22/08/2026
✨ بزمِ ادب کا خوبصورت انعقاد ✨
آج Qurtaba Children Academy، مین کیمپس میں بزمِ ادب کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء نے اپنی صلاحیتوں، تخلیقی صلاحیتوں اور ادبی جوہر کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
اس خوبصورت پروگرام میں سر ماجد نے بھی ہمارے ساتھ شرکت کی اور اپنی موجودگی سے پروگرام کی رونق کو مزید بڑھایا۔
بزمِ ادب کے دوران اُن طلباء کو خصوصی طور پر شیلڈز سے نوازا گیا جنہوں نے میٹرک کے امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ 🏆
ہم اپنے تمام طلباء کو ان کی محنت اور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں۔