23/06/2023
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاھ کے احکامات پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احمد بخش ناریجو نے انٹر سال اول کے داخلوں کے لئے نئی پالیسی جاری کردی
میرٹ کے مطابق زون سسٹم میں داخلے کئے جائیں گے
پالیسی کے مطابق پورے سندھ میں داخلے آن لائن سسٹم SECCAP کے تحت ہونگے، راشد احمد کھوسو
آن لائن درخواستیں 27 جون سے 20 جولائی تک وصول کی جائیں گی اور 25 جولائی کو رزلٹ جاری کیا جائے گا
05 اگست تمام کالجز میں کلاس شروع کردی جائیں گی، راشد احمد کھوسو، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سندھ، سیکرٹری سیکیپ کمیٹی
کراچی میں نئے زون سسٹم کے تحت بچوں کو ان کے گھر کے قریب داخلے دیئے جائیں گے
وہ طلبہ جن کا A+ اور A گریڈ ہوگا وہ کراچی میں کہیں بھی درخواست جمع کرواسکیں گے
جن طلبہ کے B,C,D گریڈ ہوگا صرف اپنے متعلقہ زون میں درخواستیں جمع کرواسکیں گے ، سیکرٹری سیکیپ کمیٹی
میرپور خاص سکھر لاڑکانہ شھید بینظیر آباد حیدرآباد میں ریجنل ڈائریکٹر زون بنا کر داخلے کریں گے ، راشد احمد کھوسو، سیکرٹری سیکیپ کمیٹی
اس سال داخلے بھی نویں کی بنیاد پر ہونگے ، راشد احمد کھوسو، سیکریٹری سیکیپ کمیٹی
پورے سندھ میں ایک ہی یونیفارم ہوگا کسی کالج کو اپنا یونیفارم دینے کی اجازت نہیں ہوگی ، سیکریٹری سیکیپ کمیٹی
آئی ڈی کارڈ اور داخلہ فارم سمیت کوئی چیز بھی کالج نہیں دے گا
جن کا موجودہ اور مستقل پتہ سندھ کا ہوگا ان کو اختیار حاصل ہوگا کہ امتحانات سے قبل ڈومیسائل جمع کروائیں
جن کے والدین کا کوئی ایک پتہ دوسرے صوبے کا ہوگا ان کو داخلہ کے وقت ڈومیسائل دینا ہوگا، راشد احمد کھوزو
تمام کالجز اساتذہ پر مبنی داخلہ کمیٹی بنائیں گے ، سیکریٹری سیکیپ کمیٹی
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر شاداب حسین داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے اور تمام ریجنل ڈائریکٹر کالجز اور ڈائریکٹر انسپیکشن آفتاب احمد مہر ممبر ہونگے
ڈپٹی ڈائریکٹر انسپیکشن کالجز سندھ راشد احمد کھوسو داخلہ کمیٹی کے سیکریٹری ہونگے
چیئرمین کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ پرنسپل اور کالج پروفیسر پر مبنی کمیٹی قائم کرے
کسی بچے کو میرٹ سے نیچے داخلہ دیا اس کی تمام تر زمہ داری کالج پرنسپل کی ہوگی
ہر زون میں کلیم سینٹر قائم کئے جائیں گے، راشد کھوسو