مُجَدِّدُ الْأَلْفِ الثَّانٖي قُدِّسَ سِرُّهُ السُّبْحَانِيُّ

  • Home
  • Pakistan
  • Sialkot
  • مُجَدِّدُ الْأَلْفِ الثَّانٖي قُدِّسَ سِرُّهُ السُّبْحَانِيُّ

مُجَدِّدُ الْأَلْفِ الثَّانٖي قُدِّسَ سِرُّهُ السُّبْحَانِيُّ مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی قدس سرہ کی تعلیمات کا خالص صفحہ

خواجہ باقی باللہ قدس سرہ کے بڑے فرزند یعنی حضرت عبید اللہ رحمه اللہ تعالیٰ کا مکمل تعارف پڑھنے کے لئے پہلے کمنٹ میں موجو...
13/03/2026

خواجہ باقی باللہ قدس سرہ کے بڑے فرزند یعنی حضرت عبید اللہ رحمه اللہ تعالیٰ کا مکمل تعارف پڑھنے کے لئے پہلے کمنٹ میں موجود لنک کھولیں 👇

حضرت خواجہ باقی باللہ قدس سرہ کا حضرت جامی علیہ الرحمۃ کی عبارت پر تبصرہ جو نقد نصوص میں ہے، مشائخ خلق کی ہدایت کی طرف م...
10/03/2026

حضرت خواجہ باقی باللہ قدس سرہ کا حضرت جامی علیہ الرحمۃ کی عبارت پر تبصرہ جو نقد نصوص میں ہے، مشائخ خلق کی ہدایت کی طرف مائل کیوں ہوتے ہیں؟ بندے کے قُرب کی انتہاء کیا ہے؟ موت کے بعد ترقی ممکن ہے؟ انجذاب کا بیان، رویت باری تعالیٰ کا بیان، سماع پر لطیف گفتگو (جو صاحب پیر نصیر الدین صاحبؒ کی ویڈیو شئیر کررہے تھے اس کو غیر متعلقہ ہونے کی وجہ سے ہٹایا گیا تھا، یہاں متعلقہ موضوع ہے اگر وہ چاہیں تو یہاں چسپاں کردیں، شکریہ) سلف مشائخ کا طریقہ اور حضرت کے طریقہ میں فرق، وَلایت اور وِلایت کا فرق، سب سے بڑی سعادت، منکرین اولیاء کے متعلق گفتگو، مشاجراتِ صحابہؓ میں گفتگو ضروری نہیں، مکمل تفصیل پہلے کمنٹ میں لنک کھول کر پڑھیں👇

حضرت خواجہ باقی باللہ قدس سرہ العزیز کا مراقبہ کی حقیقت کو بیان کرنا توحید کے معارف بیان کرنا اور سلوک کی گہرائی کو آشکا...
08/03/2026

حضرت خواجہ باقی باللہ قدس سرہ العزیز کا مراقبہ کی حقیقت کو بیان کرنا توحید کے معارف بیان کرنا اور سلوک کی گہرائی کو آشکار فرمانا، تفصیل پہلے کمنٹ میں لنک کھول کر پڑھیں👇

زُبْدَۃُ الْمَقَامَات — مقصد اَوَّل، فصل سوم (ب ۱۱–۱۵)حضرت خواجہ باقی باللہ قدس سرہ قرآنِ کریم کی چند آیات (وَالشَّمْسِ ...
04/03/2026

زُبْدَۃُ الْمَقَامَات — مقصد اَوَّل، فصل سوم (ب ۱۱–۱۵)
حضرت خواجہ باقی باللہ قدس سرہ قرآنِ کریم کی چند آیات (وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا, اللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا, وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا, سورۃ اخلاص و مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ) کے سری روحانی مفہوم کو بیان کررہے ہیں۔
یہ وحدتِ الٰہی، ادراکِ حقیقت اور نور و شر کی باطنی بصیرت پیش کرتا ہے۔ پہلے تبصرے میں لنک کھول کر تفصیل ملاحظہ فرمائیں👇









#تصوف

زُبْدَۃُ الْمَقَامَات — مقصد اول، فصل سوم (ب۶ تا ۱۰)آج ہم وَ هُوَ مَعَكُمۡ اَیۡنَ مَا كُنۡتُمۡ اور فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا...
27/02/2026

زُبْدَۃُ الْمَقَامَات — مقصد اول، فصل سوم (ب۶ تا ۱۰)
آج ہم وَ هُوَ مَعَكُمۡ اَیۡنَ مَا كُنۡتُمۡ اور فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا جیسے کلمات کے باطنی روحانی معانی پر غور کرتے ہیں
یہ وحدتِ الٰہی، معیت، ادراکِ حقیقت، وجود و عدم اور عشقِ الٰہی کے علمی لطائف ہیں جو صرف ظاہری مطالعہ سے نہیں کھلتے۔
مکمل متن پہلے کمنٹ میں لنک کھول کر پڑھیں 👇

#معیت

زُبدۃُ المقامات فصل سوم؛ برکت ۱ تا ۵ − تعوذ (اعوذ باللّٰه) کا بھید، توکل اور تلاوتِ قرآن میں توجہ و ایمان کا علمی بیان۔ ...
26/02/2026

زُبدۃُ المقامات فصل سوم؛ برکت ۱ تا ۵ − تعوذ (اعوذ باللّٰه) کا بھید، توکل اور تلاوتِ قرآن میں توجہ و ایمان کا علمی بیان۔ ایاڪ نعبد کی عارفانہ تفسیر اور وھو معکم الخ کا بیان، تفصیل سے ملاحظہ کریں پہلے کمنٹ میں لنک موجود ہے👇


#تعوذ
ّٰہ
#توکل




حضرت باقی باللہ قدس سرہٗ کا ایک مخلص کو کلمۂِ طیبہ کا بطور ذکر تلقین کرنا اور اہم نصائح، تفصیل کے لئے پہلے کمنٹ میں لنک...
25/02/2026

حضرت باقی باللہ قدس سرہٗ کا ایک مخلص کو کلمۂِ طیبہ کا بطور ذکر تلقین کرنا اور اہم نصائح، تفصیل کے لئے پہلے کمنٹ میں لنک کھولیں👇

#ذکرِحق




#تصوف

حضرت باقی باللہ قدس سرہ کا ایک مہجور درویش کو ایک خاص معاملے میں حضرت بایزیدؒ کی اتباع کی نصیحت کرنا۔ مزید تفصیل پہلے کم...
25/02/2026

حضرت باقی باللہ قدس سرہ کا ایک مہجور درویش کو ایک خاص معاملے میں حضرت بایزیدؒ کی اتباع کی نصیحت کرنا۔ مزید تفصیل پہلے کمنٹ میں لنک کھول کر ملاحظہ کریں۔👇

دعائے خیر میں یاد رکھیں

#مہجور #بایزید




#مجددیات

حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ السامی نے مکتوب ۱۹۳ جلد اول میں اس کتاب المعتمد فی المعتقد یا رسالہ تورپشتی کو عقائد کے ضمن م...
24/02/2026

حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ السامی نے مکتوب ۱۹۳ جلد اول میں اس کتاب المعتمد فی المعتقد یا رسالہ تورپشتی کو عقائد کے ضمن میں پڑھنے کی تلقین فرمائی اس کا خطبہ مندرجہ ذیل لنک جو پہلے کمنٹ میں کھول کر ملاحظہ فرمائیں👇

24/02/2026

آج کی برقی مواصلاتی دُنیا میں ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ یا ان کے متعلقین سے متعلق جو بھی مواد نشر کیا جائے وہ کم ازکم کسی معتبر ادارہ سے نشر کیا جاچکا ہو۔ رہی بات اس کی مزید تحقیق یا تفتیش کی تو وہ ہمارے لئے ممکن نہیں ہے اس کا اول سبب یہ ہے کہ قلتِ وسائل ہے ورنہ ہم مزید پڑتال کرسکتے۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ حضرت مجدد قدس سرہ سے سچی عقیدت رکھنے والا شخص تو کبھی بھی اپنی خدمت کرنے سے گریز نہیں کرے گا مثلًا ایک مرتبہ راقم الحروف کو حضرت مجدد قدس سرہ کا ایک رسالہ "شرح رباعیات" جو حضرت خواجہ باقی باللہ قدس سرہ کی تین رباعیات کی شرح پر مشتمل ہے درکار تھا، فقیر پر از تقصیر نے اس کا سٹیٹس لگایا کہ اگر کوئی کراچی موجود ہے تو رسالۂِ ہٰذا کو مہیا کردے ظاہر ہے یہ کوئی دنیاوی طور پر ایسی چیز نہیں ہے جس سے منفعت یا مضرت مالی کا کوئی لینا دینا ہو اس سب کے باوجود کہ بار بار تقاضا کیا گیا اللہ تعالیٰ ان صاحب کبیر ہارون اسدی کو خوش رکھے جنہوں نے نا صرف وہاں دوڑ دھوپ کرکے رسالۂِ مذکور مہیا کیا بلکہ اس کا ایک اچھا پی ڈی ایف بنا کر بھیج دیا تاکہ مجھے کام کرنے میں سہولت رہے۔ حضرت مجدد قدس سرہ کی روحانیات ان سے شاد ہوں گی۔
اس کے علاوہ ایک مرتبہ میں نے حضرت مجدد قدس سرہ کی تعلیمات کے فروغ اور اصل متن وغیرہ کے سلسلے میں اسی پیج کا تحتی منتظم چاہا تھا کہ کوئی اس فقیر کا ہاتھ بٹا دے تین لوگوں نے گذارش کی جن میں ایک صاحب سے کچھ سوال و جواب کے بعد ان کو ذمہ داری دے دی کچھ عرصہ میں ملاحظہ سے گزرا کہ صفحۂِ مذکور سے کسی اور صفحہ کی باقاعدہ اشتہار بازی کی جارہی ہے۔ میں ان کا نام اور صفحہ کا نام نہیں لینا چاہتا۔
اس کے علاوہ میں جو مدد کرسکتا ہوں وہ یہ ہے کہ جو مواد میرے پاس ہے بلا کسی معاوضہ کے کسی کو دیا جاسکے مگر اتنے سالوں میں لوگوں نے کہا کہ وہ ہاتھ بٹائیں گے مگر حق تعالیٰ نے ان کے دعووں کو قدم بقدم شرمندہ کردیا کہ وہ تکمیل کی غرض سے نہ تھے۔ خاکسار جب تعاون کی استدعا کرتا ہے تو مالی منفعت مطلوب نہیں ہوتی۔ کچھ رسالے ہیں کچھ چیزیں ہیں وہ غیر مطبوعہ ہیں ان کے نسخے مل جائیں تو میں ان کا متن فراہم کردیا کروں تاکہ وہ کسی نا کسی صورت میں خلق خدا کی راہنمائی کا باعث بنیں۔ کام بہت ہی زیادہ ہے۔ مگر کیا کریں کیا کہیں۔
مجھے اور بھی بہت کچھ حالِ دل کہنا ہے بس ذہن اجازت نہیں دیتا کہ اس سے زیادہ کُچھ لکھا جائے۔ والسلام والاکرام

فقط
سہیل طاہر
سیالکوٹ

حضرت باقی باللہ قدس سرہ کا حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ کے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں رقعہ، جس میں نا صرف حضرت مجددؒ کے ...
24/02/2026

حضرت باقی باللہ قدس سرہ کا حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ کے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں رقعہ، جس میں نا صرف حضرت مجددؒ کے مکتوب ۷ جلد اول میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات ہیں بلکہ خود حضرت باقی باللہ قدس سرہ نے حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ سے کچھ استفسار کیا ہے، تفصیل کے لئے پہلے کمنٹ میں لنک کھولیں 👇


ّٰہ

#نقشبندیہ


#اذکار

Address

Sialkot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مُجَدِّدُ الْأَلْفِ الثَّانٖي قُدِّسَ سِرُّهُ السُّبْحَانِيُّ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share