01/04/2023
بری عادت ختم کرنے کا ایک اور طریقہ کبیرہ گناہوں سے بچنا ہے۔ جب آپ غیبت‘ جھوٹ‘ چوری اور ایسے فواحش سے بچتے ہیں جو کبائر میں شمار کیے جاتے ہیں‘ تو اللہ تعالیٰ آپ کی چھوٹی موٹی بری عادتیں خود بخود چھڑوادیتا ہے۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔
ایک لازمی بات...آپ نے اپنی بری عادت کسی سے بیان نہیں کرنی۔ اپنے گناہوں پہ لوگوں کو کبھی گواہ نہیں بناتے۔ یہ آپ کے اور اللہ کے درمیان ہے۔ بس اس کو چھوڑ دیں۔ اللہ تعالیٰ کو خود سے راضی کریں۔