22/03/2025
آج حسین آباد کے ایک عظیم، خوش اخلاق سچے حق پرست اہلبیت اطہار کے سچے عاشق مجالس و محفل کی رونق عزادار امام حسین علیہ السّلام اور ہر دل عزیز انسان جناب سید حامد کا ایک نجی ہسپتال میں آپریشن ہونے جا رہا ہے۔
یہ وہ شخصیت ہیں جو ہر کسی کی پسندیدہ ہیں، جنہوں نے ہمیشہ محبت، خلوص اور خدمت کو اپنی پہچان بنایا۔ چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، سبھی ان کے حسنِ اخلاق کے معترف ہیں یہ وہ ہستی ہے جو ہمیشہ دوسروں کے دکھ درد میں شریک رہی، ہر کسی کے لیے آسانیاں پیدا کیں، اور اپنی مسکراہٹ سے دل جیتتی رہی۔ آج وہ خود ایک آزمائش سے گزر رہے ہیں۔ ہم سب دل سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی خاص رحمت فرمائے، ان کے آپریشن کو کامیاب بنائے اور انہیں جلد مکمل صحت عطا کرے۔ آپ سب سے بھی دعا کی درخواست ہے، کیونکہ دعا سے تقدیریں بدلتی ہیں! یا اللہ! سید حامد کو جلد از جلد شفایاب کر دے۔ آمین!