18/02/2026
بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی صاحب!
آپ کی خلوص بھری محبتوں، شفقتوں اور بے لوث تعاون پر دل کی گہرائیوں سے ممنون و مشکور ہیں۔ الحمدللہ رب العالمین، آپ کی کاوشوں اور خصوصی توجہ سے اسٹاپ سے گاؤں تک سڑک کا ٹینڈر منظور ہونا ہمارے لیے باعثِ مسرت اور قابلِ فخر لمحہ ہے۔ بلاشبہ ہمیں آپ پر ناز ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنے علاقے کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔
ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب زیرِ زمین سیوریج، ٹاپ ٹائل اور دیگر ترقیاتی کام بھی پایۂ تکمیل کو پہنچیں گے اور چک نمبر 19 ون اے ایل اوکاڑہ ترقی و خوشحالی کی نئی مثال بنے گا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عزت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے تاکہ آپ اسی جذبے کے ساتھ خدمتِ خلق کا سفر جاری رکھ سکیں۔