11/03/2026
سلانوالی منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن اختتام پذیر
رمضان المبارک کے با بر کت ساعتوں میں دروس عرفان قرآن کا انعقاد عوام کو قرآن و صاحب قرآن کی طرف رغبت دلوانا منھاج القرآن کامثبت قدم ہے مقریرین
سلانوالی (چوہدری محمد نبیل سے)رمضان المبارک کی با برکت ساعتوں میں تحریک منھاج القرآن سلانوالی کے زیر اہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر میاں رفیق تھہیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوءے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی تحریک منھاج القرآن سلانوالی کے زیر اہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقادنءی و زیر تعمیر بلڈنگ جامعہ اسلامہ منھاج القرآن چانن پورہ سلانوالی میں کیا گیا جس میں مرکز سے جید علماء اکرام بالترتیب علامہ ڈاکٹر ارشد محمود مصطفوی موضوع علم دین انسان کی حقیقی ضرورت ، علامہ مہتاب اظہر راجپوت موضوع اخلاق نبوی اور عصر حاضر کے تقاضے ، علامہ قمر جاوید قادری موضوع فلاح داراین کا راز ، علامہ ظہیر احمد نقشبندی (موضوع خاندانی استحکام میں زوجین کا کردارنے) اپنے اپنے موضوعات پر خطاب فرمایا جبکہ استقبالیہ خطاب بذریعہ پروجیکٹر شیخ الاسلام ،مجد د المءیہ الحاضرہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ کا خطاب بذریعہ ویڈیو لنک سنایا گیا ۔ تمام دروس پاک میں علاقہ بھر سے جید علماء اکرام ،مشاءخ عظام ، نعت خوان حضرات ، قرآء حضرات اور عوام کے کثیر تعداد نے شرکت کی ، پروگرام بعد از نماز فجر شروع ہوجاتے تھے اور تقریبا 1گھنٹہ کے دورانیہ کے بعد اختتام پذیر ہوتے ، متعلقہ موضوع پر تفصیلی خطاب کے بعد دعا کرواءی جاتی اور محبت ، بھاءی چارہ اور دینی علوم پر زور دیا جاتا اور قرآن و صاحب قرآن کی طرف دعوت دی جاتی تھی ، شرکاء کیلءے عرفان القرآن کی قرعہ اندازی اور خوش نصیب میں قرآن پاک کی تقسیم کی جاتی اور دعا پر اختتام ہوتا جبکہ آخری پروگرام میں تمام شرکاء سے خطاب کرتے ہوءے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے اپنے موضوع خاندانی استحکام میں زوجین کا کردارکو بطریق احسن بیان کیا اور عوام کوسمجھایا کہ کس طرح باہمی اخلاق و محبت سے اپنے گھروں کے استحکام کو مکمل کیا جا سکتا ہے اور صرف میاں ، بیوی کی خوش اخلاقی و رہن سہن سے ہی دو خاندان خوش و خرم رہتے ہیں اور خود ان کے بچوں کی تربیت و علوم میں والدین کا کردار میں استحکام بنیادی اہمیت کا حامل ہے ، اختتام پر حفاظ اکرام کی دستار ِبندی کی گءی ، قرعہ اندازی کے ذریعہ شرکاء میں قرآن پاک تقسیم کیءے گءے اور اختتام دعا کرواءی گءی جملہ امت مسلمہ کی علمی ، دینی ، اور دنیاوی آسانیوں ، اور مسلمانوں کی فتح اور بالخصوص پاک افواج کی نصرت و کامیابی کیلءے دعا کرواءی گءی اور بعد ازاں انتظامیہ دروس عرفان القرآن میں قرآن پاک کے نسخے گفت کیءے گءے اور کامیاب پروگرامز کے انعقاد پر مبارکباد دی گءی ۔
,
,
,
,
,
,
,.,.
Tehreek Minhaj-ul-Quran, Sargodha Minhaj-ul-Quran International [Official]