Spiritual university pakistan

Spiritual university pakistan "A place for your Spiritual & Inner growth" Live sessions on Zoom with authentic books on Spirituality & Sufism. Registration link in Linktree

"یہ گھر میرا نہیں ہے" میری والدہ قریباً ہر سال میرے پاس آتی ہیں۔ پاکستان سے آسٹریلیا، ہزاروں میل کا سفر، صرف اس لیے کہ ،...
07/08/2026

"یہ گھر میرا نہیں ہے"
میری والدہ قریباً ہر سال میرے پاس آتی ہیں۔ پاکستان سے آسٹریلیا، ہزاروں میل کا سفر، صرف اس لیے کہ ،اپنے بیٹے اور اپنی پوتیوں کے ساتھ چار پانچ، یا کبھی چھ مہینے وقت گزار سکیں۔ وقت گزرتا ہے، دن مہینوں میں ڈھلتے ہیں، اور پھر وہی رخصتی کی گھڑی آ جاتی ہے۔
اس بار بھی وقتِ رخصت آیا اور جاتے وقت ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ میری بیٹیوں کو گلے لگایا، بیگ سنبھالا، اور ایئرپورٹ کی طرف بڑھ گئیں۔ لیکن جانے سے پہلے ان کے منہ سے ایک جملہ نکلا جو میں پچھلے کئی دنوں سے اپنے دل میں لیے پھر رہا ہوں،"اب یہ گھر مجھے اپنا گھر سا لگنے لگا ہے۔ لیکن مجھے علم ہے کہ یہ میرا اپنا گھر نہیں ہے۔"
قارئین کرام انسان کسی بھی عمر میں پہنچ جائے، ماں کے لیے وہ بچہ ہی رہتا ہے۔ اور ماں کی جدائی، کسی بھی عمر میں ہو، دل پر بھاری ہی گزرتی ہے۔ لیکن اس دفعہ جو چیز میرے دل میں اتری، وہ صرف جدائی کا دکھ نہیں تھا۔ وہ ایک جملہ تھا جس نے مجھے میری اپنی حقیقت کا آئینہ دکھا دیا۔

آج رات میں نے عشاء کی نماز کے بعد اللہ کی بارگاہ میں سر جھکایا۔ اور میری زبان پر وہی جملہ آ گیا، یا اللہ مجھے علم ہے کہ یہ دنیا میرا گھر نہیں۔ یہ صرف میرے سفر کے راستے کا ایک پڑاؤ ہے۔ لیکن اس کے باوجود میرے دل میں اس دنیا کی محبت بڑھتی جا رہی ہے۔ یہاں کا گھر مجھے اپنا لگنے لگا ہے۔ یہاں کی چیزیں مجھے اپنی لگنے لگی ہیں۔ میرا شعور جانتا ہے کہ یہ سب عارضی ہے، لیکن میرا دل اس عارضی دنیا سے مانوس ہوتا جا رہا ہے۔
میری والدہ نے میرے گھر کے بارے میں جو جملہ کہا، وہی جملہ در اصل ہر انسان کی اس دنیا کے ساتھ کہانی ہے۔ ہم سب اسی مغالطے میں جیتے ہیں کہ یہ دنیا ہمارا گھر ہے، حالانکہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ صرف ایک مسافر خانہ ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کو اسی حقیقت سے آگاہ فرمایا کہ دنیا میں ایسے رہو جیسے کوئی مسافر یا راہ چلتا راہی ہو۔ یہ الفاظ زندگی گزارنے کا ایک مکمل فلسفہ ہیں۔ ایک مسافر جانتا ہے کہ سرائے میں اس کا قیام عارضی ہے۔ وہ سرائے کو سجاتا ضرور ہے، اس میں آرام بھی کرتا ہے، مگر اس کا دل جانتا ہے کہ اصل منزل ابھی باقی ہے۔
میرا المیہ یہ ہے کہ میں سرائے کو منزل سمجھ بیٹھا ہوں۔ ہم گھر بناتے ہیں، رشتے سنوارتے ہیں، سامان جمع کرتے ہیں یہ سب جائز ہے، بلکہ ضروری ہے مگر جب دل ان چیزوں سے ایسا جڑ جائے کہ اصل گھر کی یاد ہی دھندلا جائے، تو یہی وہ لمحہ ہے جس سے میری والدہ کے آنسو مجھے خبردار کر گئے۔
وہ لمحہ جب رخصتی، رخصتی نہ لگےمیری دعا صرف یہ نہیں تھی کہ اللہ مجھے دنیا کی محبت سے پاک کر دے۔ میں نے دعا کی۔ یا اللہ جب میں اس دنیا سے رخصت ہوں، تو مجھے تجھ سے ملنے کی خوشی نصیب ہو۔ میں ایسے اعمال کروں کہ تیرے حضور پیش ہونے سے پہلے شرمسار نہ ہوں۔ میں ایسا جیوں کہ دنیا چھوڑتے وقت ایسا نہ لگے کہ میں اپنا گھر چھوڑ رہا ہوں، بلکہ ایسا لگے کہ میں اپنے گھر کی طرف جا رہا ہوں۔
یہی وہ فرق ہے جو ایک مومن کی موت کو باقی سب سے الگ کرتا ہے۔ ایک عام انسان کے لیے موت بچھڑنا ہے، چھن جانا ہے۔ مگر جس دل نے دنیا کی حقیقت کو پہچان لیا ہو، اس کے لیے موت وہ گھڑی ہے جب مسافر آخرکار اپنے اصل گھر کی دہلیز پر قدم رکھتا ہے۔
میری والدہ کے آنسوؤں نے مجھے وہ سبق دیا جو شاید کوئی واعظ، کوئی خطبہ نہ دے پاتا۔
اللہ کرے کہ ہماری کوشش ایک مسافر کی سی ہو۔ ایک ایسا مسافر جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنا رہنما بنائے۔ ایک ایسا مسافر جو قرآن کی روشنی میں اپنی زندگی کے راستے متعین کرے۔ اور جب اس مسافر کی رخصتی کی گھڑی آئے، تو اس کے دل میں خوف نہیں، بلکہ اپنے اصل گھر لوٹنے کی خوشی ہو۔
آمین، یا رب العالمین۔
محمد حماد
ڈاکٹر
برسبین پوسٹ-283

12/07/2026
12/07/2026

Spiritual institute and knowledge کیا روحانی علوم اداروں سے حاصِل کیا جانا چاہئے

09/07/2026

Negative to positive

Address

Quaid Azam Street Habib Pura Hamza Ghouse
Sialkot
0092

Opening Hours

Monday 06:00 - 07:00
21:20 - 22:20
Tuesday 06:00 - 07:00
21:20 - 22:20
Wednesday 06:00 - 07:00
21:20 - 22:20
Thursday 06:00 - 07:00
21:20 - 22:20
Friday 06:00 - 07:00
21:20 - 22:20
Saturday 21:20 - 22:20
Sunday 06:00 - 07:00
21:20 - 22:20

Telephone

+923117860011

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Spiritual university pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Spiritual university pakistan:

Shortcuts

Share