03/07/2025
محفل ذکر شہدائے کربلا و شہادت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہم
مرکز اہل سنت مرکزی مدرسہ لاثانیہ انوارالقرآن اگوکی سیالکوٹ میں
علامہ صاحبزادہ قاری قاضی محمود احمد نقشبندی مجددی مہتمم اعلی مدرسہ ہذا کی زیر صدارت عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا جس میں طلباء نے قرآن خوانی ، تلاوت ، نعت ، منقبت اور بیانات پیش کئیے ۔
مدرسہ کے اساتذہ نے بھی امام عالی مقام اور سیدنا عمر فاروق کی سیرت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو واقعہ کربلا کے اہم پہلو سے روشناس کیا محفل کے اختتام پر طلباء کو لنگر حسینی پیش کیا گیا ۔
الداعی الی الخیر : بزم لاثانیہ و بزم فیضان منظور