28/06/2026
امام بخاری اسلامک یونیورسٹی موترہ سیالکوٹ
آج کا دن ادارے کی تاریخ میں ایک درخشاں، یادگار اور باوقار باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جب مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع سیالکوٹ اور ذیلی تنظیمات کی مجلسِ شوریٰ کا عظیم الشان اجلاس نہایت منظم، پُروقار اور روح پرور ماحول میں منعقد ہوا۔
اس بابرکت اجتماع میں مرکزی و صوبائی (پنجاب) کی معزز قیادت نے خصوصی شرکت فرمائی۔ ان ممتاز شخصیات میں ناظمِ اعلیٰ مرکزیہ محترم علامہ عبدالرشید حجازی صاحب، محترم حافظ یونس آزاد صاحب، محترم احمد میر صاحب، محترم پروفیسر مطیع اللہ باجوہ صاحب، محترم ابرار ظہیر صاحب، محترم حافظ فیصل افضل شیخ صاحب، محترم علامہ معتصم الہی ظہیر صاحب، شیخ فرقان احمد صاحب، حافظ مزمل الدین صاحب، جناب مولانا عبدالحفيظ مظہر صاحب
محترم عبدالحنان جانباز صاحب، محترم علامہ جاوید اقبال سیالکوٹی صاحب، قائد یوتھ فورس جناب حافظ محمد سلمان اعظم صاحب کی ٹیم اور دیگر معزز احباب شامل تھے۔
اجلاس میں سینکڑوں اراکین مجلس شوری کی بھرپور شرکت نے اس اجتماع کو غیر معمولی وقار اور عظمت عطا کی۔
رحمت للعالمین آڈیٹوریم اپنی تمام تر وسعت کے باوجود شرکاء کی کثرت کے باعث تنگ داماں محسوس ہوا، جو اس پروگرام کی بے مثال کامیابی اور عوامی پذیرائی کا واضح مظہر ہے۔
اس عظیم اجتماع میں سیکیورٹی کے مثالی انتظامات خصوصی طور پر قابلِ تحسین رہے۔ ہر داخلی و خارجی راستے پر منظم نگرانی، نظم و ضبط اور مستعدی نے نہ صرف پروگرام کے وقار کو برقرار رکھا بلکہ شرکاء کو ایک پُرامن اور محفوظ ماحول بھی فراہم کیا۔ سیکیورٹی ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور ذمہ دارانہ رویہ اس کامیابی کا اہم ستون ثابت ہوا۔
اسی طرح میزبانی کے شعبے نے بھی اپنی مثال آپ کارکردگی پیش کی۔ مہمانانِ گرامی کے لیے پرتکلف استقبال، باوقار نشست و برخاست، بہترین طعام اور عمدہ الوداعی انتظامات نے دل جیت لیے۔ ہر لمحہ مہمان نوازی کے اعلیٰ اسلامی اور اخلاقی اقدار کی جھلک نمایاں رہی۔
ہر شعبہ اپنی ذمہ داری نہایت احسن انداز میں نبھاتا دکھائی دیا، جس کے نتیجے میں یہ اجلاس نظم و ضبط، وقار اور حسنِ انتظام کی ایک شاندار مثال بن کر سامنے آیا۔
اس کامیاب پروگرام کی بہترین منصوبہ بندی اور مثالی انتظامات کا سہرا محترم حافظ محمد زبیر صاحب کے سر جاتا ہے، جنہوں نے اپنی انتھک محنت، اخلاص اور غیر معمولی انتظامی صلاحیتوں سے اس عظیم اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
جبکہ اس عظیم الشان مجلسِ شوریٰ کے پروگرام کی میزبانی کے فرائض
پروفیسر حافظ محمد مطیع الرحمن صاحب (چئیرمین اسلامک بورڈ آف ٹرسٹیز)
کی جملہ ٹیم اور خصوصا حافظ محمد زبیر رشید صاحب، صاحبزادہ حافظ اسامہ علوی صاحب، محترم سید ابوبکر علوی صاحب، جناب جاوید اقبال بخاری صاحب اور محترم سکندر اقبال صاحب نے نہایت حسنِ انتظام، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیے۔
اور ساتھ ہی خصوصی طور پر ضلعی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی معزز قیادت خراجِ تحسین کی مستحق ہے، جن کی بصیرت افروز رہنمائی، مخلصانہ سرپرستی اور ہمہ وقت تعاون نے اس عظیم الشان اجتماع کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت نے نہ صرف اس پروگرام کو تقویت بخشی بلکہ تنظیمی ہم آہنگی اور استحکام کو بھی نئی جہت عطا کی۔
فجزاھم اللہ عنا خیرا الجزاء
اللہ تعالیٰ تمام منتظمین، سیکیورٹی ٹیم، مہمانانِ کرام، ذمہ داران، ضلعی قیادت اور شرکائے مجلس کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اس اجتماع کو امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے، اور ہمیں دینِ اسلام کی خدمت مزید اخلاص، اتحاد اور استقامت کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ الحمدللہ رب العالمين
سیالکوٹ نیوز