ ڈیجیٹل میڈیا ٹیم بھاولپور
26/12/2025

شکریہ ڈیجیٹل میڈیا ٹیم بھاولپور

عظیم الشان دورۂ تفسیرالقرآن قرآنِ حکیم محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات ہے۔اسی شعور کے فروغ کے لیے مجلس تعلیم...
17/12/2025

عظیم الشان دورۂ تفسیرالقرآن

قرآنِ حکیم محض تلاوت کی کتاب نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات ہے۔
اسی شعور کے فروغ کے لیے
مجلس تعلیمی جامعہ دارالعلوم عثمانیہ
رحیم یار خان کی جانب سے
چالیس روزہ دورۂ تفسیرِ قرآن کا بابرکت اور علمی سلسلہ ان شاء اللہ منعقد ہو رہا ہے۔

📖 نمایاں خصوصیات

▪️ فہمِ قرآن کے بنیادی اصول (مقدمۃ القرآن)
▪️ قرآنی آیات کی جامع تشریح
▪️ فقہی، اعتقادی ،معاشرتی ،معاشی ، سیاسی اور فکری رہنمائی
▪️ عصرِ حاضر کے مسائل کا قرآنی حل
▪️ نوجوان نسل کی فکری و روحانی تربیت

🌹 مولانا فتیح اللہ عثمانی حفظہ اللہ 🌹
(حضرت شیخ صاحب دامت برکاتہم کے منہج و اسلوب کے مطابق)

افتتاح

شعبان المعظم 1446ھـ {5}
ان شاءاللہ آغاز 24 جنوری 2026

اختتام 5 مارچ 2026

تا 5شعبا 15 رمضان المبارک
وفاق المدارس کے امتحانات کے فوراً بعد

دورۂ تفسیر علماء، طلبۂ کرام اور اہلِ ذوق حضرات کے لیے
قرآن فہمی کا ایک نادر اور قیمتی موقع ہے۔

براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

خبر غم انتہائی غم و افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہجامعہ کے نائب رئیسمولانا فتیح اللہ عثمانی صاحب کے پوتےاور عمار صاح...
08/12/2025

خبر غم

انتہائی غم و افسوس کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ
جامعہ کے نائب رئیس
مولانا فتیح اللہ عثمانی صاحب کے پوتے
اور عمار صاحب کے کم سن و معصوم بیٹے
محمد مروان انتقال فرما گئے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

چھوٹے بچے کی رحلت پر جامعہ کے تمام اساتذہ و اراکین
گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہیں۔

جنازہ بعد نماز عصر بستی وارنی میں ادا کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
اور اس ننھے فرشتے کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

جامعہ دارالعلوم عثمانیہ، رحیم یار خان

اخبار الجامعہمولانا مینگل صاحب کے معتمد خاص نےجامعہ دارالعلوم عثمانیہ کا خصوصی دورہ کیا   شیخ الحدیث محقق العصر حضرت مول...
07/10/2025

اخبار الجامعہ

مولانا مینگل صاحب کے معتمد خاص نےجامعہ دارالعلوم عثمانیہ کا خصوصی دورہ کیا

شیخ الحدیث محقق العصر حضرت مولانا منظور احمد مینگل صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے معتمد خاص، حضرت مولانا آیت الرحمن صاحب حفظہ اللہ، مہتمم جامعہ صدیقیہ کاٹھور کراچی اپنے رفقاء کے ہمراہ جامعہ ہٰذا کے خصوصی دورے پر تشریف لائے۔

معزز مہمانوں نے شیخ المشائخ، استاذ المحدثین، امام العصر حضرت اقدس مولانا ابوالفتح محمد یوسف صاحب دامت برکاتہم العالیہ بانی و رئیس الجامعہ کی عیادت کی اور مولانا منظور احمد مینگل صاحب کا خصوصی سلام پیش کیا۔

واضح رہے کہ مولانا مینگل صاحب، حضرت شیخ صاحب دامت برکاتہم کے خصوصی شاگرد ہیں۔
مولانا مینگل صاحب جیسی باکمال شخصیات حضرت شیخ صاحب کے شاگرد ہیں
اگر آج زمانہ مینگل صاحب کا معترف ہے تو ان کے شیوخ و اساتذہ کے مقام و مرتبے کا کیا عالم ہوگا۔
ہم دعا گو ہیں کہ حضرت استاذ صاحب دامت برکاتہم کا فیض اسی طرح تا قیامت جاری و ساری رہے۔

بعد ازاں مولانا آیت الرحمن صاحب نے صاحبزادہ مولانا فتیح اللہ عثمانی صاحب، نائب رئیس الجامعہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جامعہ کی دینی و تعلیمی خدمات، تعمیری منصوبہ جات اور آئندہ کے علمی و تعلیمی اہداف پر بامقصد گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ یہ حضرات بھی موجود تھے:

مولوی عمار یقین (میڈیا)

مولوی معوذ بن مولانا عبد الشکور صاحب

جامعہ کے اس علمی و برادرانہ ماحول میں ہونے والی ملاقات کو نہایت مفید اور مؤثر قرار دیا گیا اور دونوں اداروں کے مابین علمی و تعلیمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

جاری کردہ
سوشل میڈیا ٹیم
جامعہ دارالعلوم عثمانیہ رحیم یارخان









06/10/2025

بسم اللہ الرحمن الرحیم

علوم نبویہ کی عظیم دینی درسگاہ

جامعہ دارالعلوم عثمانیہ
علم و تقویٰ کا مینار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مولانا فتیح اللہ عثمانی
نائب رئیس الجامعہ
کا ویڈیو پیغام

الحمد للہ، جامعہ دارالعلوم عثمانیہ رحیم یارخان ایک ایسا علمی و دینی مرکز ہے جو قرآن و سنت کی روشنی میں نسلِ نو کی تعلیم و تربیت کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ الحمد للہ، جامعہ میں قرآن کریم کی تعلیم، حفظ و تجوید، درسِ نظامی، تمام شعبہ جات ،بنین و بنات، دینی وعصری دونوں تعلیمیں ایک ساتھ جاری ہیں ، عربی و انگلش زبانوں کے کورسز اور عوامی سطح پر دینی پروگرامز کروانے کا انتظام ہے

ہمارا مقصد صرف تعلیم دینا نہیں، بلکہ ایسی قیادت تیار کرنا ہے جو دین کی خدمت اور امت کی رہنمائی کر سکے۔

آئندہ ان شاء اللہ جامعہ میں اعلیٰ دینی تخصصات، عصری کورسز، ریسرچ سینٹر اور بین الاقوامی روابط کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

یہ ادارہ آپ سب کا ہے۔ جامعہ کے جملہ فضلاء کرام متعلقین، محبین اور مخلصین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے تعاون، اپنی دعاؤں اور اپنی محبتوں سے جامعہ کا ساتھ دیں۔ آپ کا تعاون ہی جامعہ کے مستقبل کو روشن بناتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے مادر علمی کی اخلاص اور للہیت کے ساتھ خدمت کرنے کا موقع عطا فرمائے۔ آمین۔


ٰ_کا_مرکز



Address

Gulshan-e-Iqbal
Rahimyar Khan

Telephone

+923005009920

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Dar-Ul-Uloom Usmania posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Jamia Dar-Ul-Uloom Usmania:

Share