17/12/2025
الحمدللہ! تعمیرِ ملت پبلک اسکول ڈوغنی میں سالانہ تقسیمِ انعامات کے سلسلے میں ایک نہایت پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی معزز شخصیات، والدینِ طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مہمانانِ کرام نے اسکول کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات تقسیم کیے۔
خصوصی طور پر مہمانان خصوصی سابق (ایس ایچ او) جناب کثیر صاحب اور ماسٹر سر حامد حسین صاحب نے اپنے زرّیں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں، کیونکہ یہی ایک روشن
اور کامیاب مستقبل کی ضمانت ہے۔
📝خاکسار رضاءاللہ کاوش بلغاری