14/10/2024
🚨 3 روزہ پشتون قومی عدالت اختتام پذیر ، قرارداد پاس ، قرآن پر حلف بھی لیا گیا۔
قرارداد (1)
⭕ مطالبات منوانے کیلئے 2 لاکھ چالیس ہزار جوان جس میں 3 ہزار افراد ہر پارٹی سے ہونگے، غیر مسلح اور پرامن طور پر حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے.
⭕ قرارداد (2)
اس سرزمین پر قابض وردی یا بغیر وردی والے 60 دن کے اندر اندر سرزمین خالی کر دیں، چاہے وہ داعش یا کسی بھی تنظیم کے نام سے کام کر رہے ہیں۔
⭕ قرارداد (3)
اس سرزمین کے شہداء ، لاپتہ افراد اور زمینوں پر قبضے چھڑوانے کیلئے وکلاء عدالتوں کے ذریعے قوم کا مقدمہ لڑیں گے۔
⭕قرارداد (4)
آج کے بعد کوئی بھی فی یونٹ پر 5 روپے سے زیادہ بل نہیں دے گا ، اگر بجلی بند کی گئی یا لوڈشیڈنگ کا مسئلہ پیدا کیا گیا تو یہاں سے بجلی کا ترسیلی نظام اکھاڑ کر دیا جائے گا۔
⭕ قرارداد (5)
ڈیورنڈ لائن پر بغیر پاسپورٹ یا ویزے کے آنے جانے کی اجازت دی جائے۔
⭕ قرارداد (6)
پختون سرزمین پر جاری زمینی تنازعات کے حل کیلئے جرگہ کمیٹی جرگے کے زریعے حل نکالے گی۔
⭕ قرارداد (7)
جرگے نے فیصلہ کیا کہ آج کے بعد وردی یا بغیر وردی والے کو بھتہ نہیں دیا جائے گا ، کسی کو کال آئی تو تمام پختون ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
⭕ قرارداد (8)
جرگے نے فیصلہ کیا کہ تمام آئی ڈی پیز کو اختیار دیا گیا ، آپ دن وقت کا تعین کرے ، تمام جرگہ اور پختون قام آپ کی قیادت کرے گی۔
⭕ قرارداد (9)
جرگے نے فیصلہ کیا کہ پنجاب سندھ اور وفاق میں پختون طالب علموں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے ، بصورت دیگر تمام جرگہ اور پختون ان کی مدد کیلئے متعلقہ علاقے جائیں گے۔
⭕قرارداد (10)
اس ملک کا پرانا عمرانی معاہدے (آئین) ناکام ہوچکا ہے ،،، نئے عمرانی معاہدے کو اس سرزمین کے مشرانوں کی مرضی کے مطابق بنایا جائے۔
⭕قرارداد (11)
جرگے نے فیصلہ کیا کہ قبائلی علاقوں کو اعلان شدہ ایوارڈز ، فنڈز یا امداد دینے کے وعدے پورے کیئے جائیں۔
⭕ قرارداد (12)
بجلی کی مد میں بقایاجات فی الفور دیے جائیں
⭕ قرارداد (13)
جرگے نے فیصلے میں پختون ملٹری کورٹس اور انٹرمنٹ سنٹرز کو مکمل طور پر مسترد کرکے ختم کرنے مطالبہ کردیا۔
⭕ قرارداد (14)
آرٹیکل 158 کے مطابق پختون سرزمین کا قدرتی گیس اور 1991 انڈس واٹر معاہدے کے مطابق پانی پر حق دیا جائے۔
⭕ قرارداد (15)
جرگہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
⭕ قرارداد (16)
جرگے نے فیصلے کرکے مطالبہ کردیا کہ ان چند دنوں میں جرگہ امور کے دوران گرفتار کیئے گئے تمام قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔
⭕ قرارداد (17)
جرگے نے فیصلہ کیا کہ اگر جرگے کی انعقاد ، شرکت یا معاونت پر کسی کے خلاف کاروائی کی گئی تو جرگہ سخت سے سخت فیصلہ کرے گی۔
⭕ قرارداد (18)
جرگے نے فیصلہ کرکے پرزور مطالبہ کردیا کہ قبائلی اضلاع اور پختونخوا میں نافذ کالا قانون ایکشن ان ایڈ آف سیول پاور کو فی الفور ختم کیا جائے۔
⭕ قرارداد (19)
جرگہ نے فرسودہ روایت "سورہ" ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
⭕ قرارداد (20)
جرگہ درخواست کرتی ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کو تعلیم کی اجازت دی جائے۔
⭕ قرارداد (21)
آئندہ اتوار کو اس جرگے کے مطالبات اور پختون خطے پر جاری مظالم کے خلاف تمام اضلاع کے صدرِ مقام پر احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے،تمام پشتون یک مشت ہوکر ساتھ دیں گے۔
آخر میں پشتون قومی جرگے کی 80 رکنی کمیٹی اور شرکاء نے حلف لیا کہ ان مطالبات کو منوانے میں پیچھے ہٹیں گے اور نہ کسی قربانی سے دریغ کریں گے۔
[6:25 PM, 10/14/2024] Haroon.Z2.Bat: پشتون قامی جرگے کے اہم نکات
1. یہ جرگہ تمام جرگوں کا تسلسل شمار کیا گیا
2. یہ جرگہ تمام پشتون قوم کا جرگہ تصور کیا گیا
3. اس جرگے کی مہمان نوازی کرنے پر کوکی خیل قوم کو سلام پیش کیا جاتا ہے
4. اس جگہ پر ایک پشتون قوم کا ایک دفتر بنے گا
5. یہ جرگہ مندرجہ ذیل باتوں پر متفق ہوئے
۔ فوج اور دہشت گرد تنظیموں کو دو مہینوں کا وقت دیا گیا کہ ہمارے علاقے سے نکل جائے
۔ اگر دو مہینے میں یہ نہ نکلے تو پھر جرگہ فیصلہ کرے گی کہ ہم ان قوتوں کو کس طرح نکالیں گے
۔ اس پختون زمین پر جو وسائل ہیں اس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا ،
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ شہیدوں اور زمین پر قبضہ کرانے والوں کے خلاف وکیلوں کی ایک ٹیم تیار کی جائے گی
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ بجلی قبائلی علاقوں میں فری اور دوسرے علاقوں میں 5 روپے یونٹ دے گی ، لوڈ شیڈنگ کی صورت میں تمام صوبوں کے کنکشن کاٹ دئے جائیں گے
۔ جرگہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ڈیورنڈ لائن پر تمام تجارتی راستوں کو پرانے قوانین کے مطابق بحال کیا جائے ۔
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ قبیلوں کے درمیان مسائل کے حل کے لئے کمیٹی آمن کے لئے کام کرے گی
- جرگہ نے فیصلہ کیا کہ آج کے بعد پشتون کسی کو بھتہ نہیں دے گی
۔ جرگے نے فیصلہ کیا کہ تمام آئی ڈی پیز جرگے کے ذریعے واپس کئے جائیں گے
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ دوسرے صوبوں میں پختون قوم کے ساتھ جو امتیازی سلوک کرے گی جرگہ اسکے ساتھ کھڑے گی
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ اج کے بعد عمرانی معاہدہ منسوخ ہوگا
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ موجودہ آئین پاکستان کے تحت فوج سیاست میں حصہ نہیں لے سکتی
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ بجلی منافع فوری طور پر صوبے کے حوالے کیے جائے
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ قدرتی گیس اور پانی پختون کو دے گی
۔ جرگہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ بلاک شناختی کارڈ بحال کرے ورنہ سارے پختون اپنے شناختی کارڈ واپس کرے گی
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ اگر کسی نے اس جرگے کی بنیاد پر کسی کے خلاف کاروائی کی گئی تو جرگہ سخت ردعمل دکھائی گی
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ ایکشن ان ایڈ سول پاؤر قانون کو ختم کیا جائے
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ اگلے اتوار تک تمام مطالبات کے حل کے لئے تمام ڈسٹرکٹ نکلے گی
۔ جرگہ وزیراعلی سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان تمام مطالبات کے لئے اسمبلی سے بل پاس کروائے
۔ جرگہ نے فیصلہ کیا کہ یہاں جو شہداء ہوئے انکے خلاف جوڈیشل کمیشن قائم کی جائے
آخر میں تمام شرکاء سے حلف لیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔