16/08/2026
محترم والدین و طلبہ!
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اسکول انشاء اللہ بروز پیر، 17 اگست 2026ء سے دوبارہ کھل رہا ہے۔
🕖 اسکول کے اوقات: صبح 7:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک
تمام طلبہ و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے مقررہ وقت پر اسکول پہنچیں۔ بصورتِ تاخیر اسکول کا دروازہ نہیں کھولا جائے گا جس کی ذمہ داری والدین پر ہوگی۔ ہم آپ سے بھرپور تعاون کے امیدوار ہیں۔ دیر سے آنے سے گریز کریں۔
اسکول کے قواعد و ضوابط کی پابندی اور انتظامیہ و اساتذہ کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔ آپ کا تعاون اسکول کے نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شکریہ برائے تعاون
اسکول انتظامیہ