07/05/2026
اہم اعلان برائے داخلہ (فرسٹ ائیر / سیکنڈ ائیر)
تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فرسٹ ائیر کے داخلے اس ہفتے سے شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ میٹرک کا رزلٹ بھی جلد متوقع ہے۔
اسی طرح وہ طلباء و طالبات جو سیکنڈ ائیر میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، جن میں شامل ہیں:
وہ طلباء جنہوں نے فرسٹ ائیر کا رول نمبر سلپ حاصل کیا تھا مگر کسی وجہ سے امتحان نہ دے سکے،
اور وہ طلباء جنہوں نے تمام پیپرز دیے ہیں اور رزلٹ کے منتظر ہیں،
ان سب کے سیکنڈ ائیر میں داخلے بورڈ کی پالیسی اور ڈائریکٹر کالجز کی ہدایات کی روشنی میں اسی ہفتے سے شروع کیے جا رہے ہیں۔
مزید برآں، آئندہ بورڈ امتحانات مارچ کے مہینے میں متوقع ہیں، لہٰذا تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فریش فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر میں داخلے کے لیے بروقت اور سنجیدگی کے ساتھ تیاری شروع کریں۔
یہ اعلان طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی آگاہی کے لیے بھی جاری کیا جا رہا ہے۔