University of Okara KA Notice Board

University of Okara KA Notice Board Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from University of Okara KA Notice Board, Community College, 2. km Multan Road. Renala Khurd. Okara, Renala Khurd.

23/07/2025

Celebrating my 11th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

🏡 المدینہ گرلز ہاسٹل 🏡رینالہ خورد کا واحد ہاسٹل جو مکمل سہولیات فراہم کرتا ہے!الحمدللہ، المدینہ گرلز ہاسٹل گزشتہ دس سال ...
06/03/2025

🏡 المدینہ گرلز ہاسٹل 🏡

رینالہ خورد کا واحد ہاسٹل جو مکمل سہولیات فراہم کرتا ہے!
الحمدللہ، المدینہ گرلز ہاسٹل گزشتہ دس سال سے آپ کے سکون اور تحفظ کا ضامن ہے۔
مقام: یونیورسٹی آف اوکاڑہ سے چند منٹ کی مسافت پر اور مارکیٹ کے بالکل قریب۔

سہولیات:
🛏️ آرام دہ کمرے (کارپیٹڈ روم)
📶 فری وائی فائی: 30MB
🏡 فرنشڈ رومز، اٹیچ واش روم، فرنشڈ کچن اور لانڈری ایریا،
🔒 24/7 سیکیورٹی

📍 ایڈریس: ماڈل ہائی سکول نزد مارکیٹ کمیٹی، رینالہ خورد، اوکاڑہ

یونیورسٹی اور مارکیٹ سے قریب ترینتمام سہولیات سے اراستہ
25/08/2023

یونیورسٹی اور مارکیٹ سے قریب ترین
تمام سہولیات سے اراستہ

اوکاڑہ یونیورسٹی میں بیسٹ ریسرچر ایوارڈ کا انعقادہم اوکاڑہ یونیورسٹی کو بین الاقوامی تحقیقی ادارہ بنائیں گے: پروفیسر زکر...
07/12/2020

اوکاڑہ یونیورسٹی میں بیسٹ ریسرچر ایوارڈ کا انعقاد
ہم اوکاڑہ یونیورسٹی کو بین الاقوامی تحقیقی ادارہ بنائیں گے: پروفیسر زکریا ذاکر
اوکاڑہ یونیورسٹی میں بیسٹ ریسرچرایوارڈ 2019-2020 کا انعقاد ہوا جس میں گزشتہ دو سالوں کے دوران بہترین تحقیقی مقالہ جات لکھنے والے اٹھارہ اساتذہ میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کا انعقاد ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر کامران ارشد کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کا مقصد اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ کی تعلیمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہنا ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ تحقیق میں اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اچھے مقالہ جات پیدا کریں کیونکہ بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اس کے بغیر مقابلہ ممکن نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اساتذہ اور اداروں کی پہچان اور ساکھ تحقیق سے ہی بنتی ہے۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ اساتذہ کو تحقیق کے لیے تمام طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ مستقبل میں ہم اس یونیورسٹی کو ایک بین الاقوامی تحقیقی ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔
بیسٹ یونیورسٹی ایوارڈ کیٹگری میں ڈاکٹر کامران ارشد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ ڈاکٹر ریاض حسین دوسری اور ڈاکٹر امجد تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔
بیسٹ فیکلٹی ایوارڈ یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز میں برابر تقسیم ہوا۔ فیکلٹی آف لائف سائنسز میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر ماریہ منظور نے لی جب کہ دوسری اور تیسری پوزیشن کے ایوارڈز ڈاکٹر شفیق الرحمن اور ڈاکٹر ادیب بابر میں بالترتیب تقسیم ہوئے۔فیکلٹی آف سائنسز میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر حمود الرحمن ، دوسری پوزیشن ڈاکٹر عاطف علی الطاف اور تیسری پوزیشن ڈاکٹر غلام مصطفی نے حاصل کی۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ سوشل سائنسر میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر رائے شہباز، دوسری پوزیشن ڈاکٹر ساقب جمیل اور تیسری پوزیشن رائے امتیاز حسین کے حصے میں آئی۔فیکلٹی آف ایجوکیشن میں پہلی پوزیشن کے حقدار ڈاکٹر خالد سلیم ٹھہرے جب کہ دوسری پوزیشن ڈاکٹر طاہر خان فاروقی اور تیسری پوزیشن ڈاکٹر نسرین اختر کو ملی۔ فیکلٹی آف کمپوٹنگ میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر ریاض الامین ، دوسری ڈاکٹر غلام علی اور تیسری سنا یاسین کو ملی۔

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسمارٹ یونیورسٹی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیاقلیل مدت اور وسائ...
11/11/2020

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نے اوکاڑہ یونیورسٹی میں اسمارٹ یونیورسٹی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
قلیل مدت اور وسائل میں یونیورسٹی کی مثالی تعمیر و ترقی پہ وائس چانسلر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں: پروفیسر فضل خالد
اوکاڑہ یونیورسٹی اعلی تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ماحولیاتی وسائل کے تحفظ کے لیے بھی کوشاں ہے: پروفیسر زکریا ذاکر

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین پرفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کل اوکاڑہ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وہاں پہ اسمارٹ یونیورسٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ اس پراجیکٹ کا مقصد204 ایکڑ پہ محیط کیمپس میں تمام طلباء کو تیز اسپیڈ انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔
مقامی صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے پروفیسر فضل نے کم مدت اور قلیل مالی وسائل کے باوجود اوکاڑہ یونیورسٹی کے انتظامی اور تعلیمی ڈھانچے کی مثالی تعمیر و ترقی پہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے حکومت کی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے کردار کی بھی تعریف کی۔
ایک جدید یونیورسٹی کے کردار پہ بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ اکیسویں صدی کی یونیورسٹیوں کا کام محض ڈگری دینا نہیں بلکہ جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق طلباء میں صلاحیتیں پیدا کرنا اور ان کی کردار سازی کرنا بھی ہے۔
انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پی ایچ ای سی تمام ایریا ز میں اوکاڑہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نئی یونیورسٹیوں کو مقامی اور بین االاقوامی سطع پر روابط قائم کرنے اور اپنی رینکنگ کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدد دے رہے ہیں۔
اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے دورے کے لیے وقت نکالنے اور ادارے کو تعاون فراہم کرنے پر پروفیسر فضل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لوئر باری دو آب نہر اور اس کے گردو نواح میں موجود جنگل میں پائی جانے والی آبی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ایک ریسرچ سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے کمیونٹی آوٹ ریچ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کیا۔ اس مرحلے میں اوکاڑہ کے مضافاتی علاقوں کے غریب گھرانوں کی لڑکیوں کو یونیورسٹی بلایاجائے گا اور ان کو اعلی تعلیم حا صل کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

08/11/2020
01/11/2020

*ADMISSION* *ANNOUNCED* *in* *BS* *&* *MSC ANTHROPOLOGY.*

*Brief Introduction*

*Anthropology* , nowadays, is known for understanding Cyber Culture, Forensic History, Archeology, Linguistic Evolution, Culture and Society.

*Admission Announced:*

*BS Anthropology* (Morning & Self-support)
4 Years Program

*M.Sc. Anthropology* (Morning & Self-support)
2 Years Program

*Last Date of Application*
November 27, 2020.

*Contact:*
Dr. Shahzad Farid
0333-6116657
[email protected]

*Employment* :
It has a wider scope of employment including *PMS* and *CSS* . The renowned sectors/department for employment are as follows:

1. Population Planning development
2. Ministry of Culture
3. Youth Affairs Sports, Archeology and Tourism Department
4. Pakistan Council of Research and Water Resources
5. Social Welfare Department
6. Child Protection Bureau
7. Women Division
8. International Agencies
9. Consultant in iNGOs
10. Lecturer in University.

یورپی  پروفیسرز اور محققین کو مذہبی منافرت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے: پروفیسر زکریا ذاکراوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ...
31/10/2020

یورپی پروفیسرز اور محققین کو مذہبی منافرت کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے: پروفیسر زکریا ذاکر
اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا جرمن اور فرانسیسی یونیورسٹیو ں کے سربراہان کومراسلہ
اسلام کے خلاف نفرت انگیز ی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے: وائس چانسلر

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر عالی دنیا نے شدید رد عمل دیا ہے۔ اس پر اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نےمیڈیا سے تفصیلی گفتگو کی اور جرمن اور فرانسیسی یونیورسٹیوں کے سربراہان کو ایک مراسلہ لکھا جس میں انہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پہ مذہنی منافرت نہ پھیلائی جائے بلکہ عوام کو اس کے بھیانک نتائج پہ آگہی دی جائے۔
پروفیسر زکریا کا مزیدکہنا تھاکہ ہر قوم اور شخص کی مذہبی عبادات اور رسومات کا احترام کرنا چاہیے۔ دوسرے مذاہب اور مقدس مذہبی شخصیات کی توہین کرناایک غیر آئینی اور غیر اخلاقی فعل ہے جس کی توقع کسی بھی مذہب معاشرے سے نہیں کی جا سکتی۔
وائس چانسلر، جن کی اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی جرمنی سے ہے اور وہ ایک جرمن یونیورسٹی میں بطور پروفیسر خدمات بھی سر انجام دے چکے ہیں، نے یورپی پروفیسرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام اور حکام کو اس بات کی تعلیم دیں کہ کسی مذہب کی توہین کےنتائج انسانی تہذیب کے لیے کس قدر بھیانک ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے اور اس کے ماننے والے دو ارب سے زائد ہیں جن کے جذبات کو مجروح کرنا ایک غیر دانش مندانہ فعل ہے۔ جب کچھ شر پسند عناصر مسلمانوں کی مقدس شخصیات کی مجرمانہ توہین کرتے ہیں تو اس سے اقوام کے درمیان عدم برداشت اور تشدد جیسے رویے بھی جنم لیتے ہیں۔
پروفیسر زکریا کا کہنا تھاکہ دنیا ایک گلوبل ویلیج بن چکی ہے اور آج کے دور میں ہمیں انسانی زندگی کو لاحق مختلف خطرات کا اجتماعی حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔ ان خطرات میں گلوبل وارمنگ، پانی کا بحران، جان لیوا بیماریاں ، غربت اور بھوک شامل ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ یورپی اقوام مذہبی منافرت اور اسلام کے خلاف نفرت جیسے رویوں کو ترک کریں اور مل کر ان مسائل پہ قابو پانے کی کوشش کریں۔
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خوفناک نتائج پہ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اس فعل سے یورپی معاشروں میں بھی تفریق مزید بڑھے گی اور اس طرح دنیا تقسیم ہو کر رہ جائے گی۔ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھن

وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر کی آج نیوز کے پروگرام سوال ہے پاکستان کا میں شرکت۔پروگرام ...
28/10/2020

وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ذکریا ذاکر کی آج نیوز کے پروگرام سوال ہے پاکستان کا میں شرکت۔پروگرام بروز منگل آج نیوز پر آن ائیر ہوگا۔

Address

2. Km Multan Road. Renala Khurd. Okara
Renala Khurd
56300

Telephone

+92442636060

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when University of Okara KA Notice Board posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to University of Okara KA Notice Board:

Share