25/08/2026
گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، شیخوپورہ میں 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی ﷺ) کی مبارک مناسبت سے ایک پروقار اور پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت دن کی مناسبت سے کالج کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد طالبات اور اساتذہ کرام نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے روح پرور نعتیں پیش کیں۔
مقررین نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور آپ ﷺ کی امن، محبت اور حسنِ اخلاق کی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام درود و سلام اور ملک و ملت کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
🌸 تقریب کی جھلکیاں:
طالبات کی جانب سے خوبصورت تلاوتِ قرآن۔
عقیدت سے لبریز نعت خوانی اور درود و سلام کی محفل۔
اسوہ حسنہ ﷺ پر روشنی ڈالنے کے لیے سیرتِ نبوی ﷺ تقاریر۔
امتِ مسلمہ کے لیے رقت آمیز اجتماعی دعا۔
کالج کی عمارت میں شاندار چراغاں اور سجاوٹ۔