25/12/2025
“جب آپکا کوئی مضمون آپکا شوق اور جذبہ بن جاتا ہے، تو سیکھنا ایک فن کی صورت اختیار کر لیتا ہے اور علم زندگی میں ڈھلنے لگتا ہے۔ یہ ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی کے بی-ایس طلبہ ہیں جو نہ صرف کتابوں سے حیات کا مطالعہ کر رہے ہیں، بلکہ اپنے ہاتھوں سے اسے سنوار رہے ہیں اور پروان چڑھا رہے ہیں۔
اس طرح کے خوبصورت حیاتیاتی نظام
سائنس کو حسن میں بدل دیتی ہے، کلاس روم کو زندہ ماحول بنا دیتی ہے اور تصورات کو پائیدار حقیقت کا روپ دے دیتی ہے۔ یہ دل سے سیکھنے کا سفر ہے، جہاں لگن، تخلیق اور فطرت ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہو جاتے ہیں”