اُردو جنرل

اُردو جنرل محنت کامیابی کی کنجی ہے۔ محنت کریں حسد نہیں مستقل مزاج رہیں اپنے آپ سے مخلص رہیں۔۔۔۔۔
(2)

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا ، کوئی غم گسار ہوتا

https://www.facebook.com/mrizwan.sagar.9

02/02/2025

ﻣﺠﻤﻮﻋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺷﻌﺮﺍ*
🍁🍁🍁
1: ﻧﻘﺶ ﻓﺮﯾﺎﺩﯼ *ﺍﺯ ﻓﯿﺾ ﺍﺣﻤﺪ ﻓﯿﺾ*
2: ﻻ = ﺍﻧﺴﺎﻥ *ﺍﺯ ﻥ ﻡ ﺭﺍﺷﺪ*
3: ﺷﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﮰ *ﺍﺯ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﻭﺯﯾﺮ ﺁﻏﺎ*
4: ﻋﯿﺐ ﻭ ﮨﻨﺮ *ﺍﺯ ﻇﻔﺮ ﺍﻗﺒﺎﻝ*
5: ﺗﯿﻦ ﺭﻧﮓ *ﺍﺯ ﻣﯿﺮﺍ ﺟﯽ*
6: ﺷﺐ ﺭﻓﺘﮧ *ﺍﺯ ﻣﺠﯿﺪ ﺍﻣﺠﺪ*
7: ﮨﻮﯾﺪﺍ *ﺍﺯ ﺳﻤﯿﻨﮧ ﺭﺍﺟﺎ*8 ﺧﻮﺷﺒﻮ *ﺍﺯ ﭘﺮﻭﯾﻦ ﺷﺎﮐﺮ*
9: ﺑﮯ ﻧﺎﻡ ﻣﺴﺎﻓﺖ *ﺍﺯ ﮐﺸﻮﺭ ﻧﺎﮨﯿﺪ*
10: ﺣﺮﻑ ﺷﻨﺎﺳﯽ *ﺍﺯ ﺍﺩﺍ ﺟﻌﻔﺮﯼ*

02/02/2025

مرزا غالب کی تصانیف:

دیوانِ غالب:
اس میں مرزا کا اردو کلام ہے جس میں غزلوں کے علاوہ قصائد، قطعات اور رباعیات ہیں۔

دستنبو:
اس کتاب میں 1850 سے لے کر 1857 تک کے حالات درج ہیں۔ یہ کتاب فارسی میں ہے جو پہلی بار 1858 میں شائع ہوئی۔ اردو میں اس کا ترجمہ خواجہ احمد فاروقی نے کیا ہے۔

مہر نیمروز:
تیمور سے ہمایوں کے عہد تک کے حالات لکھے۔ پھر بادشاہ کی فرمائش پر حکیم احسن اللہ خاں نے حضرت آدم سے چنگیز خاں تک کی تاریخ مرتب کی جسے غالب نے فارسی میں منتقل کیا۔

قاطع بُرہان:
فارسی لغت، برہانِ قاطع از مولوی محمد حسین تبریزی کا جواب ہے۔ قاطع برہان کی اشاعت 1861 میں ہوئی بعد میں اعتراضات کا اضافہ کرکے غالب نے اسی کو "دُرفش کاویانی" کے نام سے 1865 میں شائع کیا۔

میخانۂ آرزو:
فارسی کے کلام کا پہلا ایڈیشن 1845 میں اسی نام سے چھپا۔ پھر بعد میں کلیات کی شکل میں کئی ایڈیشن چھپے۔

سبد چین:
اس نام سے فارسی کلام1867 میں چھپا۔ اس مجموعے میں مثنوی "ابر گہربار" کے علاوہ وہ کلام ہے جو فارسی کے کلیات میں شامل نہیں ہوسکا تھا۔

دعائے صباح:
عربی میں دعاء الصباح حضرت علی سے منسوب ہے۔ غالب نے اسے فارسی میں منظوم کیا۔ یہ اہم کام انھوں نے اپنے بھانجے مرزا عباس بیگ کی فرمائش پر کیا تھا۔

عودہندی:
پہلی مرتبہ مرزا کے اردو خطوط کا یہ مجموعہ 1868 میں چھپا۔

اردوئے معلیٰ:
غالب کے اردو خطوط کا مجموعہ ہے جو 1869 میں شائع ہوا۔

مکاتیب غالب:
اس میں مرزا کے وہ خطوط شامل ہیں جو انھوں نے دربار رامپور کو لکھے تھے اور جسے امتیاز علی خاں عرشی صاحب نے مرتب کرکے پہلی مرتبہ 1937 میں شائع کیا۔

نکات غالب:
نکات غالب میں فارسی صَرف کے قواعد اردو میں۔

رقعات غالب:
رقعات غالب میں غالب نے اپنے پندرہ فارسی مکتوب ‘پنج آہنگ’ سے منتخب کرکے درج کیے تھے۔ غالب نے ماسٹر پیارے لال آشوب کی فرمائش اور درخواست پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

قادرنامہ:
مرزا نے عارف کے بچوں کے لیے آٹھ صفحات پر مشتمل یہ ایک مختصر رسالہ لکھا تھا جس میں ‘خالق باری’ کی طرز پر فارسی لغات کا مفہوم اردو میں لکھا گیا تھا
۔ جیسے اس نظم کا پہلا شعر ہے: قادر اللہ اور یزداں ہے
خداہے نبی مرسل، پیمبر رہنما

02/02/2025

*Presidents of Pakistan*

1. *Iskander Ali Mirza* (1956-1958)³
2. *Ayub Khan* (1958-1969)
3. *Yahya Khan* (1969-1971)
4. *Zulfikar Ali Bhutto* (1971-1973)
5. *Fazal Ilahi Chaudhry* (1973-1978)
6. *Muhammad Zia-ul-Haq* (1978-1988)
7. *Ghulam Ishaq Khan* (1988-1993)
8. *Farooq Leghari* (1993-1997)
9. *Muhammad Rafiq Tarar* (1997-2001)
10. *Pervez Musharraf* (2001-2008)
11. *Asif Ali Zardari* (2008-2013)
12. *Mamnoon Hussain* (2013-2018)
13. *Arif Alvi* (2018-2024)
14. *Asif Ali Zardari* (2024-present)

PPSC Jobs Test Center Lahore , Multan, Sarghodga Faislabad DG Khan Rawalpindi Gujranwala Sahiwal Punjab

02/02/2025

ایک مکڑا اور مکھّی
(ماخوذ)
بچوں کے لیے

اک دن کسی مکھّی سے یہ کہنے لگا مکڑا

اس راہ سے ہوتا ہے گزر روز تمھارا

لیکن مری کُٹیا کی نہ جاگی کبھی قسمت

بھُولے سے کبھی تم نے یہاں پاؤں نہ رکھّا

غیروں سے نہ مِلیے تو کوئی بات نہیں ہے

اپنوں سے مگر چاہیے یوں کھنچ کے نہ رہنا

آؤ جو مرے گھر میں تو عزّت ہے یہ میری

وہ سامنے سیڑھی ہے جو منظور ہو آنا

مکھّی نے سُنی بات جو مکڑے کی تو بولی

حضرت! کسی نادان کو دیجے گا یہ دھوکا

اس جال میں مکھّی کبھی آنے کی نہیں ہے

جو آپ کی سیڑھی پہ چڑھا، پھر نہیں اُترا

مکڑے نے کہا واہ! فریبی مجھے سمجھے

تم سا کوئی نادان زمانے میں نہ ہو گا

منظور تمھاری مجھے خاطر تھی وگرنہ

کچھ فائدہ اپنا تو مرا اس میں نہیں تھا

اُڑتی ہوئی آئی ہو خدا جانے کہاں سے

ٹھہرو جو مرے گھر میں تو ہے اس میں بُرا کیا!

اِس گھر میں کئی تم کو دکھانے کی ہیں چیزیں

باہر سے نظر آتا ہے چھوٹی سی یہ کُٹیا

لٹکے ہوئے دروازوں پہ باریک ہیں پردے

دیواروں کو آئینوں سے ہے میں نے سجایا

مہمانوں کے آرام کو حاضر ہیں بچھونے

ہر شخص کو ساماں یہ میّسر نہیں ہوتا

مکھّی نے کہا خیر، یہ سب ٹھیک ہے لیکن

میں آپ کے گھر آؤں، یہ امّید نہ رکھنا

ان نرم بچھونوں سے خدا مجھ کو بچائے

سو جائے کوئی ان پہ تو پھر اُٹھ نہیں سکتا

مکڑے نے کہا دل میں، سُنی بات جو اُس کی

پھانسوں اسے کس طرح یہ کم بخت ہے دانا

سَو کام خوشامد سے نکلتے ہیں جہاں میں

دیکھو جسے دنیا میں خوشامد کا ہے بندا

یہ سوچ کے مکھّی سے کہا اُس نے بڑی بی!

اللہ نے بخشا ہے بڑا آپ کو رُتبا

ہوتی ہے اُسے آپ کی صورت سے محبّت

ہو جس نے کبھی ایک نظر آپ کو دیکھا

آنکھیں ہیں کہ ہیرے کی چمکتی ہوئی کَنیاں

سر آپ کا اللہ نے کلغی سے سجایا

یہ حُسن، یہ پوشاک، یہ خوبی، یہ صفائی

پھر اس پہ قیامت ہے یہ اُڑتے ہوئے گانا

مکھی نے سُنی جب یہ خوشامد تو پسیجی

بولی کہ نہیں آپ سے مجھ کو کوئی کھٹکا

انکار کی عادت کو سمجھتی ہوں بُرا میں

سچ یہ ہے کہ دل توڑنا اچھّا نہیں ہوتا

یہ بات کہی اور اُڑی اپنی جگہ سے

پاس آئی تو مکڑے نے اُچھل کر اُسے پکڑا

بھوکا تھا کئی روز سے، اب ہاتھ جو آئی

آرام سے گھر بیٹھ کے مکھّی کو اُڑایا

بانگِ درا

*پنجاب میں عارضی سکول ٹیچرز STI بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا گیا* سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سکول ٹیچرز انٹری کی آسام...
21/01/2025

*پنجاب میں عارضی سکول ٹیچرز STI بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا گیا*

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سکول ٹیچرز انٹری کی آسامیاں فل کرنے کا عمل 15 دنوں میں مکمل کر لیا جاۓ گا۔
Last date: 24-01-2025
کل آسامیاں۔ 12500

*اپنے دوستوں اور کلاس فیلوز کے ساتھ شیئر کر دیں تاکہ سب لوگ اپلائی کر سکیں*

محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب

`

15/01/2025

مسلمان خصوصاً اسلامی سنہری دور (8ویں سے 14ویں صدی) کے دوران جو جدید سائنسی ترقی کی بنیاد بنا:

1. ریاضیات (Mathematics):

الخوارزمی: الجبرا کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے لکیری اور ربعی مساواتوں کے حل کے اصول متعارف کروائے۔ لفظ "الگورتھم" انہی کے نام سے منسوب ہے۔

عمر خیام: الجبرا اور جیومیٹری میں اہم پیشرفت کی اور مکعبی مساواتوں کے حل پر کام کیا۔

2. طب (Medicine):

ابن سینا (Avicenna): ان کی کتاب القانون فی الطب یورپ میں صدیوں تک میڈیکل نصاب کا حصہ رہی۔

الزہراوی: جدید سرجری کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے جراحی کے آلات ایجاد کیے اور کیٹ گٹ (Catgut) دھاگے کا استعمال متعارف کروایا۔

ابن النفیس: پھیپھڑوں میں خون کی گردش (Pulmonary Circulation) کا نظریہ پیش کیا، جو ویلیم ہاروی کی دریافت سے کئی صدیوں پہلے کا تھا۔

3. فلکیات (Astronomy):

البطانی: شمسی سال کی درست پیمائش اور مثلثیات میں اہم خدمات سرانجام دیں۔

الزرقالی: جدید فلکیاتی آلات اور ستاروں کے نقشے تیار کیے۔

اللغ بیگ: سمرقند میں ایک عظیم رصدگاہ قائم کی اور ستاروں کی درست فہرستیں مرتب کیں۔

4. کیمسٹری (Chemistry):

جابربن حیان (Geber): کیمیا کے بانی سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کشید (Distillation)، قلمی سازی (Crystallization) اور دیگر کیمیائی طریقے متعارف کروائے۔

الرازی (Rhazes): الکوحل اور سلفیورک ایسڈ دریافت کیا اور کیمیائی مرکبات پر کئی کتابیں لکھیں۔

5. فزکس (Physics):

ابن الہیثم: روشنی کے اصولوں پر تحقیق کی اور لینز، انعکاس و انکسار پر کام کیا، جس نے بعد میں جدید آپٹکس کی بنیاد رکھی۔

یہ تمام مسلم سائنسدان جدید سائنسی ترقی کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں، اور ان کے نظریات اور ایجادات آج بھی سائنس کی دنیا میں اہم سمجھے جاتے ہیں۔

11/01/2025

زندگی میں کامیابی کیسے حاصل کریں:

1. **خود اعتمادی**: اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں۔ خود اعتمادی آپ کو چیلنجز کا سامنا کرنے میں مدد دے گی۔

2. **سیکھنے کا عمل جاری رکھیں**: علم کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا۔ نئی مہارتیں سیکھنے کی کوشش کریں اور خود کو اپ ڈیٹ رکھیں۔

3. **منصوبہ بندی**: اپنے مقاصد کو واضح طور پر لکھیں اور ان کے حصول کے لیے ایک منظم منصوبہ بنائیں۔

4. **صبر اور استقلال**: مشکلات کا سامنا کریں لیکن ہمت نہ ہاریں۔ صبر کی طاقت آپ کو کامیابی کے قریب لے جا سکتی ہے۔

5. **بہتری کی کوشش**: ہر دن خود کو بہتر بنانے کی کوشش کریں، چاہے وہ جسمانی، ذہنی یا روحانی سطح پر ہو۔

6. **باہمی تعلقات**: اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ مثبت تعلقات رکھیں۔ اچھے لوگ آپ کی زندگی میں خوشی اور حوصلہ افزائی فراہم کرتے ہیں۔

7. **روشنی کا پہلو دیکھیں**: ناکامیوں سے سیکھیں اور ہمیشہ مثبت رہنے کی کوشش کریں۔ ہر مشکل کے اندر ایک سبق چھپا ہوتا ہے۔

یاد رکھیں کہ زندگی میں چیلنجز کا سامنا کرنا ایک حصہ ہے، لیکن آپ کا رویہ اور آپ کی کوششیں ہی آپ کو کامیاب بنائیں گی۔

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اُردو جنرل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share