Tribal Students Organization UOS

Directions

Tribal Students Organization UOS وطن رڼا کوو 🌄

ہم یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر صاحب کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اراکین کی جانب ...
11/07/2026

ہم یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر صاحب کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے اراکین کی جانب سے مین روڈ پر اسپیڈ بریکر لگانے کی درخواست پر فوری عمل درآمد کیا۔

ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ کو اس سڑک پر تیز رفتار ٹریفک کی وجہ سے کافی مشکلات اور حفاظتی خدشات کا سامنا تھا۔ اس مثبت اقدام سے طلبہ کی حفاظت میں بہتری آئے گی اور انہیں آمدورفت میں زیادہ اطمینان حاصل ہوگا۔

ہم وائس چانسلر صاحب اور یونیورسٹی انتظامیہ کا اس طلبہ دوست فیصلے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں❤️

Sohail Khan
Adv Safir Khan Wazir
Junaid Wazir

صدر ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (TSO) جناب فہد خان مہمند صاحب کوٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (TSO) کی پوری کابینہ کی جانب س...
06/07/2026

صدر ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (TSO) جناب فہد خان مہمند صاحب کو

ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (TSO) کی پوری کابینہ کی جانب سے آپ کو گریجویشن مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف سوات کے شعبۂ قانون و شریعت سے ایل ایل بی (LLB) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کرنے پر ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (TSO) کی پوری کابینہ کی جانب سے دلی مبارکباد❤️

یہ کامیابی آپ کی محنت، لگن اور عزم کا ثمر ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے، اور آپ ہمیشہ اسی جذبے کے ساتھ قوم اور طلبہ کی خدمت کرتے رہیں۔

ایک بار پھر گریجویشن کی کامیابی پر دلی مبارکباد!

منجانب:
ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (TSO) کی پوری کابینہ❤️🤍

آج ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد نے یونیورسٹی آف سوات کے معزز وائس چانسلر صاحب سے ایک اہم اور خوشگوار ملاقات...
16/06/2026

آج ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد نے یونیورسٹی آف سوات کے معزز وائس چانسلر صاحب سے ایک اہم اور خوشگوار ملاقات کی۔ وفد نے وائس چانسلر صاحب کو ان کی نئی تقرری پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران قبائلی طلبہ کو درپیش تعلیمی، انتظامی اور فلاحی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وائس چانسلر صاحب نے نہایت مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے طلبہ کے مسائل کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ہم وائس چانسلر صاحب کے مثبت رویے، حوصلہ افزا جواب اور طلبہ دوست سوچ کو سراہتے ہیں، اور امید رکھتے ہیں کہ قبائلی طلبہ کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

ٹرائبل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن یونیورسٹی آف سوات
Safir Khan Wazir
Sohail Khan
Junaid Wazir

کل مورخہ 7 مارچ 2024 کو قبائلی طلباء تنظیم Tribal Students Organization UOS  نے ایک سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ سٹڈی سرکل "...
08/03/2024

کل مورخہ 7 مارچ 2024 کو قبائلی طلباء تنظیم Tribal Students Organization UOS نے ایک سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا۔ سٹڈی سرکل "ظلم اور عدل سماجی تناظر میں" کے موضوع پر کیا گیا جس میں ابوبکر ایجوکیشنلسٹ اور پولیٹکل انالسٹ نے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ مہمانوں کے علاؤہ بہت سی طلباء نے محفل میں شرکت کی۔ عدل کیا ہے ؟ظلم کیاہے ؟اس کے اثرات ،ظلم اور عدل سماج میں؟ مہمانوں نے موضوع پر تفصیلی بحث کی۔ آخر میں سوال وجواب کا سیشن ہوا ۔ مہمانوں نے سوالات کے جوابات دی۔
شاہ فہد مہمند انفارمیشن سیکرٹری

جنازوں پر پھول کئی بار دیکھیں ہیں پھولوں کے جنازوں کا عجب ہی منظر تھایوم سیاہ 16 دسمبر :-ہر سال دسمبر ہمیں اے پی ایس شہد...
16/12/2023

جنازوں پر پھول کئی بار دیکھیں ہیں
پھولوں کے جنازوں کا عجب ہی منظر تھا

یوم سیاہ 16 دسمبر :-

ہر سال دسمبر ہمیں اے پی ایس شہداء کی یاد دلاتی ہے۔ اسی دن 130 سے زائد سکول کے بچے بےدردی سے قتل کردئے گئے ۔۔۔
پشتون بیلٹ کا سینہ نہ صرف گولیوں سے چھلنی کردیا گیا بلکہ باقاعدہ انتہاپسندانہ ، خوف اور پرخطر ماحول پیدا کرکے ایک مخصوص قوم کا علاقائی ترقی کا راستہ روک دیا گیا۔۔۔۔
70 ہزار تک جانی نقصان الگ اے پی ایس کا واقعہ کہںں بڑھ کر دلخراش ہے۔۔۔۔
آج ٹرائیبل سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی طرف سے اے پی ایس شہداء کی یاد میں تغزیعتی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شرکاء کی جانب سے فاتحہ خوانی کی گئی اور ریاست کی جانب سے انصاف دلانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا۔۔۔۔
شاہ فہد مہمند انفارمیشن سیکرٹری




Tribal Students Organization UOS

ضلع مہمند کے نوجوانوں کے لیے جو CSS/PMS میں دلچسپی رکھتے ہیں۔۔۔۔👇👇👇
15/12/2023

ضلع مہمند کے نوجوانوں کے لیے جو CSS/PMS میں دلچسپی رکھتے ہیں۔۔۔۔👇👇👇

9دسمبر 2023 کو قبائل طلباء تنظیم Tribal Students Organization UOS  ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے قبائلی طلباء ک...
13/12/2023

9دسمبر 2023 کو قبائل طلباء تنظیم Tribal Students Organization UOS ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے قبائلی طلباء کے لئے ویلکم پارٹی کے علاوہ نئے کابینہ کے لئے انتخابات بھی ہوئی۔ انتخابات میں ہارون صدر ،یوسف وزیر جنرل سیکرٹری ، ذبیح اللہ وزیر نائب صدر ، تشفین داوڑ فائنانس سیکرٹری اور شاہ فہد مہمند انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔ نئے کابینہ سے حلف لیا گیا۔ سب نے عزم کیا کہ ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھے گے اور طلباء کے فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کریں گے
شاہ فہد مہمند انفارمیشن سیکرٹری

Address

University Of Swat
Swat
19120

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tribal Students Organization UOS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share